Tag: صنعتوں کی پیداوار

  • بڑی صنعتوں کی پیداوار کتنی رہی؟ اہم رپورٹ جاری

    بڑی صنعتوں کی پیداوار کتنی رہی؟ اہم رپورٹ جاری

    اسلام آباد : ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق ماہ اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.8 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلےاکتوبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2 فیصد کمی جبکہ جولائی تا اکتوبر 2023بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.44 فیصد کم ہوئی۔

    جولائی تا اکتوبر فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں60.27 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اورآٹوموبائل کی پیداوار میں48.94 فیصد کمی ہوئی۔

    اس کے علاوہ تمباکو کی پیداوار38.01 فیصد کم ہوئی، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 15.47فیصد کمپیوٹرالیکٹرانکس، آپٹیکل پراڈکٹس کی پیداوار میں 25.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق الیکڑیکل آلات 13.29،آئرن، اسٹیل مصنوعات کی پیداوار2.4فیصد کم ہوئی جبکہ جولائی تا اکتوبر مشینری کی پیداوار58.21 فیصد بڑھی۔

    فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 37.37 فیصد اضافہ اور ملبوسات شعبےکی پیداوار26.52،فرٹیلائزرکی پیداوار 8.91 فیصدبڑھی، جولائی تا اکتوبر غذائی شعبے کی پیداوار میں 5.11 فیصد اضافہ ہوا۔

  • بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فی صد کی کمی ریکارڈ

    بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فی صد کی کمی ریکارڈ

    اسلام آباد: بڑی صنعتوں کی پیداوار کے سلسلے میں ادارہ شماریات نے مالی سال 2023 کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں برس بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال جون کی نسبت رواں برس صنعتی پیداوار میں 14.96 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ٹیکسٹائل صنعتوں کی پیداوار میں 18.68 فی صد کی کمی ہوئی، جب کہ فارماسیوٹیکل شعبے کی پیداوار میں 28.55 فی صد کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں آٹو موبیلز کی پیداوار 49.99 فی صد کم ہوئی ہے، مشینری اور ایکوئپمنٹ کی پیداوار میں 64.43 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 28.36 فی صد کی کمی ہوئی، جب کہ مشروبات کی صنعتوں کی پیداوار 6.43، اور فوڈ کی صنعتوں کی پیداوار 6.90 فی صد کم ہوئی۔

    لکڑی کی مصنوعات کی صنعتی پیداوار میں 59.18 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی، کمپیوٹر الیکٹرانکس اور آپٹیکل پراڈکٹس کی صنعتی پیداوار میں 30.34 فی صد کی کمی ہوئی، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 8.66 فی صد کی کمی ہوئی۔

    دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.29 فی صد اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ فرنیچر کی صنعتوں کی پیداوار میں 35.15 فی صد اضافہ ہوا۔

  • صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانا ہوگی،غلام مرتضیٰ جتوئی

    صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانا ہوگی،غلام مرتضیٰ جتوئی

    وفاقی وزیرصنعت اور پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ پہلے سے موجود صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھانا ہوگی۔ جاپان میں ایشیئن پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے صدر ماری امانو سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نیشنل پروڈکیٹوٹی آرگنائزیشن کے ذریعے ٹیکنیکل ورکرز کی تربیت کا وسیع پروگرام شروع کررہے ہیں۔

    ملاقات میں ماری امانو نے بتایا کہ اگلے سال پاکستان ایشیئن پروڈکیٹوٹی آرگنائزیشن کی صدارت سنبھالے گا ، پاکستان کیلئے ملکی ورک فورس کی استعداد بڑھانے اوررکن ممالک کے ماہرین سے استفادہ کرنے کا یہ انتہائی نادر موقع ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے ملک میں زرعی صنعت کی فروغ کیلئے پراجیکٹس کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں پھولوں اور سبزیوں کے تیل کی پیداوار کیلئے کسانوں کو تربیت اور مشینری کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، یہ تیل بیرون ملک پرفیوم میں استعمال کیلئے برآمد بھی کیا جائے گا۔