Tag: صوبائی وزیر

  • پشاور: لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

    پشاور: لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

    پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس پشاور میں ہوئی۔

    گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے رکن اسمبلی لیاقت خٹک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

    حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سمیت صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری محمد سلیم اور اراکین صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

    یاد رہے کہ پی کے 64 نوشہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت خٹک 22 ہزار 775 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے، ان کے مدمقابل شاہد خٹک نے 9 ہزار 560 ووٹ لیے تھے۔

    لیاقت خٹک رکن خیبراسمبلی منتخب ہونے سے قبل ضلع نوشہرہ کے ناظم تھے، انہوں نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات لڑنے کے لیے ضلع ناظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

  • ق لیگ کے باؤرضوان نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    ق لیگ کے باؤرضوان نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    لاہور: سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 128 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی باؤ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنرہاؤس میں آج صبح دس بجے نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سمیت دیگر رہنماؤں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

    ق لیگ کو ایک اور وزارت مل گئی، محمد رضوان کل حلف اٹھائیں گے

    خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی تھی جس میں ق لیگ کو صوبہ پنجاب میں مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق ہوا تھا۔

    چوہدری محمد سرور اور مونس الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ق لیگ کے ناراض وزیر حافظ عمار کا بھی استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 18 جنوری کو مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

    عمار یاسر کا کہنا تھا کہ میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، میں نے وزارت کا منصب ملک وقوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب میں اسپیکرشپ اور 3 وزارتیں ہوگئیں اور ق لیگ کا پنجاب میں ایک پارلیمانی سیکرٹری بھی بن گیا۔

  • نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے پنجاب بدلنے جا رہا ہے: علیم خان

    نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے پنجاب بدلنے جا رہا ہے: علیم خان

    لاہور: صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے پنجاب بدلنے جا رہا ہے، تحریک انصاف اپوزیشن کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات علیم خان سے چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدر آباد، خالد محمود بھٹی نے ملاقات کی۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدر آباد کی کونسلرز کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

    علیم خان سے پی پی 143 سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے رنر اپ سردار سرفراز ڈوگر نے بھی ملاقات کی۔ علیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔

    اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ ملکی سیاست ٹی 20 یا ون ڈے نہیں، ٹیسٹ میچ ہے۔ عمران خان کے چوکوں چھکوں سے اپوزیشن چاروں شانے چت ہوگی۔ تحریک انصاف اپوزیشن کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ 10 سال پنجاب میں اندھیر نگری والوں کو آج بہت کچھ یاد آرہا ہے۔ ملک کا حلیہ بگاڑ دیا گیا، بڑے آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔ بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹنے والے آج ہمدردی جتا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی عمران خان کا راستہ روکنے کی کوشش ناکام جائے گی، نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے پنجاب بدلنے جا رہا ہے۔

  • وزیراعظم نے صوبائی وزیر کی اسپتال کے ایم ایس کو دھمکی آمیز کال کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے صوبائی وزیر کی اسپتال کے ایم ایس کو دھمکی آمیز کال کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر کی اسپتال کےایم ایس کودھمکی آمیزکال کا نوٹس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے  نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامرکیانی سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے.

    وزیراعظم نے صوبائی وزیر راجا بشارت کی اسپتال کے ایم ایس سے ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے.

    واضح رہے کہ وزیرِ قانون پنجاب کی ایم ایس بے نظیر اسپتال سے دھمکی آمیز گفتگو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں‌وزیرِ قانون نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش کی۔


    مزید پڑھیں:  مارچ تک پتا چل جائے گا کہ عمران خان کھلاڑی ہے یا اناڑی ہے: شیخ رشید


    قبل ازیں وزیرصحت یاسمین راشد نے بھی واقعے کا نوٹس لینے کا اعلان کیا تھا اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کر تھی۔

    اس ضمن میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انتظامی اموراور محکمانہ معاملات میں سیاسی مداخلت حکومت کی پالیسی نہیں، قانون کی حکمرانی برقراررکھی جائے گی۔ قانونی کی حکمرانی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

    دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے راجا بشارت کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو ر72 گھنٹے کی مہلت دی ہے.

  • آئندہ ہفتے سے ہر محکمہ بتائے گا کس طریقے سے مال لوٹا گیا: علیم خان

    آئندہ ہفتے سے ہر محکمہ بتائے گا کس طریقے سے مال لوٹا گیا: علیم خان

    لاہور: صوبائی وزیر علیم خان کا کہنا ہے کہ لٹیروں نے سارا مال ہضم کرلیا ہے، خزانہ خالی ہے۔ منصوبے مکمل نہ ہوئے ان کی مشینری باہر پڑی ہیں۔ آئندہ ہفتے سے ہر محکمہ بتائے گا کس طریقے سے مال لوٹا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پنجاب برائے ترقیاتی امور علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضے کا الزام لگایا جاتا ہے، ایک بھی ایف آئی آر درج کروائی گئی؟ کسی ایک زمین کی نشاندہی کی گئی جس پر قبضے کا الزام ہو۔

    انہوں نے کہا کہ 10 سال کے دوران کتنی زمینوں پر قبضے کی نشاندہی کی گئی، 10 سال حکومت کے بعد الزام لگائے جا رہے ہیں، شرم آنی چاہیئے۔ ’کوئی بھی ایف آئی آر میرے خلاف ہے تو سامنے لائی جائے‘۔

    علیم خان نے کہا کہ شہزاد وسیم کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔ میرے پاس جو بھی اختیارات ہیں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیے ہیں۔ ’رانا مشہود کو اب دن میں بھی تارے نظر آنے لگ گئے ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے سارا مال ہضم کرلیا ہے، خزانہ خالی ہے۔ مظلوم بننے والوں سے پوچھناچاہیئے کہ عوام کی فلاح کا پیسہ کہاں گیا۔ منصوبے مکمل نہ ہوئے ان کی مشینری باہر پڑی ہیں۔ ’آئندہ ہفتے سے ہر محکمہ بتائے گا کس طریقے سے مال لوٹا گیا‘۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کے جو بھی حالات ہیں وزیر اعظم ملک کے سامنے لے کر آئیں گے، وزیر اعظم بتائیں گے کس طرح سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کو عذاب کا سامنا ہے کیونکہ خزانہ خالی ہے۔ جو صحت اور تعلیم پر لگانا تھا وہ رقم دوسرے منصوبوں پر لگائی گئی۔ ’کسی منصوبے پر 10 فیصد کام ہوا ہے کسی پر 20 فیصد کام ہوا ہے‘۔

  • میر ہزار خان بجارانی، کٹھن سیاسی جدوجہد سے پُراسرار موت تک

    میر ہزار خان بجارانی، کٹھن سیاسی جدوجہد سے پُراسرار موت تک

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور پیپلز پارٹی کے سنیئر ترین رہنما میر ہزار خان بجا رانی اپنے گھر میں اہلیہ کے ہمراہ پُراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے، انہیں کنپٹی پر گولی لگی تھی جب کہ اہلیہ کے سینے پر گولیوں کے نشان تھے، تاحال ثابت نہیں ہوسکا ہے کہ وجہ موت خود کشی تھی یا قتل۔

    ضلع کشمور میں 10 جولائی 1946 کو پیدا یونے والے میر ہزار خان بجارانی سینیئر اور متحرک سیاسی کارکن تھے وہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے قریبی ساتھی تھے اور ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت میں سندھ میں بطور صوبائی وزیر برائے کھیل خدمات انجام دیں جب کہ اپنے لیڈر کی پھانسی کے بعد بھی تمام تر دباؤ کو برداشت کرتے رہے لیکن عہد وفاداری کو نہیں توڑا۔

    میر ہزار خان بجارانی نے تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سندھ مسلم لاء کالج سے ایل ایل بی اور بعد ازاں پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی وہ پہلی مرتبہ 1974 میں جیکب آباد سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اس کے علاوہ 1977 اور 2013 کے انتخابات میں بھی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور تاحال صوبائی وزیر سندھ کی خدمات ادا کررہے تھے۔

    میر ہزار بجرانی کا شمار اُن چند وفادار کارکنان میں ہوتا تھا جنہوں نے مارشل لاء کا کٹھن اور مصائب سے پُر دور ہمت و استقلال کے ساتھ گزارا اور مشکل سے مشکل وقت میں بھی پارٹی سے انحراف نہیں کیا چنانچہ انہیں 1990، 1997،2002 اور 2008 میں سندھ کی سطح سے قومی سطح پر لایا گیا اور وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جہاں بطور وفاقی وزیر تعلیم اور بعد ازاں وفاقی وزیر صنعت بھی خدمات انجام دیں۔

    گزشتہ انتخابات میں انہیں ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کے لیے انتخاب جیتوایا گیا جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ میر ہزار خان بجرانی کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کے لیے وفاق سے صوبے میں لایا گیا ہے تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث قرعہ فال قائم علی شاہ کے نام نکلا جب کہ میر ہزار بجرانی کو صوبائی وزیر تعلیم کا عہدہ دیا گیا جسے بعد ازاں ورکس اینڈ سے سروسز سے تبدیل کردیا گیا۔

    میر ہزار خان بجرانی کے ساتھ مردہ حالت میں پائی جانے والی اہلیہ فریحہ رزاق بھی میدان سیاست میں آئیں اور 2002 میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں جب کہ اُن کے صاحبزادے شبیر بجرانی بھی اسی دور میں ضلعی ناظم جیکب آباد منتخب ہوئے تھے۔


      سیاسی حلقوں‌ کا اظہار افسوس، پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان



    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی ہدایات نظرانداز، صوبائی وزیرعدلیہ پربرس پڑے

    شہبازشریف کی ہدایات نظرانداز، صوبائی وزیرعدلیہ پربرس پڑے

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت کے باوجود عدلیہ کیخلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا راستہ نہیں روک سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا حکم ان کے ہی وزیر نے نظر انداز کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قومی اداروں کے حوالے سے ارکان اسمبلی، وزراء اور پارٹی عہدیداروں کو بیانات جاری نہ کرنے کی ہدایات کو صوبائی وزیر اطلاعات میاں مجتبی شجاع الرحمان نے ہوا میں اڑا دیا۔

     لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات مجتبی شجاع الرحمان اعلیٰ عدلیہ کے پانامہ کیس کے فیصلے پر برس پڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی جانب سے نوازشریف کو نا اہل کرنے کے فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، ہم نے عدلیہ کے فیصلے کو قبول کیا اور آئین کے اندر رہتے ہوئے نظرثانی کی درخواست ڈال دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ نواشریف کا راستہ نہیں روک سکتی، اس موقع پر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مشرف کا بھوت نہیں باقیات مختلف اداروں میں موجود ہے جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: شہبازشریف نے اراکین کو اداروں کیخلاف بیان سے روک دیا


    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشر یف نے قومی اداروں کے حوالے سے بیان بازی پر پابندی عائد کردی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا کو ئی رکن یا صوبائی وزیر قومی ادارو ں کے حوالے سے منفی بیان بازی ہر گزنہیں کرےگا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پارٹی رہنما اورعہدیدار قومی اداروں کیخلاف بیانات سے احتراز کریں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جو اداروں کے وقاراوراحترام کے منافی ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث محمکہ خوراک 19 افسران معطل

    باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث محمکہ خوراک 19 افسران معطل

    اسلام آباد: صوبائی وزیرخوراک نے باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث 19 افسران کو معطل کردیا صوبائی وزیرخوراک گیان چندکے مطابق معطل کیے گئے افسران میں تین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور 16 فوڈ انسپکٹر شامل ہیں۔

    گندم کی بوریوں میں خرد برد اور بدعنوانی کا الزام صوبائی وزیر خوراک نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مٹیاری کریم اللہ سومرواور ٹنڈو محمد خان کے فوڈ انسپکٹر مراد کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

     صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں گندم کی ترسیل اور خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔

  • رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیے

    رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیے

    کراچی: رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ارکان کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

    ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پارلیمان میں پارٹی کی نمائندگی بھی کریں گے۔ نگراں لندن رابطہ کمیٹی میں اظہار احمد خان، ایوب شیخ اور ڈاکٹر سلیم دانش کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ نگراں رابطہ کمیٹی پاکستان میں غازی صلاح الدین کو معاون کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق معطل اراکین کے معافی نامے بذریعہ فیکس لندن سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ معافی نامے قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد معطل اراکین رابطہ کمیٹی کو بحال اور خدمات واپس دئیے جانے کا امکان بھی ہے۔ اس حوالے سے اعلی قیادت چند روز میں اہم فیصلے کر سکتی ہے۔