Tag: صوبائی وزیرداخلہ

  • کراچی:فیڈرل بی ایریامیں پولیس کاچھاپہ‘شیرکوگھمانےوالاشہری گرفتار

    کراچی:فیڈرل بی ایریامیں پولیس کاچھاپہ‘شیرکوگھمانےوالاشہری گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتےہوئےشیر گھمانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

    تفسیلات کےمطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کےدوران شیر گھمانے والے شہری ثقلین کو گرفتار کرکےشیرکو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کےمطابق شہری ثقلین کے پاس شیر کوبطور پالتو جانور رکھنے کا پرمٹ ہے۔ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہناہےکہ پرمٹ کی تصدیق محکمہ وائلڈ لائف کرےگا۔

    دوسری جانب شیر کےمالک ثقلین کا کہناہےکہ شیر بیمار تھا جسے ڈاکٹر کو دکھا کرگھرلارہاتھا۔


    کراچی: کریم آباد مارکیٹ میں شہری خونخوار شیر لے کر پہنچ گیا


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈ وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اپنے ہمراہ ویگو گاڑی میں شیر کو پیچھے لے کر بیٹھا ہے اور اُس کے ہاتھ میں بس ایک پٹہ ہے۔

    واضح رہےکہ وزیر داخلہ سندھ نے شیر کو گاڑی میں گھمانے والے شہری کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو گاڑی تلاش کرنے اور متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیاہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : وزیر داخلہ سندھ کا عید بازاروں کا دورہ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

    کراچی : وزیر داخلہ سندھ کا عید بازاروں کا دورہ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

    کراچی : صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ رات گئے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹر ز کا دورہ کیااور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا.

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے رات گئے ا چانک شہر کی مختلف مارکیٹوں،عید بازاروں اور شاپنگ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.

    صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے دورے کے موقع پر بازاروں اور تجارتی مراکزپر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور مارکیٹوں کی انجمنوں کے عہدیداروں سے ان کے مسائل پر بھی بات چیت کی.

    بعد ازاں صوبائی وزیرداخلہ صدر کے علاقے میں واقع بوہری جماعت خانے بھی گئےاورانتظامیہ سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی اقدامات اور شہر کی صور ت حال پر بھی بات چیت کی.