Tag: صنعت کاروں

  • بجٹ میں حکومتی پالیسیوں نے ایکسپورٹرز کی نیندیں اْڑا دیں

    بجٹ میں حکومتی پالیسیوں نے ایکسپورٹرز کی نیندیں اْڑا دیں

    کراچی : ایکسپورٹرز بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج کرتے ہوئے فیکٹریوں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومتی پالیسیوں نے ایکسپورٹرز کی نیندیں اْڑادیں، پی ایچ ایم اے ہاوٴس میں ایکسپورٹرز تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    جس میں بتایا گیا کہ صنعت کاروں پر اضافی ٹیکس لگانے سے ایکسپورٹ میں کمی واقع ہوگی۔

    پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی نے بجٹ کوعوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا زیروریٹنگ رجیم کے خاتمے سے ایکسپورٹ انڈسٹری چل ہی نہیں سکتیں، تمام کارخانے خود ہی بند ہوجائیں گے۔

    صنعتکار بابر خان نے کہا کہ اگر ایکسپورٹرز کے مطالبات نہ مانے گئے تو پہلے مرحلے میں پورے ملک سے ایکسپورٹ بند کردیں گے، ایک دن کی ایکسپورٹ بند کرنے سے بات نہ بنی تو کارخانے ہی بند کردیں گے،صنعتکاروں کے لیے جو پہلے ٹیکس رجیم تھا اس کو ہی بحال کیا جائے۔

    صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ کوئی پاکستانی ایسا بجٹ نہیں بنا سکتا جو ملک کے خلاف ہو، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کو ہماری کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے۔

  • صنعت کاروں کے لیے ریفنڈز کی صورت حال بہتر کردی ہے، عبدالرزاق داؤد

    صنعت کاروں کے لیے ریفنڈز کی صورت حال بہتر کردی ہے، عبدالرزاق داؤد

    کراچی: مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعت کاروں کے لیے ریفنڈز کی صورت حال بہتر کردی ہے، ری فنڈ کی مد میں صنعت کاروں کو 17.5 ارب دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے ایکسپورٹرز نے سبسڈی کے بغیر بیرونی فروخت ڈھائی ارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھی ہے لیکن بڑے پیمانے پر انحصار کے لیے فی ایکڑ پیداوار 25 من فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی ہے برآمدات میں کسی قسم کی ڈیوٹی نہیں ہونی چاہیے، ایف بی آر کے ساتھ بھی بیٹھ کر پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعت کاروں کے لیے ریفنڈز کی صورت حال بہتر کردی ہے، ری فنڈ کی مد میں صنعت کاروں کو 17.5 ارب دیے گئے۔

    عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ سمندری حیات کی برآمد 60 ٹن چین بھیجی جا رہی ہے، سمندری حیات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔