Tag: صوبہ سندھ

  • صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند

    صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند

    کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ پورا ہفتہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے بعد ہفتے کی رات کو کھولے والے اسٹیشنز آج صبح 8 بجے ایک بار پھر بند کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول ایک بار پھر بحال ہوگیا جس کے بعد صبح 8 بجے اسٹیشنز بند کردیے گئے۔

    سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ پورا ہفتہ سندھ کو گیس کی شدید قلت کا سامنا تھا جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز بھی بند تھے۔

    سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی روز رات 8 بجے کھولے گئے تھے جنہیں 36 گھنٹوں بعد دوبارہ بند کردیا گیا۔

    سندھ میں گیس کا بحران پیر کے روز شروع ہوا تھا جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔

    بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔

    پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔

    دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی تھی۔

  • چاہتا ہوں پانی کی تمام اسکیمیں فعال کی جائیں‘ وزیراعلیٰ سندھ

    چاہتا ہوں پانی کی تمام اسکیمیں فعال کی جائیں‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی قلت کے باعث پلانٹس شمسی توانائی پرمنتقل کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر بلدیات، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری بلدیات شریک ہیں۔

    مراد علی شاہ کو اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ پی ایچ ای کے تحت 2873 آبی فراہمی ونکاسی کی اسکیمیں جاری ہیں، اسکیموں میں2109 پانی کے فلٹریشن کے پلانٹس ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 1620آراو پلانٹس اور 242 یو ایف پلانٹس ہیں، 247 آر او یونٹس لگائے جا رہے ہیں، 1044 آراوپلانٹس فعال، 800 کے قریب غیرفعال ہیں۔

    اس موقع پرمراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتا ہوں پانی کی تمام اسکیمیں فعال کی جائیں، آر او پلانٹس کو بجلی مہیا کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کی قلت کے باعث پلانٹس شمسی توانائی پرمنتقل کیے جا رہے ہیں۔

    عمران خان ملک سےباہرلےجایا گیا پیسہ واپس لائیں گےتوویلکم کریں گے‘مرادعلی شاہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے کے تجربات تلخ رہے، امید ہے اب بہتری آئے گی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سندھ کے مسائل کے حل کے لیے تعاون نہیں کیا تھا، نوازشریف، شاہدخاقان اپنے وعدے وفا نہ کرسکے۔

  • کراچی : موسمِ سرما کی تعطیلات میں10 دن کی توسیع

    کراچی : موسمِ سرما کی تعطیلات میں10 دن کی توسیع

    کراچی: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موسمِ سرما کی تعطیلات میں دس دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    محکمۂ تعلیم کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ سینئر وزیرِ تعلیم نثار کھوڑو نے تعطیلات کیلئے سمری کی منظوری بھی وزیر اعلیٰ سندھ سے حاصل کرلی ہے اور سمری پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔

    اس سے قبل سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں اکتیس دسمبر تک تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا اور یکم جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں اکیڈمک کلینڈر کے مطابق بحال ہونا تھی۔

    تاہم محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی کے سنگین خدشات کے پیشِ نظر تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور سندھ بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اب گیارہ جنوری کو کھولے جائیں گے۔

  • کراچی: نائیجرین مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    کراچی: نائیجرین مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    کراچی: نائیجریا سے آنے والے مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے حکام نے روک لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر محمد ہارون کو ایئرپورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے چیک کیا اور اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق 45 سالہ محمد ہارون نائیجریا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہین تیز بخار کے باعث ابتدائی معائنے کے بعد جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حتمی طور پر ایبولا وائرس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، متاثرہ شخص کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ابیولا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔