Tag: صورتحال کشیدہ

  • بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 5 کشمیری شہید، درجنوں زخمی

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 5 کشمیری شہید، درجنوں زخمی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 5 کشمیری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، 5 افراد کی شہادت پر ضلع اننت ناگ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کی ظلم و بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران رہائشی آبادی میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 5 کشمیروں کو شہید جبکہ خاتون سمیت کئی افراد کو زخمی کردیا۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہندوستانی افواج نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی شلینگ اور پیلٹ گنوں سے فائر بھی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر میں قابض بھارتی فوج ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کو بھی توڑنے کی کوشش کی ہے۔

    بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 5 کشمیریوں کی شہادت پر شہریوں کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے جس کے بعد ضلع اننت ناگ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

    کشمیر میں حاکم بھارت کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے سری نگر اور ضلع اننت ناگ کے لیے شہریوں کے لیے انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے ریاستی دہشت گردوں باندی پورہ میں 2 کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا تھا، جبکہ باندی پورہ اور قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی تھی۔

    خیال رہے کہ عیدالفطر کے پہلے روز بھی بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کردیا تھا، دونوں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے بہانے گھر سے لے جایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ وادی میں عیدالفطر کی نماز کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے جس میں مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی جھنڈے لہرائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قصور میں صورتحال کشیدہ ، لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر حملہ، 2گاڑیاں نذر آتش

    قصور میں صورتحال کشیدہ ، لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر حملہ، 2گاڑیاں نذر آتش

    قصور: ننھی زینب کی تدفین کے بعد بھی کشیدگی برقرار ہے، شہر میں بھڑکی آگ ٹھنڈی نہ ہوسکی اور مظاہروں میں شدت آگئی، سڑکوں پر ڈنڈا بردار ہجوم کا گشت جاری ہے ، مشتعل افراد نے اسپتال کے باہر لگے حکومتی بینرز اور  بورڈ اکھا ڑدیئے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور میں دوسرے روز بھی گلی گلی میں احتجاج جاری ہے، آج صبح مظاہرین نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر توڑ پھوڑ کی اور اسپتال کے باہر لگے حکومتی بینرز اور بورڈاکھا ڑدیئے اور ٹائر نذرآتش کر کے شدید احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ زینب قتل کے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

    جس کے بعد شہری ایک مرتبہ پھر مشتعل ہوگئے اور شہباز پور روڈ پر لیگی ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا، مظاہرین نے ڈیرے کے دروازے اور کرسیاں توڑ دیں اور 2 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

    پولیس کی بھاری نفری ایم پی اے کے ڈیرےپرپہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشرکرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ مشتعل افرادنےبھی پولیس پر پتھراؤشروع کردیا اور سڑک پر ٹائر جلائے اور حکومت مخالف نعرے لگائیں۔

    مظاہروں کے باعث قصور کا دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

    کشمیر چوک سمیت کئی جگہوں پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آئے، پولیس نے مشتعل مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ اورلاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

    کراچی سے خیبر تک زینب کے لئے قوم متحد

    ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف ملک بھر میں غم و غصے کی لہر میں بچے بڑے سب ہی سراپااحتجاج ہوئے۔کراچی سے خیبر تک زینب کے لئے قوم متحد ہوگئی ہے۔

    سکھرمیں بچوں نے موم بتیاں جلا کر احتجاج کیا، فیصل آباداور تلمبا میں بھی ننھے ہاتھ دعا کیلئے اٹھے اور فاتحہ خوانی کی، گھوٹکی میں بچوں نے بینر اٹھاکر زینب کےوالدین کےساتھ اظہاریکجہتی کیا۔

    لاہورمیں پنجاب یونیورسٹی کے طلبا نے زینب کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی، راولپنڈی میں بھی عوام سراپا احتجاج عوام ہوئے اور حکومت پنجاب کےخلاف نعرے لگائے ۔

    نوشہروفیروز اورنارووال میں بھی شہریوں نےریلی نکالی جبکہ پشاورمیں بھی خواتین سراپا احتجاج ہیں۔

    قصور میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کا نماز جنازہ ادا

    دوسری جانب زینب کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب اور محمد علی کی نماز جنازہ کالج گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔