Tag: صوبائی وزیر صحت

  • رواں ہفتے پنجاب میں روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ ہوسکیں گے: یاسمین راشد

    رواں ہفتے پنجاب میں روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ ہوسکیں گے: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں ہفتے کے آخر تک روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ کی استعداد بڑھ جائے گی، صوبے میں 10 نئے فیلڈ اسپتال قائم کیے جا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 3 دن پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تحفظات رکھے تھے، میں نے شاہ محمود قریشی کو تسلی دی تھی کہ خود جا کر اسپتال میں دیکھوں گی۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ طیب اردوان اسپتال کو ملتان اور ڈی جی خان کے لیے مخصوص کر رکھا تھا، نشتر اسپتال ملتان میں تمام سہولتیں موجود ہیں، طیب اردوان اسپتال میں 35 وینٹی لیٹرز ان کے اپنے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نشتر اسپتال میں تقریباً 34 عملے کے افراد کرونا سے متاثر ہیں، متاثرین میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کا عملہ شامل ہے، نرسز اور پیرا میڈکس کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے، حفاظتی سامان سب سے زیادہ طیب اردوان اسپتال کو دیا گیا تھا۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریض زیادہ ہونے کی وجہ سے نشتر اسپتال میں آئسولیشن بنایا گیا، ملتان سے کوئی وینٹی لیٹر کہیں نہیں بھیجا گیا ہے۔ کچھ شہریوں میں مقامی سطح پر وائرس پھیلا۔ نشتر اسپتال میں لیول تھری کی لیب فعال ہے۔ نشتر اسپتال کے ڈاکٹرز کو این 95 ماسک فراہم کردیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نشتر اسپتال کے لیب نے 3 ہزار 608 ٹیسٹ کیے، پنجاب میں کرونا وائرس کے 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت تقریباً 7 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 183 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں رواں ہفتے کے آخر تک روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ کی استعداد بڑھ جائے گی۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، صوبے میں 10 نئے فیلڈ اسپتال قائم کیے جا چکے ہیں، خطے میں پاکستان سب سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کر رہا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیسٹنگ صلاحیت ہم سے کم ہے۔

  • نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں صرف علاج کے لیے ضمانت ملی: یاسمین راشد

    نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں صرف علاج کے لیے ضمانت ملی: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں علاج کے لیے ضمانت ملی، نواز شریف جلد علاج کروا کر واپس تشریف لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیکل میں 26 ہزار نوکریاں دی ہیں، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 500 میل نرس رکھے ہیں، کوشش کر رہے ہیں میل وارڈ میں نرسنگ کی کمی پوری کریں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 10 ہزار نئی نوکریاں پائپ لائن میں ہیں، اس سال کے آخر تک 35 ہزار نئی نوکریاں دیں گے۔ 35 ہزار نوکریوں کا مطلب ہے 35 ہزار خاندانوں میں نوکریاں دیں گے۔ میانوالی کا 200 بیڈ پر مشتمل اسپتال شروع ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اور کارڈیالوجی ان سب کا پی سی ون منظور ہوگیا۔ جو 9 اسپتالوں کی ہم بات کرتے تھے ان میں سے 3 پر کام شروع ہوچکا ہے۔ مزید 3 اسپتالوں کے پی سی ون منظور ہو چکے ہیں، باقی 3 بھی مکمل ہوں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کبھی غلط بیانی نہیں کی اور نہ آئندہ ایسا کوئی ارادہ ہے، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کروانے کا وقت دیا گیا تھا۔ 25 دسمبر کو خواجہ حارث نے رپورٹ جمع کروائی۔ محکمہ داخلہ نے رپورٹ 27 تاریخ کو ہمیں بھجوائی۔ 3 جنوری کو بورڈ نے رپورٹس دیکھیں تو وہ ناکافی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق رپورٹ محض ایک سمری پر مبنی تھی، 25 دسمبر تک نواز شریف کے پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ نہیں آئی، 13 جنوری تک کوئی ہمارے پاس رپورٹ لے کر نہیں آیا۔ نواز شریف کو میڈیکل رپورٹس برطانوی ہائی کمیشن کو دینی ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں علاج کے لیے ضمانت ملی، ہمارا اصرار ہے نواز شریف جلد علاج کروا کر واپس تشریف لائیں۔

  • ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیے مؤثرمہم چلائی جا رہی ہے، یاسمین راشد

    ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیے مؤثرمہم چلائی جا رہی ہے، یاسمین راشد

    لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد ڈینگی مہم کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی مہم کی تمام ترسرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ڈینگی سےمتعلق آگاہی کے لیے مؤثر مہم چلائی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے موثراقدامات کی ہدایت

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسداد ڈینگی کے لیے وضع پلان پر100فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں، کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے مریض سامنے آنے لگے ہیں، سب سے زیادہ ڈینگی مریض اسلام آباد کے نواحی علاقے گلشن اقبال میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 100 ہے۔