Tag: صوابی

  • صوابی میں  دن دیہاڑے پی ٹی آئی رہنما کا قتل

    صوابی میں دن دیہاڑے پی ٹی آئی رہنما کا قتل

    صوابی : صوابی اڈہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے رہنما شاہ خالد کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں دن دیہاڑے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور مشہور کاروباری شخصیت شاہ خالد جاں بحق ہوگئے۔

    نامعلوم دو موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی اور شاہ خالد موقع پر دم توڑ گئے۔

    موٹرسائیکل سوار ملزمان شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • صوابی میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز کا چھاپہ

    صوابی میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز کا چھاپہ

    صوابی: ایکسائزاہلکاروں نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورسابق وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کےحجرے پر چھاپہ مار کر حجرے سے 4 گاڑیاں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورسابق وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز نے چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے دوران اہکاروں نے اسد قیصر کےحجرے سےدو گاڑیاں اور سابق وزیرتعلیم شہرام ترکئی کے حجرے سے دونان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈگاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔

    ایکسائز نے گاڑیاں قبضے میں لے کر تفتیش کاآغازکردیا ہے، گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، شہرام ترکئی، لیاقت ترکئی اور محمدعلی ترکئی کیخلاف تفتیش جاری ہے۔

    ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے وقت شہرام ترکئی گھر میں موجود نہیں تھے، اس لئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • صوابی میں  آپریشن ، 2 دہشت گرد کمانڈر ہلاک ، 4 گرفتار

    صوابی میں آپریشن ، 2 دہشت گرد کمانڈر ہلاک ، 4 گرفتار

    صوابی: پولیس نے آپریشن کےدوران دو دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ، بارودی مواد اور آلات برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف ایکشن میں تیزی آگئی۔

    صوابی کےعلاقےہنڈمیں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا اور چار کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ،بارودی مواد اور آلات برآمد کرلیے۔

    پولیس نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اظہار اور زینت ثاقب کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد اظہار افغانستان سے ٹیمیں بنا کر حملوں کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد اظہار کےسرپر20 لاکھ روپے انعام مقررتھا اور 6 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔

    آرپی اومردان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک مکان میں موجودتھے اور تخریب کاری کامنصوبہ بناکر عملدرآمد کیلئے روانہ ہورہےتھے، دہشت گردوں کےخلاف 5گھنٹےتک جاری رہا۔

  • صوابی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر صوابی میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، بعد ازاں دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج سہ پہر صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی مسجد میں دوران نماز دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

  • پاکستان: 2 ہزار سال قدیم آثار دریافت

    پاکستان: 2 ہزار سال قدیم آثار دریافت

    پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر صوابی میں قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں، جن میں بدھ مت کی یادگار اسٹوپا بھی شامل ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 18 سے 19 سو سال پرانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزم خیبر پختون خوا کو آثار قدیمہ کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، 6 ماہ قبل صوابی کے ایک گاؤں باہو ڈھیری میں کھدائی شروع کرنے کے بعد اب محکمے نے تقریباً دو ہزار سال قدیم اسٹوپا دریافت کر لیا ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ صوابی کے گاؤں باہو ڈھیری میں محکمہ آرکیالوجی کو کچھ عرصہ قبل قدیم آثار ملے تھے، اس جگہ پر 6 مہینے کھدائی کر کے ہمیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    ڈاکٹر صمد نے بتایا کہ محکمہ آرکیالوجی نے سائنٹیفک طریقے سے اس جگہ پر کھدائی کی تاکہ نوادرات کو کوئی نقصان نہ پہنچے، اس وجہ سے کھدائی کو مکمل کرنے میں 6 مہینے لگے۔

    محکمے کے مطابق دریافت شدہ اسٹوپا میں 4 سو سے زائد نواردات ملے ہیں، جو 18 سے 19 سو سال پرانی ہیں، خیبر پختون خوا میں جتنے اسٹوپا ہیں یہ ان سب میں سے بڑا ہے، ڈاکٹر صمد نے بتایا کہ اتنی پرانی اور بڑے اسٹوپا کی دریافت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

    اس علاقے کے آس پاس اور بھی آرکیالوجیکل سائٹس موجود ہیں، ڈاکٹر صمد نے بتایا کہ نئے اسٹوپا سے جو نوادرات ملے ہیں ان پر مزید ریسرچ کی جائے گی، اس سے علاقے اور خیبر پختون خوا کے تاریخ کا پتا چلے گا۔

    ڈائریکٹر آرکیالوجی نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ اب اس سائٹ کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کر رہا ہے۔

    خیبرپختونخوا: قبرستان سے برآمد ہونے والی شے نے ہوش اڑا دیے

    ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ صوابی کے اس علاقے میں غیر قانونی کھدائی کی جا رہی ہے، جس پر ہم نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور غیر قانونی کھدائی پر پابندی لگا کر وہاں پر عالمی معیار کے مطابق کھدائی شروع کر دی تھی۔

  • صوابی میں‌ مکان کی چھت گرنے سے5 افراد جاں بحق

    صوابی میں‌ مکان کی چھت گرنے سے5 افراد جاں بحق

    صوابی: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ موسیٰ بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملبے سے نکال کر باپا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں جبکہ حادثے میں زخمی 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

    مانسہرہ: مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ روز مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں مکان کی چھت پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ررواں سال 27 جولائی کو اورکزئی ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ڈی پی او اورکزئی نثار خان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

  • صوابی: ملزمان سے مقابلے میں ڈی ایس پی شہید، 2 اہلکار زخمی

    صوابی: ملزمان سے مقابلے میں ڈی ایس پی شہید، 2 اہلکار زخمی

    صوابی: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے کالو خان میں ایک مکان میں موجود اشہتاری ملزم نصیر کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ڈی ایس پی کی قیادت میں چھاپا مارا۔

    ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید ہوگئے جبکہ اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم بھی مارا گیا جس کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پولیس کے ہاتھوں اشتہاری ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شخص زخمی ہوا لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ پولیس لائن صوابی میں ادا کر دی گئی جس میں ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان اور ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے علاوہ پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

    بعدازاں ڈی ایس پی کی میت کو ان کے آبائی علاقے شب قدر روانہ کر دیا گیا، شہید ڈی ایس پی گزشتہ 6 ماہ سے صوابی میں تعینات تھے۔

  • صوابی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

    صوابی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

    صوابی: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی کرنے والی پولیو ٹیم پر فائرنک کر دی جس کے نتیجے میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جان کی باز ہار گئیں۔ ڈی پی او صوابی نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے خول برآمد کر لیے۔

    پولیو ٹیم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

    آئی جی خیبرپختونخواہ ثنا اللہ عباسی نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کر دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت بھی کی۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملوں کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں، پولیو ورکرز پر حملے ملک سے پولیو کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

  • خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ، صوابی اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، صوابی اور سوات میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 38 کلومیٹر تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہاٹ سے3 کلو میٹرجنوب میں تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 31 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

    اس سے قبل رواں سال ستمبر میں میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے سے تباہی کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس کی کارروائی، 9 کلو ہیروئن برآمد

    صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس کی کارروائی، 9 کلو ہیروئن برآمد

    صوابی : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران 1 ملزم کو گرفتار کرکے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

    دوسری جانب ایکسائز انٹیلی جنس نے صوابی میں تھانہ تور ڈھیر کی حدود میں ایک اور کارروائی کے دوران 2 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے رنگ روڈ پھندو چوک کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی آتی دکھائی دی جسے تلاشی کے روکا گیا، اس دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 48 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم ذاکر اللہ سکنہ باڑہ کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ چرس پنجاب اسمگل کی جانی تھی۔

    سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں اے ایس ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر برطانوی جوڑے سے کروڑوں روپے مالیت کی 25 کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔ اے ایس ایف نے ہیروئن خاتون کے سامان سے برآمد کی تھی جو انہوں نے کپڑوں میں چھپا رکھی تھی۔