Tag: صنم جنگ

  • صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش

    صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور ماڈل صنم جنگ کے یہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم جنگ نے خوشی کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

    اداکارہ صنم جنگ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کی 22 جولائی کو اُن کے یہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُن کی بڑی بیٹی عالایا نے ’علیزا ‘ رکھا ہے۔

    کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

    واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہوئی جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ قیام پذیر ہیں، صنم جنگ شوبز انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ و میزبان ہیں جنہوں نے 2010 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    36 سالہ اداکارہ صنم جنگ نے ایک پیشہ ور پائلٹ سید عبد القسام جعفری سے 2016 میں شادی کی تھی، اس خوبصورت جوڑی کی ایک 8 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام عالایا ہے۔

  • امریکی شوہر نے گھر سے نکال دیا اور پھر۔ ۔ ۔ ۔ : خاتون نے صنم جنگ کو کیا بتایا؟

    امریکی شوہر نے گھر سے نکال دیا اور پھر۔ ۔ ۔ ۔ : خاتون نے صنم جنگ کو کیا بتایا؟

    ہمارے معاشرے میں بہت سی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ شادی کے بعد اکثر لڑکیاں بیرون ملک چلی جاتی ہیں، جہاں کے قانون سے لاعلمی کے سبب انہیں بہت سی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان صنم جنگ نے شرکت کی اور اپنی بیرون ملک مصروفیات سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    اداکارہ صنم جنگ جو اپنی شادی کے بعد امریکہ منتقل ہوئی ہیں انہوں نے اپنے تجربے اور مشاہدے کی روشنی میں شادی کے بعد بیرون ملک جانے والی لڑکیوں کو قیمتی مشورے دیے۔

    انہوں نے بتایا کہ سب لڑکیوں کیلیے ضروری ہے کہ وہ سب کام سیکھیں تاکہ کسی کی محتاج نہ ہوں انہیں کھانا پکانا، گاڑی چلانا، آمدنی کے ذرائع کیسے پیدا کرنا وغیرہ سب سیکھنا چاہیے۔

    ایک واقعے سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے سیلون میں ایک لڑکی ملی جس نے بتایا کہ میں شادی بعد یہاں آئی تھی میرے شوہر نے نہ مجھے گاڑی چلانے دی نہ میرا بینک اکاؤنٹ بنوایا، ایک رات بحث و تکرار کے بعد اس نے میرے بچے سمیت گھر سے نکال دیا۔

    لڑکی نے بتایا کہ میں بے یارو مددگار سڑک پر کھڑی تھی تو پڑوسیوں نے میری مدد کی اور بعد میں کچھ لوگوں نے میری مالی مدد کی تب جاکر میں نے ایک جگہ نوکری کی۔

  • عدنان صدیقی نے صنم جنگ کے پیسے کیوں چُرائے؟ یادگار واقعہ

    عدنان صدیقی نے صنم جنگ کے پیسے کیوں چُرائے؟ یادگار واقعہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں کی بہت سی ذاتی نوعیت کی باتیں عوام کے سامنے نہیں آتیں البتہ کسی موقع پر کوئی نہ کوئی بات ظاہر ہوجاتی ہے۔

    ایک ایسا ہی یاد گار واقعہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ندا یاسر نے پروگرام کی مہمان نادیہ خان اور شائستہ لودھی کو سنایا۔

    پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں نادیہ خان اور شائستہ لودھی سے مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کے بارے میں کوئی رائے بیان کرنے کا کہا گیا تھا۔

    اس موقع پر دونوں مہمانوں کو معروف اداکار عدنان صدیقی کی تصویر دکھائی تو دیکھتے ہیں شائستہ لودھی نے کہا کہ یہ ایک نمبر کا کنجوس انسان ہے لیکن شرارتی بھی بہت ہے۔

    میزبان ندا یاسر نے ایک واقعہ بتایا کہ ایک مرتبہ عدنان صدیقی اور صنم جنگ کسی مشترکہ دوست کی شادی میں جارہے تھے کہ صنم جنگ نے عدنان سے کہا کہ ذرا اے ٹی ایم مشین سے 15 ہزار روپے نکال کر لادو اور اپنا کارڈ اور پن کوڈ بتادیا۔

    عدنان نے اے ٹی ایم سے صنم کیلئے 15 ہزار روپے اور اپنے لیے بھی 15 ہزار روپے خاموشی سے نکال لیے۔ اور اگلے دن بعد صنم جنگ کو فون پر بتایا کہ میں نے یہ شرارت کی تھی تم کو پتہ ہی نہیں چلا۔

  • اداکارہ صنم جنگ بھی کرونا میں مبتلا

    اداکارہ صنم جنگ بھی کرونا میں مبتلا

    کراچی: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صنم جنگ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی وی اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہو گئی ہیں۔

    انھوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔

    سپر اسٹار ماہرہ خان بھی کورونا میں مبتلا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، انسٹاگرام پر اسٹار اداکارہ نے کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہوگئی ہیں۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل مرحلہ ہے مگر جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا، گزشتہ چند دنوں سے جو بھی ان سے ملا وہ احتیاط کرے۔ ادکارہ نے سب سے اپیل بھی کی کہ ماسک ضرور پہنیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

  • مارننگ شو کی ہوسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    مارننگ شو کی ہوسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    کراچی : صنم جنگ کی مہندی مایوں کی تقریب یکم جنوری بروز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کے دوران منعقد ہوئی،جس میں انکے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    صنم جنگ کی رسم ِ حنامیں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئی ہیں ، رسم حنا کی تقریب کے دوران صنم جنگ بہت خوش نظر آ رہی ہیں اور تصاویر میں ان کے ساتھ ان کے شوہر کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

    میزبان صنم جنگ نے مارننگ شو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا اور اشارہ دیا کہ جس کی محبت میں وہ گرفتار ہوئی ہے وہ ایک پائلٹ ہے اور بتایا کہ ممکن ہے ان کی شادی جلد ہو جائے ۔

    واضح رہے کہ صنم جنگ کے شوہر کا نام سید عبدالقاسم جعفری ہے جو امریکہ میں سان انٹونیو میں ایک سرٹیفائیڈ فلائٹ انسٹرکٹر ہیں، صنم جنگ کی رخصتی کی رنگا رنگ تقریب 9 جنوری کی شب منعقد ہوگی۔