Tag: صوبائی وزیر اطلاعات

  • کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا: فیاض الحسن چوہان

    کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا، کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، عمران خان شاہین صفت رہنما ہیں۔ عمران خان کبھی پاکستان کا نام ڈوبنے نہیں دے گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو پوری دنیا میں عزت و وقار دلائے گا، وہ پاکستان کا مستقبل سنوارنے آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا، کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی۔ چور، ڈاکو اور نو سر بازوں کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔

  • جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا، فیاض الحسن چوہان

    جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مافیا کو پیغام ہے الٹا بھی لٹک جائیں ہمیں مجبور نہیں کرسکتے، جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھکر آرٹس کونسل، لاہور عجائب گھر کی تزئین و آرائش کریں گے، 6 ہزار فنکاروں کی فیملی کا 4 لاکھ کا انشورنس کارڈ جاری کریں گے، فنکار کو گردے، جگر، پھیپھڑے کے بڑے مرض کی فکر نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ مالیت سے سالانہ میوزک ٹیلنٹ پروگرام کریں گے، نور جہاں، نصرت فتح علی، مہدی حسن جیسے گلوکار گوٹھوں سے لائیں گے، نیوٹرل و میرٹ پر خوبصورت آواز کو آگے لائیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جیتنے والے کو دس لاکھ دوسرے نمبر پر آنے والے کو 7 لاکھ دیں گے، تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو سرکاری سطح پر فلموں کے لیے پروموٹ کریں گے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیملی تھیٹر بڑھانے کے لیے نان کمرشل ڈرامے منعقد کیے، چیئرمین سنسر بورڈ کی تنخواہ خادم اعلیٰ 12 لاکھ کرگئے تھے، چیف جسٹس کی ہدایت پر تنخواہ کا پیکیج کم کیا، 50 لاکھ کی آمدنی 63 فلموں کو سنسر کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہدایت کاروں، پروڈیوسرز کے استحصال کرنے والے مافیا کو ختم کیا، الحمرا کے تمام ہالز میں ڈرامے ہورہے ہیں۔

    سو روزہ کارکردگی پر بریفنگ

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 100 روزہ کارکردگی کا تصور تاریخ میں پہلی بار دیا، 100 روز میں حکومت کے اہداف اور پلاننگ کو دیکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام افسران نے 100 روز میں انتھک محنت کی ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کلچر پالیسی کو لایا گیا، پالیسی کا مقصد ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کریں گے۔

  • سی پیک بلوچستان کو مالی بحران سے نکالے گا، وزیراطلاعات بلوچستان

    سی پیک بلوچستان کو مالی بحران سے نکالے گا، وزیراطلاعات بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراطلاعات بلوچستان ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کو مالی بحران سے نکالے گا، تافتان چمن بارڈر اور گوادر پورٹ سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وزیراطلاعات بلوچستان ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں کبھی بھی کابینہ کے اجلاس پر توجہ نہیں دی گئی، دو روزہ کابینہ اجلاس میں 40 کے قریب پالیسیاں بنائی گئی، کابینہ اجلاس میں تمام منصوبوں کو بہت باریکی سے دیکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بلوچستان بینک کے قیام کی منظوری دی گئی۔ بلوچستان بینک میں 1500 آسامیاں رکھی گئی ہیں، بینک کے قیام کے بعد سالانہ ڈیڑھ ارب منافع ہوگا۔

    ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے رواں سال 7 ارب روپے جمع کیے، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو تمام اضلاع کا پلان بنانے کی منظوری دی۔

    مزید پڑھیں: ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیےفلاحی منصوبےنہیں بنائے گئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ممبران کی تعداد 10 سے 12 کردی گئی ہے، پبلک سروس کمیشن کے ممبران میں خواتین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پانی کی کمی دور کرنے کے لیے اے ڈی بی سے 15 ارب قرضہ لیا جائے گا، 15 ارب مختلف علاقوں میں ڈیم کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔

    ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ کا بینہ نے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال کو خود مختار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے تربت بلیدہ شاہراہ کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کی منظوری دی، محکمہ صحت میں 17 سے 18 گریڈ کے افسران کا تبادلہ وزیر صحت کو تفویض کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نے مائینز ویلفیئر فنڈ کے قیام کی منظوری دی، گوادر میں پانی کے مسئلے کے حل کی منظوری بھی کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

  • ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے، فیاض الحسن چوہان

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب اور ملک لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ہے، ن لیگ کے ارکان نے آج اسمبلی میں غنڈہ گردی کی، جو آج پنجاب اسمبلی میں ہوا اس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان نے سیکریٹری اسمبلی کی ٹیبل کو توڑنے کی کوشش کی، مسلم لیگ ن کے ارکان کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں ان کا چہرہ سب کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن نے ایوان میں اپنے بجرو وصال کا ورد کیا، ن لیگ والوں نے سیکریٹری اسمبلی پر حملے کی کوشش کی، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنا رویہ درست کریں، خواتین کے حوالے سے غیرمہذب بات سے اجتناب کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسرے کے گھروں پر پتھر نہ ماریں بلکہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب دیا جائے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے آٹھ ماہ کا بجٹ پیش کردیا، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامی آرائی کی، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے جیسے ہی بجٹ تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے ارکان اسپیکر کے ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے بجٹ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اسمبلی کے باہر بھی احتجاج جاری رکھا۔

  • عمران خان کو کراچی میں جلسے کا پورا حق ہے، شرجیل میمن

    عمران خان کو کراچی میں جلسے کا پورا حق ہے، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو کراچی میں جلسہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں غیرقانونی شادی ہالز گرائے جانے کی مہم کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کراچی میں جلسہ کرنے کا پورا حق ہے۔

    عمران خان جتنی سیکورٹی چا ہیں گے اتنی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ شرجیل میمن انے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلاول بھٹو چار اپریل کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    انہوں نے اس موقع پر شہری اداروں میں غیرحاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں۔