Tag: صوبائی وزیر معدنیات

  • عثمان بزدار کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، وزیرِ معدنیات نے استعفیٰ واپس لے لیا

    عثمان بزدار کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، وزیرِ معدنیات نے استعفیٰ واپس لے لیا

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں اتحادی امور اور دیگر معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، ایم این اے مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی موجود تھے۔

    [bs-quote quote=”فکر نہ کریں، ق لیگ حکومت کے ساتھ اپنا مثالی تعاون جاری رکھے گی۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”چوہدری شجاعت”][/bs-quote]

    ملاقات میں وزیرِ معدنیات پنجاب عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔

    یاد رہے کہ عمار یاسر نے گزشتہ ماہ قیادت کو حکومت پنجاب سے ناراضی پر استعفیٰ دے دیا تھا تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے اتحادیوں کو منانے پر عمار یاسر نے استعفیٰ واپس لیا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ فکر نہ کریں، ق لیگ حکومت کے ساتھ اپنا مثالی تعاون جاری رکھے گی۔

    دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عمار یاسر کا استعفیٰ واپس ہو گیا ہے، وہ کل سے اپنا دفتر سنبھالیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ق لیگ کو ایک اور وزارت مل گئی، وزارتوں کی تعداد تین ہو گئی

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل پرویز الہٰی سے جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور حافظ عمار نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں‌ گورنر پنجاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی گونج میڈیا میں بھی واضح طور پر سنی گئی۔

  • حکومت 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردے گی،چوہدری شیرعلی

    حکومت 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردے گی،چوہدری شیرعلی

    لاہور: صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردے گی جس سے ملک میں توانائی کا جاری بحران ختم ہوجائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی توانائی کونفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شیر علی نے کہا کہ پنجاب میں 3600 میگاواٹ بجلی کے گیس پر چلنے والے منصوبے زیر تعمیر ہیں جوآئندہ سال مکمل ہوجائیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ شمسی توانائی،ہائیڈل سمیت تمام سستے منصوبوں سے بجلی حاصل کررہے ہیں سندھ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگایاجارہا ہے کیونکہ ملکی ترقی کے لیے توانائی بحران کا خاتمہ اشد ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: حکمرانوں کو فلاحی پروگراموں پر توجہ دینی چاہئے، وزیراعظم

    یاد رہے کہ آج صبح وزیراعظم نواز شریف رحیم یار خان میں خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ صحت ایسا معاملہ ہے جس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حکمرانوں کو فلاحی پروگراموں پر توجہ دینی چاہئے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ 2018 میں بجلی کا بحران ختم اور بجلی سستی ہوگی جبکہ 2019 میں رحیم یار خان کا موٹر وے مکمل ہوجائے گا۔