Tag: صوبے کی حیثیت

  • حیدر آباد میں یونیورسٹی کاقیام باطل کی شکست ہے ، الطاف حسین

    حیدر آباد میں یونیورسٹی کاقیام باطل کی شکست ہے ، الطاف حسین

    حیدرآباد: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خدا کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں، حیدرآباد میں یونیورسٹی کے خلاف باطل قوتوں کی گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئیں۔

    حیدرآباد میں ارکان زونل کمیٹی سے گفتگو مین الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی حق پرست عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی بے شمار قربانیاں ہیں باوجود شدید ظلم و ستم کے بھی حیدرآباد کے حق پرست عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان ثابت قدم رہے جس کے صلے میں اللہ تعالی نے ہمیں اتنی بڑی خوشخبری سے نوازا۔الطاف حسین نے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں بحریہ ٹاؤن کے روح ِ رواں ملک ریاض اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا بہت بڑا حصہ ہے۔ الطاف حسین نے حیدرآباد کی حق پرست عوام اورطلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر مبارکباد پیش کی۔

  • ملک ریاض کا کراچی حیدرآباد میں جامعات کی تعمیر کا اعلان

    ملک ریاض کا کراچی حیدرآباد میں جامعات کی تعمیر کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ سید عشرت العباد اور بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے مشترکہ طور پر پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بنائیں گے۔

    بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی اپنی قوم کے لیے بہت خدمات ہیں اور ہم ان کا اعتراف کرتے ہوئے الطاف حسین کے نام کی عالمی سطح کی یونیورسٹیاں قائم کریں گے،انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی فیس سرکاری اداروں سے بھی کم ہو گی اور نہ صرف کراچی بلکہ حیدرآباد میں بھی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی یونیورسٹی کراچی میں قائم ہوگی اور اس سلسلے میں اگلے ماہ کام شروع کر دیا جائے گا،اس کے علاوہ ملک ریاض نے ایم کیو ایم کے شہید ہونے والے کارکنان کو بحریہ ٹاﺅن میں پلاٹ بھی دینے کا اعلان کیا۔

    ہاکی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہماری ٹیم کا لوہا پوری دنیا میں مانا جاتا تھا،انہوں نے ہاکی ٹیم کو 50 لاکھ روپے اعام کے طور پر دیا جبکہ یہ اعلان بھی کیا کہ اگر ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتے گی تو ٹیم کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا،ان کے علاوہ گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی ہاکی ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

  • دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین

    دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی ، انہوں حملے میں زخمی ہونے والے ارکان سندھ اسمبلی محمدحسین ، عبداللہ اوردیگرزخمی کارکنوں کی فون پرخیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔

    اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں ان کے مذموم مقاصد مہ کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی اس قسم کی بزلادنہ کارروائی سے ہمارے حوصلے پست ہوسکے ہیں، انہوں نے ذمہ داران و کارکنوں سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورپرامن جدوجہدجاری رکھیں۔

  • فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین

    فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وفاقی و صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو علیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیاد پریقینی بنائی جائے ۔

     الطاف حسین نے یہ مطالبہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، گفتگو میں آپریشن ضرب عضب اور اس کے باعث فاٹا کے عوام کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، الطاف حسین نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اورفاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔