Tag: صوبائی وزیر خزانہ

  • صوبائی وزیر خزانہ علی امین گنڈاپور نے گرفتاری دیدی

    صوبائی وزیر خزانہ علی امین گنڈاپور نے گرفتاری دیدی

    ڈی آئی خان : خیبر ختونخوا کے وزیر خزانہ علی امین گنڈاپور نے گرفتاری دیدی، تفصیلات کے مطابق طویل انتظار کے بعد بالآخر صوبائی وزیر خزانہ علی امین گنڈاپور نے گرفتاری دیدی۔

    پولیس نے تین گھنٹے تک گھر کا محاصرہ کئے رکھا ،جس کے بعد امین علی گنڈاپور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ڈی پی او آفس روانہ ہوئے جہاں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    اس موقع  پر تحریک انصاف کے کارکنوں  کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے گو خٹک گو کےنعرے بھی لگا ئے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے بیلٹ باکس چھیننے کے واقعے کا علم نہیں ہے۔ قانونی معاملہ ہے جس پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیرعلی امین کے خلاف بلدیاتی الیکشن کے روز بیلٹ باکس غائب کرنے اور ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہے۔

  • مائیکروفنانس بنک آئندہ سال قائم کیا جائے گا، سید مُرادعلی شاہ

    مائیکروفنانس بنک آئندہ سال قائم کیا جائے گا، سید مُرادعلی شاہ

    کراچی: صوبائی وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں اور قرضہ جات کی فراہمی کرنے والے اداروں کو اس خلہ کا پرکرنا ہے سندھ حکومت آئندہ ایک سال میں مائیکروفنانس بنک کا قیام عمل میں لے آئے گی۔

    کراچی میں مائیکرو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دہی علاقوں میں چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کا جال نہیں پھیل سکا۔

    حکومت نجی شعبہ کے ذریعے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو قرضہ کی فراہمی کو پروان چڑھانا چاہتی ہے، تھر کے متاثرہ علاقوں میں امداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب کی سربراہی میں حکومتی ٹیم علاقوں میں طبی امداد اور خوراک کی فراہمی کیلئے دورے پر ہے اور ہر ممکن امداد کرر ہی ہے۔

    تھر میں توانائی کے شعبوں میں کوئلے کی فراہمی کیلئے بھی اینگرو کے ساتھ کام جاری ہے، اس موقع پر تعمیر بینک کے سی ای او ندیم حسین کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں مائیکرو فنانسنگ کو گراس روٹ لیول تک لے جانے کی ضرورت ہے۔