Tag: صنم سعید

  • ہمایوں، سجل کا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کب نشر ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    ہمایوں، سجل کا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کب نشر ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید، سجل علی اور صنم سعید کا انتہائی متوقع میگا سیریل ‘میں منٹ نہیں ہوں’ کے پریمیئر کی تاریخ سامنے آگئی۔

    ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے، جب کہ ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، صبا فیصل، صبا حمید، بابر علی، حاجرہ یامین، اذان سمیع خان، نمیر خان، صائمہ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

    تاہم اب میکرز نے آخرکار جمعہ کو تصدیق کی کہ اس سال کے سب سے بڑے سیریل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کی پہلی قسط، پرائم ٹائم میں اس جمعہ سے 18 جولائی کو نشر کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    میکرز نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ناظرین ہفتے میں سیریل کی دو اقساط سے لطف اندوز ہو سکیں گے، ڈرامہ ہر جمعہ اور ہفتہ کو رات 8 بجے، صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، ٹیزر سے کہانی کا مکمل اندازہ تو نہیں ہوتا، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں محبت، سماجی اقدار، بدلتی ترجیحات اور پرانی روایات جیسے موضوعات کو دکھایا جائے گا۔

    ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے تیسرے ٹیزر میں سجل علی کے کردار کو نمایا طور پر دکھایا گیا ہے، نئے ٹیزر میں سجل کو ایک بے باک، نڈر اور بلا جھجک دو ٹوک انداز میں کالج کے طالب علم، اور ہمایوں سعید کے ساتھ گفتگو کرتی نظر آئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/main-manto-nahi-hoon-sajal-aly-steals-show-in-new-teaser/

  • فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ ریلیز

    فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ ریلیز

    پاکستانی اور بھارتی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ‘ کی پہلی قسط ریلیز کردی گئی۔

    سیریز ‘برزخ’ کی پہلی قسط کو بھارتی یوٹیوب چینل زندگی اور اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا گیا ہے، اس سیریز کے ذریعے پاکستانی اداکار فواد خان اور صنم سعید نے 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے اس سے قبل دونوں نے پاکستانی ڈرامہ زندگی گلزار ہے میں کام کیا تھا۔

    اس سیریز میں اب پہلی بار وہ بہن اور بھائی کے کرداروں میں اسکرین پر نظر آئیں گے، عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیزیز کو بھارتی پروڈیوسر نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ZINDAGI (@zindagiofficial)

    ویب سیریز کی پہلی قسط 53 منٹ پر مشتمل ہے اور اسے چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر ہزاروں بار دیکھا گیا اور شائقین نے سیریز کے آغاز کی تعریفیں کیں۔

    ’ برزخ ‘ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے اندر ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

    سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، خوشحال خان، سلمان شاہد، انیقا ذوالفقار علی اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

    فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فواد خان اور صنم سعید نے ایک مشترکہ پوسٹ میں مختصر ٹیزر شیئر کی ہے جس میں سیریز کے چند کرداروں کی مختصر جھلک دکھائی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)

    ٹیزر میں اداکارہ صنم سعید اور فواد خان سمیت دیگر کرداروں کو آئینے کے سامنے اپنی آنکھوں میں سرمہ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اگرچہ یہ معلوم نہیں ہے کہ برزخ میں سورما کی کیا اہمیت ہے، لیکن قدیم زمانے میں سورما کسی بھی قسم کی بری نظر سے تحفظ کے لیے طویل عرصے سے استعمال ہوتا رہا ہے۔

    اپنے انسٹاگرام پروفائل پر انہوں نے لکھا کہ ’آنکھیں رازوں سے جڑی ہوئی ہیں، جب سب مرجھا جائے گا، کیا محبت برقرار رہے گی؟۔

    واضح رہے کہ ویب سیریز ‘برزخ’ کو پاکستانی ہدایتکار عاصم عباس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیریز کی کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے۔

    کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • ویڈیو: صنم سعید نے اپنی صلاحیت سے حیران کردیا

    ویڈیو: صنم سعید نے اپنی صلاحیت سے حیران کردیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید کی 7 مختلف لہجوں میں انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، یہ ویڈیو کلپ 2 سال پرانے سونیا رحمٰن کے ٹی وی شو کا ہے جو اب وائرل ہورہا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ صنم سعید کو مختلف لہجوں میں انگریزی میں روانی سے بات کرتی نظر آرہی ہیں جس میں برٹش، آسٹریلین، امریکی، رشین اور دیگر لہجے شامل ہیں۔

    اداکارہ صنم سعید نے جرمن اور جنوبی افریقی لہجے میں بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ان دو لہجوں کو تھوڑا مشکل قرار دیا۔

    صنم سعید کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کسی نے کہا کہ صنم بہت ذہین ہیں، جبکہ میزبان سمیت سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

  • صنم سعید کو اپنے نام سے الجھن کیوں تھی؟

    صنم سعید کو اپنے نام سے الجھن کیوں تھی؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے اپنا نام پسند نہیں تھا اور انہیں اس سے الجھن ہوتی تھی۔

    اداکارہ صنم سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی ناک ناک شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان و شوہر محب مرزا کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    محب مرزا نے پوچھا کہ ماضی میں آپ کو اپنے نام سے الجھن تھی، ایسا کیوں تھا؟

    صنم سعید نے کہا کہ میرا نام تقریباً ہر بھارتی گانے میں آتا تھا، ہر کوئی میرا نام لے کر گانا گاتا تھا جو کہ مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔

    محب مرزا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے بھی آپ کا نام ’میرے صنم‘ درج ہوتا ہے۔ صنم سعید نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے، ہر جگہ اس نام کا استعمال ہوتا تھا، اس لیے پہلے مجھے اپنا نام پسند نہیں تھا مگر اب اپنا نام اچھا لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ محب مرزا اور صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

  • شادی کے بعد محب مرزا نے صنم سعید کو تحفے میں کیا دیا؟

    شادی کے بعد محب مرزا نے صنم سعید کو تحفے میں کیا دیا؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور ان کی دوسری اہلیہ و اداکارہ صنم سعید نے شادی کے بعد ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 2016 میں پہلی بار ‘بچانا’ میں ایک ساتھ کام کیا۔ ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا تاہم فلم کو زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

    سال 2023 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ والد کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انہوں نے صنم سے سادگی سے شادی کی تھی۔

    اب محب مرزا کے ‘دا نوک نوک شو’ میں صنم سعید بطور مہمان شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق پہلی مرتبہ کھل کر اپنے مداحوں کو بتایا۔

    صنم سعید کا کہنا تھا کہ انہیں بھی دیگر خواتین کی طرح گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا شوق ہے، گھر بالکل پرفیکٹ اچھا لگتا ہے، صنم سعید نے بتایا کہ وہ گھر میں کھانا نہیں بتاتیں۔

    شادی کے بعد ملنے والے پہلے تحفے کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا کہ ‘ یہ ایمرلڈ رنگ’میری شادی کا پہلا تحفہ مجھے ملا تھا۔

    ’ہم نے کبھی بات نہیں کی‘ امر خان والد سے تعلقات پر بول پڑیں

    پھر محب مرزا سے بھی یہی سوال پوچھا گیا، جس پر انہوں انکشاف کیا کہ ‘ صنم نے انہیں ٹام فورڈ کا عود وڈ بطور تحفہ پیش کیا تھا’۔

  • ثروت گیلانی کو بلاک کرسکتی ہوں، صنم سعید

    ثروت گیلانی کو بلاک کرسکتی ہوں، صنم سعید

    معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ان کے شوہر محب مرزا نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی اور ان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دا فورتھ امپائر میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا نے شرکت کی۔

    صنم سعید نے میزبان فہد مصطفیٰ کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

    صنم سعید نے بہتر اداکاری کے لحاظ سے فواد خان کو پہلے، محب مرزا کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا جبکہ ثروت گیلانی کو بہترین اداکارہ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ محب مرزا کی شخصیت مجھے خود بھی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔

    فہد مصطفیٰ کے دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ محب مرزا، اسکرپٹ اور اپنے فیشن میں سے سب سے زیادہ توجہ وہ محب مرزا کو دیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی پروجیکٹ کا بجٹ تھوڑا ہو لیکن کام اچھا ہو تو انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے۔

    صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اگر سائرہ یوسف، ثروت گیلانی اور سجل علی میں سے انہیں کسی کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنا پڑا تو وہ ثروت کو کردیں گی کیونکہ وہ ان سے جا کر ملاقات بھی کر سکتی ہیں۔

  • ماہرہ خان اور صنم سعید ایشیا کی پرکشش خواتین قرار

    ماہرہ خان اور صنم سعید ایشیا کی پرکشش خواتین قرار

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور صنم سعید نے ایشیا کی پرکشش خواتین کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے سال 2018 میں ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی جس میں بالی ووڈ حسیناؤں کا نام بھی شامل ہے، عالمی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ نے خوبصورتی کے معاملے میں کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سونم کپور کو شکست دے دی۔

    برطانوی جریدے نے جو فہرست جاری کی اُس میں 50 خواتین کے نام شامل ہیں، عوامی رائے کے بعد اس لسٹ کو مرتب کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور مومنہ ایشیائی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل

    بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سرفہرست رہیں جبکہ گزشتہ برس وہ تیسرے نمبر پر تھیں، دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا، تیسرے پر نیہا شرما اور چوتھے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام شامل ہے جبکہ صنم سعید فہرست میں 19ویں پوزیشن حاصل کرسکیں۔

    پانچویں نمبر پر بھارتی اداکارہ شیوانگی ، چھٹے پر عالیہ بھٹ ساتویں پر سونم کپور، آٹھویں پر حنا خان، نویں پر کترینہ کیف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

    ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ‘میں ایک بار پھر ایشیاء کی پرکشش خاتون بننے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ یہ سب اُن کی وجہ سے ہی ممکن ہے‘۔

    صنم سعید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواتین کے حق میں آواز بلند کرنے پر فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، علاوہ ازیں ارمینہ خان نے 24ویں،  مہوش حیات اور اقرار عزیز 46ویں نمبر پر ہیں۔

  • زوئی وکاجی صنم سعید کے پیچھے کیوں پڑگئیں؟

    زوئی وکاجی صنم سعید کے پیچھے کیوں پڑگئیں؟

    معروف گلوکارہ زوئی وکاجی اداکارہ صنم سعید کے پیچھے پڑ گئیں اور انہیں کبھی سیلفی تو کبھی آٹو گراف لینے کے لیے زچ کر ڈالا۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر زوئی وکاجی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ عجیب وغریب حلیے میں معروف اداکارہ صنم سعید کا پیچھا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    زوئی نے فرمائش کر کے صنم کے ساتھ سیلفی بنوائی، اس کے بعد دوبارہ آکر ان سے آٹو گراف کی فرمائش کر ڈالی۔ صنم نے ان کی ساری فرمائشیں پوری کر کے ان سے جان چھڑائی، لیکن زوئی رات کے وقت ان کے گھر بھی جا پہنچیں اور انہیں ایک پراسرار لفافہ پیش کیا۔

    اس لفافے میں کچھ ایسا تھا جسے دیکھ کر صنم سعید کی ساری کوفت دور ہوگئی۔

    یہ ویڈیو دراصل زوئی وکاجی کے مشہور گانے ’عشق کنارا‘ کی ویڈیو کی تشہیری مہم کا حصہ تھی۔ کوک اسٹوڈیو سے مشہور ہونے والے اس گانے کی اب ویڈیو جاری کی جارہی ہے اور زوئی وکاجی اس کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں زوئی 80 کی دہائی کی ہیروئن کا روپ دھارے نظر آرہی ہیں۔ ان کے ساتھ کاشف حسین اور سنیل شنکر بھی گانے میں موجود ہوں گے۔

    Coming soon!!!! Feeling super grateful to all of those who helped make this happen. You know who you are 🙂 ❤️❤️

    A photo posted by Zoe Viccaji Official (@zoeviccajime) on

    گانے کی ہدایت کاری کے فرائض مہر جعفری انجام دیں گی۔

    زوئی وکاجی نے اپنی گلوکاری کا آغاز کو ک اسٹوڈیو میں پس منظر گلوکاری سے کیا اور بہت جلد شہرت کی بلندیوں کو چھولیا۔ وہ اسے قبل بھی اپنا ایک گانا ’ہو جاؤ آزاد‘ جاری کرچکی ہیں جو پاکستان کے شمالی علاقوں میں فلمایا گیا ہے۔