Tag: صنم تیری قسم

  • ’صنم تیری قسم‘ کو سپر ہٹ کس صورت میں قرار دیا جائے گا؟

    ’صنم تیری قسم‘ کو سپر ہٹ کس صورت میں قرار دیا جائے گا؟

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز پر سپر ہٹ کا ٹیگ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی۔

    بالی ووڈ ہدایت کار جوری رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 2016 میں ریلیز ہوئی جس میں اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    ’صنم تیری قسم‘ کو 2016 میں فلاپ قرار دیا گیا تھا۔

    تاہم ماورا حسین کی شادی کے موقع پر بھارت میں ’صنم تیری قسم‘ کو دوبارہ ریلیز کیا گیا اس نے فلم کے بجٹ 18 کروڑ روپے سے دگنی کمائی کرلی ہے۔

    فلم نے ریلیز کے 12ویں روز 0.55 کروڑ مزید کمائی کی تھی اور اس کی مجموعی کلیکشن 41.10 کروڑ روپے ہے۔

    تاہم فلم کو سپرہٹ ماننے کے لیے 150 فیصد سے زیادہ کا منافع حاصل کرنا ہوگا اور اس کے لیے 45 کروڑ کی کمائی کرنی ہوگی، اگرچہ اسے مزید چار کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

    یہ پڑھیں: ماورا حسین نے ’صنم تیری قسم 2‘ میں واپسی پر خاموشی توڑ دی

    ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ ریلیز آخری مرحلے میں ہے اس لیے یہ سنگ میل بدقسمتی سے ناممکن رہے گا۔

    واضح رہے کہ فلم ساز جوڑی رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ویلنٹائن ڈے 2026 پر ’صنم تیری قسم 2‘ ریلیز کرنے کی تصدیق کردی۔

    تاہم انہوں نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ آیا ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے سمیت اصل اداکار ہی سیکوئل میں واپس آئیں گے۔

    ایک انٹرویو میں جب ماورا حسین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ سیکوئل میں کام کرنا پسند کریں گی، پروڈیوسرز اس کامیابی کے مستحق ہے جو فلم اب نمبر حاصل کررہی ہے مجھے امید ہے کہ سیکوئل میرے ساتھ یا اس کے بغیر زیادہ کامیاب ہوگا۔

    ماورا حسین نے کہا کہ "ہندوستان کے لوگوں نے مجھے پیغام دیا کہ یہ معجزانہ تھا اور میں جو پیار ملا اس سے میں مطمئن ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ سیکوئل میری قسمت میں ہے تو میں کام کرنا پسند کروں گی۔ کس نے سوچا ہو گا کہ میں نو سال بعد ’صنم تیری قسم‘ کے لیے انٹرویو دوں گی۔ مجھے تقدیر کی طاقت پر پختہ یقین ہے۔

  • ماورا کی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے ہمیش کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

    ماورا کی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے ہمیش کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

    بالی ووڈ کے اداکار ہرش وردھن اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے ہمیش ریشمیا کی فلم ’بی آر‘ اور ’لویاپا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ہرش وردھن رانے اور اداکارہ ماورا حسین کی رومانوی فلم صنم تیری کسم نے دوبارہ ریلیز کے ساتھ سنیما گھروں میں حیران کن واپسی کی ہے۔

    بھارت باکس آفس مین اس فلم نے ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی ہندی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، اصل میں یہ فلم 2016 میں ریلیز کی گئی تھی تاہم یہ فلم اس دوران باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی دوبارہ ریلیز نے غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، فلم نے صرف بھارت میں پانچ دنوں میں 25.16 کروڑ روپے کو کما کر ہمیش ریشمیا کی فلم ’بی آر‘ اور ’لویاپا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ماورا حسین نے امیر گیلانی سے شادی کر لی، تصاویر وائرل

    صنم تیری قسم سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کر رہی ہے اور اس کی وجہ صرف اس کا دوبارہ ریلیز ہونا اور اچھا بزنس کرنا نہیں ہے بلکہ یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ماورا حسین بھی پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں اور اس کی وجہ ان کی شادی بھی ہے۔

    یہ فلم 2016 میں 5 فروری کو ریلیز ہوئی تھی اور اس بار 2025 میں یہ فلم سات فروری کو عین ماورا حسین کی شادی کے دن ریلیز کی گئی ہے، اور یہ دن فلم اور خود ماورا کے لیے بڑا دن بن گیا ہے۔

    چونکہ یہ ایک لو سٹوری ہے تو فلم کے ہیرو ہرش وردھن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ فلم ویلنٹائن ویک میں ہی ریلیز ہو۔

  • صنم تیری قسم کے سیکوئل کا انتظار کرنے والے مداحوں کو حیران کُن سرپرائز مل گیا

    صنم تیری قسم کے سیکوئل کا انتظار کرنے والے مداحوں کو حیران کُن سرپرائز مل گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکار ماروا حسین کی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم کے سیکوئل کا انتظار کرنے والے مداحوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارت میں دوبارہ ریلیز ہونے پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ کی فلم صنم تیری قسم کی دوبارہ ریلیز سے مدھیہ پردیش میں ایک غیر متوقع صورتحال پیدا ہو گئی کیونکہ شائقین فلم کا سیکوئل دیکھنے کی امید میں سینما گھروں میں جمع ہو گئے ساتھ ہی تمام شو کی ٹکٹ بھی فروخت ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے رتلام کے گایتری سینما میں اس وقت پیش آیا جب کئی لوگ ’صنم تیری قسم ‘ کا سیکوئل دیکھنے سینما ہال پہنچے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’کچھ ماہ قبل صنم تیری کسم کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا تھا، اس لیے بہت سے مداحوں نے یہ سمجھا کہ اس فلم کا سیکوئل ریلیز ہو چکا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے فوراً ٹکٹ بک کروا لیے، لیکن جب فلم شروع ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ یہ پرانی فلم ہی ہے۔

    ’’شائقین نے تھیٹر میں پوری فلم دیکھی لیکن فلم مکمل ہونے کے بعد انہوں نے تھیٹر کے مالک سے ناراضگی کا اظہار کیا، تاہم تھیٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے کبھی اس بات کی تشہیر نہیں کی کہ وہ ’صنم تیری کسم‘ کا سیکوئل اپنے تھیٹر میں ریلیز کر رہے ہیں‘‘

    دریں اثنا، ہندوستانی باکس آفس کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک الگ تھلگ اور شائقین کے لیے حیران کن تھا اس فلم کے سیکوئل کے اعلان نے پورے ملک کے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔

    2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ ماورا حسین کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی، اگرچہ یہ فلم اپنی ابتدائی ریلیز پر باکس آفس پر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی لیکن سالوں بعد اس فلم نے مقبولیت حاصل کی اور مداحوں کی پسندیدہ فلم بن گئی جس کے بعد مداح اس فلم کے سیکوئل کا انتظار کررہے ہیں۔

    امیر گیلانی کا اپنی شادی پر بالی ووڈ گانے میں ڈانس، ویڈیو وائرل

  • ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ماورا حسین

    ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ماورا حسین

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرہ خان ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور دونوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں ماورا حسین ’ہمسفر‘ اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتی نظر آئیں، فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ماورا حسین نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر نشر ہوا تھا اُس وقت میں اداکارہ بھی نہیں تھی، وہ نہایت باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔

    انہوں نے شوبز میں مجھ سے زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ مجھے صرف چند سال ہوئے، اس لیے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا‘۔

    یاد رہے کہ ماہرہ خان بھی اس سال بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رئیس‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

    اپنے اور ماہرہ کے ایک ساتھ ڈیبیو کے حوالے سے ماورا کا کہنا تھا ’میں بہت خوش ہوں کہ ہم دونوں ایک ہی سال میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہی ڈیبیو ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جائیں گے‘۔

    ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم 5 فروری کو بھارت اور پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • ماورا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم 2016 میں ریلیز ہوگی

    ماورا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم 2016 میں ریلیز ہوگی

    لاہور: پاکستانی ماڈل واداکارہ مروا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ 2016 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ جس کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ میں کی گئی ہے۔

    یہ فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کا ری میک ہے،جس کی دیگر کاسٹ میں قادر خان، جگدیپ، رنجیت، جیون شامل تھے۔ مذکورہ فلم سپرہٹ رہی جب کہ آر ڈی برمن نے اس کا میوزک ترتیب دیا تھا جب کہ کشور کمار اور آشا بھوسلے کے گانے آج بھی زبان زدوعام ہیں۔

     ذرائع کے مطابق کیپ ٹاؤن میں 50فیصد سے زائد فلم کی شوٹنگ کرلی گئی ہے، فلم میں ان کے مقابل تیلگو اداکار ہرش وردھن رانے ہیں۔

    فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ کا پہلا پوسٹر بھی لانچ ہوچکا ہے جس میں اداکارہ عروسی لباس پہنے باتھ ٹب میں پھولوں کی پتیوں میں لیٹی ہیرو کا ہاتھ تھامے نظر آرہی ہیں۔