Tag: صوبائی وزیر بلدیات

  • کراچی میں تیز بارشیں متوقع، وزیر بلدیات کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی میں تیز بارشیں متوقع، وزیر بلدیات کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں کے پیش نظر وزیر بلدیات سعید غنی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو نالوں کی مکمل اور جلد صفائی کی ہدایات بھی دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران سعید غنی نے واٹر بورڈ کے تحت مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیر نے باتھ آئی لینڈ میں پانی کی لائن پر واٹر بورڈ کے افسران سے بریفنگ لی۔ بریفنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ لائن علاقے کے ہزاروں افراد کو پانی کی فراہمی میں کارگر ثابت ہوگی۔

    سعید غنی نے لیاری میں نالے کی صفائی اور تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو نالے کی مکمل اور جلد صفائی کی ہدایات بھی دیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بارشوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، تمام ضلعوں میں نالوں کی صفائی کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 27 اور 28 جولائی کو شہر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے کراچی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 سے 30جولائی کے دوران ہونے والی بارش سے کراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

    سینٹر نے متعلقہ محکموں کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

  • وفاق صوبوں کو بلدیاتی نظام کے معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، سعید غنی

    وفاق صوبوں کو بلدیاتی نظام کے معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، سعید غنی

    کراچی: وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر فیصلہ کر لیں تو حکومت دو دن بھی نہیں چل سکتی، وفاقی حکومت دوسروں کے کاندھوں پر کھڑی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کی مضبوطی اور جمہویت کی بات کرتے ہیں، ہم نے سندھ میں حکومت کسی سے مانگ کر نہیں بنائی، سندھ حکومت مضبوط ہے، کسی کے سہارے نہیں کھڑی۔

    [bs-quote quote=”ہم نے منتخب نمائندوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
    مانتا ہوں کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سعید غنی” author_job=”صوبائی وزیرِ بلدیات”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ہدایت ہے بلدیاتی مسائل کا حل نکالا جائے، کہیں نہیں لکھا کہ پورے ملک میں بلدیاتی نظام ایک جیسا ہو، بلدیاتی نظام بنانا صوبائی حکومت کی صوابدید ہے، وفاق صوبوں کو بلدیاتی نظام کے معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

    سعید غنی نے کہا کہ جب خدمت کرتے ہیں تو اعزازیہ بھی ملنا چاہیے، ہم نے منتخب نمائندوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، یقین دلاتا ہوں جہاں پی پی نہیں جیتی وہاں بھی کام ہوگا، ماضی کے مقابلے میں زیادہ کام ہوگا اور پورے سندھ میں ہوگا۔

    وزیرِ بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) اور دیگر اداروں کے بورڈز میں تبدیلی زیرِ غور ہے، اداروں کے بورڈز میں ماہرین کا شامل ہونا ضروری ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی


    صوبائی وزیر نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، غیر قانونی تعمیرات کی نشان دہی کریں، ہم کارروائی کریں گے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایس بی سی اے افسران ملوث ہوئے تو ان کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

    پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر سعید غنی نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا معاملہ نہیں، وفاق کو چاہیے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کا معاملہ حل کرے، تجاوزات کے خلاف میئر کے اقدام کو سراہتا ہوں۔