Tag: صنعا

  • صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : یمن کے دارلحکومت صنعا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بم دھماکہ پولیس کالج کے باہر اس وقت ہوا جب تمام جوان تقریب کیلئے ایک جگہ اکھٹے تھے، بم دھماکے میں سینکڑوں جوان زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حکام نے پندرہ بچوں سمیت چالیس افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ کے بعد ہرطرف لاشیں بکھر گئیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ  دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

  • صنعا: ایرانی سفارتکارکےاغواکی کوشش کےدوارن سفارتکارجان بحق

    صنعا: ایرانی سفارتکارکےاغواکی کوشش کےدوارن سفارتکارجان بحق

    یمن میں ایرانی سفارت کارکواغوا کرنےکی کوشش میں مزاحمت پر اغوا کار کی فائرنگ سے سفارتکار جاں بحق ہوگئے۔

    یمن میں مقیم ایرانی سفارتکار کو رہائش گاہ کے قریب مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، سفارتکار کی مزاحمت پر اغوا کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعداغوا کار موقعے سے فرار ہوگئے۔

    سفارتکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ یمنی حکام کے مطابق کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ یمن میں غیر ملکی سفارتکاروں کو اغوا کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، دہشتگردسفارتکاروں کے اغوا کے بعد جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔