Tag: صوبائی وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو

  • پی ایس ایل فائنل، حکومت سمجھ رہی ہے ایک اور ایٹم بم بنالیا، چانڈیو

    پی ایس ایل فائنل، حکومت سمجھ رہی ہے ایک اور ایٹم بم بنالیا، چانڈیو

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایک کرکٹ میچ پرامن گزرا تو حکومت ساری باتیں بھول کر یہ ظاہر کررہی ہے کہ جیسے ایٹم بم بنالیا ہو، حکمرانوں کو کرکٹ پر فخر ہے تو وہ حکومت چھوڑ کر کرکٹ بورڈ سنبھال لیں۔

    حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے عوام قومی سلامتی کی ناکام پالیسیوں کو نہیں بھولیں گے، حکومت نے ایک میچ کروالیا تو وہ سمجھ رہے ہیں کہ ایٹم بم بنالیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ہی پالیسیوں میں ناکام ہوچکی ہے اس لیے اب اُن کا جانا مقصود ہے، حکمران اپنی کرسیاں بچانے کے لیے مختلف ڈرامے کررہے ہیں اور دہشت گردی جو پورے ملک کا مسئلہ ہے اُسے صوبائی مسئلہ کہتے ہوئے اپنی جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور دہشت گرد سرحد پار سے آرہے ہیں مگر حکومت اسے صوبائی معاملہ کہہ رہی ہے، چوہدری نثار نے خود کہا تھا کہ اگر امن قائم نہ کر پائے تو چلے جائیں گے مگر آج چار سال بعد بھی ملک میں امن قائم نہیں ہوسکا تو حکومت کو چاہیے کہ وہ چلی جائے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنماء نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو اپنے علاوہ کوئی دوسرا سیاستدان نظر نہیں آتا، وہ پریشان خان ہیں اس لیے انہیں سیاست کی کوئی سمجھ نہیں۔

  • رینجرز اختیارات، لوگ معاملے کو اچھال کر زندہ رہنا چاہتے ہیں، چانڈیو

    رینجرز اختیارات، لوگ معاملے کو اچھال کر زندہ رہنا چاہتے ہیں، چانڈیو

    حیدرآباد: مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرزکےاختیارات کامعاملہ جلد حل ہوجائےگا مگر ایک جماعت اس معاملے کو سیاست کی نذر کرکے خود کو زندہ رکھنا چاہتی ہے۔

    حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ ایک دو روز میں حل ہوجائے گا، کچھ لوگ اس معاملے پر سیاست کرکے خود کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، آج بھی ایک جماعت ہے جو کچھ نہیں کرسکتی وہ اس معاملے کو سیاست کی نظر کرنے پر تلا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی، قربانیاں دینے کے باوجود دہشت گردوں کی حمایت کی جائے تو سب کو تکلیف ہوگی اور ساری کوشش رائیگاں جائے گی۔

    پڑھیں: ’’ رینجرز اختیارات : سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی نے قرارداد جمع کرادی ‘‘

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی دہشت گردوں کے حمایتی ہیں، وہ یاد رکھیں کہ حمایت دشمنی میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے، یہ کیسی سیاست ہے کہ تحفظات بیان کرنے پر غداری کا الزام لگادیا جائے اور خود کو محب وطن ثابت کرنے کے لیے وزیر داخلہ کی تعریف کی جائے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ ن لیگ میں کبھی بھی وفاق کاچہرہ نہیں دیکھا اور حکومت نےاداروں کوحدودمیں رہ کام کرنےکااشارہ نہیں دیا۔

  • وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا نہیں، مولا بخش چانڈیو

    وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا نہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : صوبائی وزیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز سمیت تمام اداروں نے سندھ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.


    صوبائی وزیر اطلاعت مولا بخش چانڈیو نے یہ بات اپیکس میٹنگ کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے وفاقی حکومت کے عدم تعاون کی شکایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے مدارس سمیت غیرقانونی اسلحہ کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل پیرا نہیں ہے اگر سندھ میں اسلحہ پکڑا جاتا ہے تو یہ کوئی حل نہیں ہے سندھ میں اسلحہ نہیں بنتا بلکہ دیگر صوبوں سے آتا ہے جس کے روک تھام کی ذمہ داری وفاق پر ہے.

    انہوں نے کہا کہ مدارس کا معاملہ ہو یا فرقہ ورانہ تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کا معاملہ ہو وفاق حکومت کی کارکردگی صفر نظر آتی ہے، وفاقی حکومت کے پاس کرنے اوردکھانے کو کچھ نہیں رہا تو سندھ کے معاملے میں ٹانگ اڑاتے ہیں، آئی جی سندھ اجلاس میں شریک تھے اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر خوش بھی تھے.

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان لڑائی کروانے کی کوشش کی گئی لیکن اداروں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کے نتائج سامنے آئے ہیں، نئے کور کمانڈر بہت نرم مزاج آدمی ہیں جب کہ نئے ڈی جی رینجرز بھی بہت اچھے ہیں اور دونوں نے سندھ حکومت کے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم اہم مسئلہ ہے کیونکہ ہم اوپر کچھ بھی کریں لیکن اگر گلیوں میں عوام محفوظ نہیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، یہ اہم معاملہ ہے لہذا وزیراعلیٰ نے اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔