Tag: صنعت کار

  • صنعت کار ہوشیار، ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی صنعتوں کے خلاف اب کارروائی ہوگی

    صنعت کار ہوشیار، ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی صنعتوں کے خلاف اب کارروائی ہوگی

    کراچی: شہر قائد میں اب ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی، غیر ٹریٹ شدہ فضلے کو سیوریج میں ڈالنے والی صنعتیں سیپا قوانین کی زد میں آئیں گی۔

    ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نعیم احمد مغل نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام تجارتی اور صنعتی انجمنوں کو گندے پانی کی صفائی کے پلانٹ کی تنصیب کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، اور سیپا قوانین کا اطلاق بحیرہ عرب میں غیر ٹریٹ شدہ فضلے کے اخراج کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا گندہ اور صنعتی پانی سمندری ماحولیاتی نظام اور حیات کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے، سندھ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 کا سیکشن 11 تمام صنعتوں، کاروبار اور دیگر اداروں کو ہوا، پانی اور زمین کی آلودگی سے بچانے کا پابند بناتا ہے، جب کہ سیکشن 21 کے ضوابط کو نافذ کرنے اور عمل نہ کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

    سیپا کے مطابق وہ صنعتیں جو ان ضوابط کی پابندی نہیں کرتیں اور ضروری صفائی کے پلانٹ نصب نہیں کرتیں، قانونی نتائج کا سامنا کریں گی۔

  • ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے پر صنعت کار سراپا احتجاج

    ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے پر صنعت کار سراپا احتجاج

    لاہور : صنعت کاروں نے گیس ٹیرف میں اضافے کو مسترد کردیا اور کہا قیمت میں اضافہ سے بیشتر انڈسٹری بند ہوچکی، اب رہی سہی بھی بند ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک بارپھر گیس کی قیمت میں چونتیس فیصد اضافے پر صنعت کار سراپا احتجاج ہیں۔

    ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 200 فی صد گیس قیمت اضافے کے بعد دوبارہ قیمت میں اضافہ سے بیشتر انڈسٹری بند ہوچکی رہی سہی بھی بند ہو جائے گی۔

    گیس ٹیرف میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کامران ارشد کا کہنا تھا کہ ایک سال میں گیس قیمتوں میں 246 فیصد سے زیادہ اضافہ کردیا گیا ان حالات میں انڈسٹری نہیں چل سکتی۔

    صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ حکومت زیادتی کررہی ہے ایل این جی ریٹ بین الاقوامی سطح پر گرے ہیں، دیگر سیکٹرز کی چوری اور کراس سبسڈی انڈسٹری پر نہ ڈالی جائے ورنہ مزید فیکٹریاں بند ہو جائیں گی۔

  • عوام پر واضح کیا جائے کہ 208 ارب کا ٹیکس کیوں معاف کیا گیا: وزیر اعظم

    عوام پر واضح کیا جائے کہ 208 ارب کا ٹیکس کیوں معاف کیا گیا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا.

    وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کیں.

    وزیراعظم نے اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت مانگ لی اور کہا کہ ٹیکس معافی سےمتعلق ابہام کودورکیا جائے، عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ ٹیکس کیوں معاف کیا گیا.

    کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، بھارت کے لئے فضائی حدود کے استعمال کا معاملہ زیر بحث آیا. ارکان نے کمپنیز کو 208 ارب روپے معاف کرنے پرسوالات اٹھائے، گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی مد میں 208 ارب روپے معاف کرنے پربحث ہوئی، حکومتی معاشی ٹیم نے کابینہ ارکان کو معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ ، کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج کے حقائق بتانا ضروری ہیں، قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، کسی کو نوازا نہیں جائے گا.

    وفاقی کابینہ نے اسلامی کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیا، وزارت مذہبی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کرے گی، کابینہ نے تعلیمی اداروں کے ملازمین کی مستقلی پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

    کمیٹی دیگر اداروں میں ڈیلی ویجز ملازمین سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی، کابینہ نے کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی.

  • صنعت کاروں کوصنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    صنعت کاروں کوصنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم صنعت کار دوست ماحول کو پروان چڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صنعتی سیکٹرکے لیے اسپیشل اکنامک زونزکے قیام کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا، صنعت کاروں کو صنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئی صنعتیں لگانے کے لیے فائل کسی جگہ رکے گی نہیں، حکومت چھوٹی صنعتوں کے ا قدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے میں کسی ریڈٹیپ ازم کوحائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈرامے بازیوں کا دور گزرچکا ہے ماضی میں حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا، سابق دور حکومت میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر دھوکا کیا گیا۔