Tag: صوبائی دارلحکومت

  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست ہے ، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 209 تک جا پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن، پابندیوں اور بارش کے باوجود لاہور میں اسموگ کم نہ ہوئی، وسطی پنجاب میں اسموگ کا راج آج بھی برقرار ہے اور آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

    کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت دنیا رہا، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شہر قائد آج دوسرے نمبر پر ہے۔

    شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح ایک سو تیرانوے ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا۔

  • کوئٹہ: قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف انجنئیر کے ورثہ کا وزیراعلٰی ہاوس پر احتجاج

    کوئٹہ: قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف انجنئیر کے ورثہ کا وزیراعلٰی ہاوس پر احتجاج

    کوئٹہ: سبی میں گیارہ نومبر کو بچوں سمیت قتل ہونے والے انجنیئر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اُس کے ورثاء نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاوس کے قریب احتجاج کیا ہے۔،

    تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے اسسٹنٹ انجنیئر معراج علی عمرانی اور اُن کے پانچوں کو اُس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جب وہ ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ آرہے تھے۔

    واقعے کے خلاف اُن کے ورثاء نے بدھ کو صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو فیاض سمبل چوک پر روک لیا۔ اس دوران مظاہرین نے نعرہ بازی کی، مظاہرے میں معصوم بچوں اور بچیوں نے بھی شرکت کی۔

    معراج عمرانی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اُن کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے لیکن انتظامیہ اور حکومت اس معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئیں ہیں۔ معصوم مظاہرین نے مقتول بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

  • لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید شدید زخمی

    لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید شدید زخمی

    صوبائی دارلحکومت لاہورمیں شوکت خانم اسپتال کے قریب معروف ادیب اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    شوکت خانم اسپتال کے قریب اصغر ندیم سید گاڑی خود چلا رہے تھے، اچانک دو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گئے، انہیں زخمی حالت میں ڈاکٹرز اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد سی سی پی او لاہور سمیت اعلی پولیس آفیسرزاطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے۔

    سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ اصغر ندیم سید کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ہماری اولین ترجیح انکا علاج ہے تفتیش کے بعد پتہ چلے گا کہ ان پر حملے کی کیا وجوہات تھیں۔

    ڈاکٹروں کے مطابق ندیم اصغر کو ایک گولی کمر کے پیچھے اور ایک بازو میں لگی انہیں آئندہ دوہ روز تک اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، پولیس تھانہ نواب ٹاؤن نے دو نامعلوم موٹرسائیکلوں کے خلاف 324 اور 780اے سمیت دیگرسنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔