Tag: صنعتیں بند کرنےکا عندیہ

  • کراچی کے صنعت کاروں کا دسمبر میں صنعتیں بند کرنےکا عندیہ

    کراچی کے صنعت کاروں کا دسمبر میں صنعتیں بند کرنےکا عندیہ

    کراچی: صنعت کاروں نے دسمبر میں صنعتیں بند کرنےکا عندیہ دے دیا اور کہا صنعتی زون کو بند کرکےاحتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر میں صنعتی ایسوسی ایشنز نے گیس کی قیمتوں کے معاملے پر پریس کانفرنس کی ، صدر کراچی چیمبر افتخار احمد شیخ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں پر وزیر توانائی کے سامنے تحفظات رکھے مگر کچھ نہ ہوا۔

    صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں امپورٹ ،ایکسپورٹ بند کریں گے اور صنعتی زون کو بند کرکےاحتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

    گذشتہ پفتے کراچی بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے صنعتی گیس کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

    ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا تھا کہ مظاہروں کے علاوہ کوئی بھی برآمدی دن نہیں منایا جائے گا جب تک حکومت کراچی کی صنعتوں پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دیتی اور منصفانہ صنعتی ٹیرف متعارف کرواتے ہوئے گیس ٹیرف میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی۔