Tag: صوبہ پنجاب

  • شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا، بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں،بیوی اور 5 بچے شامل ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس موبائل پہنچ چکی ہے جو معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

    اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 7سالہ علیشاہ اور 10 سالہ مقدس شامل ہیں، انتظامیہ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    حال ہی میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بارش کے باعث ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں گھرلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا تھا، ماں اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی۔

  • پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے: عثمان بزدار

    پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے: عثمان بزدار

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انھیں صوبے کے عوام کی خوش حالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”سابق ادوار میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیے گئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”وزیرِ اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیے گئے، اصل عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی جو خراب حالت ہے اس کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں پر ہے، انھوں نے قومی وسائل بے دردی سے ضائع کیے۔

    یہ بھی پڑھین:  جوش اور محنت کے چینی سال پر عثمان بزدار کا پیغام

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم معیشت کو درست کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں عوام کی خوش حالی سے بڑھ کر کوئی شے عزیز نہیں۔

    واضح رہے کہ آج عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان ترقی کے چینی ماڈل سے سیکھ کر آگے بڑ ھ رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

  • پنجاب حکومت کا 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کو گزشتہ حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محکمہ صحت کو گزشتہ حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم کیا تھا۔ ایک حصہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ جبکہ دوسرا اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بنایا گیا تھا۔ دونوں شعبوں کے الگ الگ سیکریٹریز اور وزیر تھے۔

    موجودہ حکومت کے فیصلے کے بعد محکمہ صحت کا ایک سیکریٹری اور ایک ہی وزیر ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کی باقاعدہ منظوری جلد پنجاب کابینہ سے لی جائے گی، محکمہ صحت میں ایک سیکریٹری اور 2 اسپیشل سیکریٹری تعینات ہوں گے۔

    محکمہ صحت میں اسپیشل سیکریٹری ون اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے معاملات کا ذمے دار ہوگا جبکہ اسپیشل سیکریٹری ٹو پرائمری صحت اور پروگرامز کی نگرانی کا ذمے دار ہوگا۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد یاسمین راشد کو صوبائی وزیر صحت مقرر کیا گیا تھا۔