Tag: صوبہ بلوچستان

  • کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال

    کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال

    صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں آج صبح ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے ایک دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔

    کوئٹہ کے ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ’یہ دھماکہ ریلوے سٹیشن میں اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس کے مسافر ریل گاڑی کے انتظار میں پلیٹ فارم پر موجود تھے۔

    دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر درجنوں افراد ریل گاڑی کے انتظار میں شیڈ کے نیچے موجود ہیں۔

    اس خودکش دھماکے میں کسی کا بھائی شہید ہوا تو کسی کا بیٹا اپنی جان سے گیا، اپنے پیاروں سے جدا ہونے والے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، اپنوں کی نشانی کو سینے سے لگائے غم کی تصویر بن گئے۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا بھائی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا، بھائی نے کہا کہ میرا بھائی آج صبح 7 بجے اسٹیشن کام پر آیا تھا اور ساڑھے 8 بجے یہ دھماکہ ہوگیا، میرا بھائی معذور ہونے کے باوجود کام کرتا تھا۔

    ایک اور شخص نے کہا کہ ہم ملازم بھی محفوظ نہیں ہم کہا جائیں، کب تک یہ ظلم سہتے رہیں گے، متاثرین نے حکومت سے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • بلوچستان میں بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے اہم فیصلے

    بلوچستان میں بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے اہم فیصلے

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام فیڈرز پر 3 گھنٹے اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

    آج وزیر اعظم آفس میں بلوچستان میں بجلی کے مسائل سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کئی فیصلے کیے گئے، بلوچستان کے تمام فیڈرز پر 3 گھنٹے اضافی بجلی فراہم کیے جانے کا بھی فیصلہ ہوا، اضافی بجلی کی فراہمی 3 ماہ تک جاری رہے گی۔

    3 ماہ میں بلوچستان کے بجلی مسائل کے حل کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے، بلوچستان میں نصب 29500 ٹیوب ویلز کو بجلی سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان کا 419 ارب روپے سے زائد کا بجٹ ایوان میں پیش

    وزیر توانائی عمر ایوب اپنی ٹیم کے ہم راہ اگلے ماہ بلوچستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ صوبے میں بجلی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا خود جائزہ لیں گے۔

    اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، وزیراعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، وزیر توانائی عمر ایوب خان، جہانگیر ترین ،وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور ایم این خالد مگسی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

    خیال رہے کہ بلوچستان کے صوبائی بجٹ میں صنعت اور توانائی کے لیے مشترکہ طور پر 19 ارب 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

  • بلوچستان میں گورننس کے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

    بلوچستان میں گورننس کے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

    کوئٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہمیں صوبے میں وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں نیول وار کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سی پیک (چائنا پاکستان اکانومک کوریڈور) سے بلوچستان کی اہمیت میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔

    جام کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال میں مشکل حالات کے باعث بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں، تاہم آئندہ 4 سال میں بہتری کی امید ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سابقہ حکمرانوں نے عوام کو خوش کرنے کے لئے عارضی اقدامات کئے، جام کمال خان

    دو دن قبل نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے مسائل کے حل کے حوالے سے عوام کو خوش کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر اقدامات کیے، آج عوام کو موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ ماضی میں جوبھی خامیاں رہیں ہم بھی اس کا حصہ رہے ہیں تاہم اب نظام کی بہتری کے لئے ہماری کوششیں اور اقدامات سب کے سامنے ہیں۔

  • دنیا بھر کے سرمایہ کار بلوچستان میں بھرپور فائدہ اٹھائیں: وزیراعلیٰ

    دنیا بھر کے سرمایہ کار بلوچستان میں بھرپور فائدہ اٹھائیں: وزیراعلیٰ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دنیا بھر کے سرمایہ کار بلوچستان میں بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم میں سائیڈ لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جام کمال کا کہنا تھا کہ معاشی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پرہے۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر خطے میں اقتصادی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، گوادر پورٹ فری زون میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ دسمبر میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے تحفظ کی خاطر لگائے گئے منصوبوں کا خیرمقدم کریں گے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ سنجیدہ کوششیں کی جائیں، تو بلوچستان اور گوادر کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر پلیٹ فورم پر بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ این ایف سی میں بلوچستان کاحصہ بڑھے، ماضی میں بلوچستان کابہت نقصان ہوا ہے، بلوچستان اور گوادر کے مسائل بہت ہیں، جیوانی، گوادر، پسنی میں اربوں کی اسکیمیں نامکمل ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسزکا قلات میں آپریشن‘ 4 دہشت گرد ہلاک‘ 2 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسزکا قلات میں آپریشن‘ 4 دہشت گرد ہلاک‘ 2 جوان شہید

    قلات : صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وارث کا تعلق جھنگ جبکہ سپاہی میرعالم کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔

    سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، 7 اہل کار شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک افسرسمیت 7 اہلکار شہید جبکہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبد الرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل تھے۔

  • بلوچستان میں آج 95 ہزارپودے لگائے جائیں گے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں آج 95 ہزارپودے لگائے جائیں گے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بلوچستان میں شجرکاری مہم کا آغاز کررہے ہیں، آج صوبے میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ
    بلوچستان میں شجرکاری مہم کی بہت ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شجرکاری مہم کے ماحول پراچھے اثرات ہوں گے، بلوچستان ایک پسماندہ علاقہ ہے، یہاں کام کی ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئی شخص درخت کوخوشی سے نہیں کاٹتا، مجبوری میں کاٹتا ہے، لوگوں کوجب سہولتیں دیں گےتو پھران پرسختی کی جاسکتی ہے، لوگوں کے پاس روزگارنہیں، اسی لیے درختوں کوکاٹا جاتا ہے۔

    جام کمال کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کوروکیں گے نہیں ، جاری رکھیں گے، آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوکچھ ماضی میں ہوا اس کی وجہ سے صوبہ خسارے میں ہے، کوشش ہے پی ایس جی پی متاثرنہ ہو، بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں جبکہ تعلیم، صحت اورپانی کے مسائل سے متعلق پالیسی بنا رہے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ تصورات پرچیزیں نہیں چلتیں، حقیقت کو دیکھتے ہوئے کام کرنا چاہیے، تجاویزکہیں سے بھی آئیں اچھی ہوئیں توانہیں اپنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کام اچھا ہوتا ہے توافسران کواچھی سہولتیں ملنی چاہئیں، اگرکرپشن اورکام بہترنہیں ہوتا تواخراجات کم ہونے چاہئیں۔

    ملک بھرمیں’’پلانٹ فار پاکستان‘‘کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز

    واضح رہے کہ ملک بھرمیں’’پلانٹ فارپاکستان‘‘کے نام سے ایک روزہ شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت ملک بھر ممیں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔