Tag: صولت مرزا کی پھانسی

  • صولت مرزا کو کل مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی

    صولت مرزا کو کل مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نےصولت مرزاکی پھانسی پرعملدرآمد کرانے کافیصلہ کرلیا، صولت مرزا کو کل مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی، کوئٹہ سے جلاد مچھ جیل پہنچ گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے تہلکہ خیز میڈیا بیان کے بعد جے آئی ٹی نے جیل میں صولت مرزا سے پوچھ گچھ کی، جس کی رپورٹ وزارات داخلہ کو موصول ہوچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ ، تحقیقات یا تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دے دی جائے، صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی جائے گی۔

    مچھ جیل میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، کوئٹہ سے جلاد بھی مچھ جیل پہنچ گیا ہے، صولت مرزا کی پھانسی دو بار پہلے ہی مؤخر ہوچکی ہے اور گزشتہ ہفتے اس کے تیسری بار ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے۔

    اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے منتظرصولت مرزا کی بلیک وارنٹ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کئے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

  • وزارتِ داخلہ کی صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کے لیے سمری تیار

    وزارتِ داخلہ کی صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کے لیے سمری تیار

    اسلام آباد: سزائے موت سے قبل حیرت انگیز انکشافات کرنے والے صولت مرزا کی سزا ایک ماہ کیلئے موخر کر دی گئی، سزا سے متعلق وزارت داخلہ نے سمری تیار کرلی ہے، جو وزیرِاعظم کے ذریعے صدر ممنون کو بھجوائی جائے گی، ذرائع کے کہنا ہے کہ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کو مزید وقت درکار ہے۔

    تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا نے سولہ برس جیل کی کال کوٹھری میں گزارنے کے بعد سزا سے چند ہی گھنٹے قبل چشم کشا انکشافات کر کے سب کو حیران کردیا۔

    صولت مرزا کے بیان کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر سزا باہتر گھنٹے کیلئے ملتوی کی گئی، جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنی، ٹیم نے تحقیقات کیلئے ٹائم مانگا تو صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے موخر کردی گئی۔

    پھانسی میں ایک ماہ کی تاخیر کی خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے نشر کی۔

    ایم ڈی کے ای ایس سی کے قاتل صولت مرزا کی جانب سے سرکاری حکام کو معلومات دینےسے متعلق بیان کے بعد مجرم کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی سطح کے افسران شامل ہیں ، گزشتہ شب صولت مرزا نے ایک بیان میں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ، گورنر سندھ عشرت العباد خان اور دیگر سینئر رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

  • حکومت کا صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں توسیع پرغور

    حکومت کا صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں توسیع پرغور

    اسلام آباد: صولت مرزا کے ویڈیو پیغام کے بعد حکومت نے پھانسی کی مدت میں توسیع کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔

    صولت مرزا کے انکشافات اور ویڈیو پیغام کے بعد حکومت صولت مرزا کی پھانسی کی میعاد میں توسیع پرغورکررہی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے صولت مرزا کے ویڈی وبیان کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور تفتیش مکمل ہونے تک صولت مرزا کو پھانسی بھی نہیں دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے اعترافی بیان پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

    صولت مرزا نے اپنے بیان میں دوران تفتیش تعاون کرنے کا یقین دلایا تھا، صولت مرزا کے اہم رازوں سے پردہ اُٹھانے پرتحقیقاتی اداروں کے لئے بھی ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔

    بیان پر تحقیقات کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے صولت مرزا کا بیان دوبارہ لیا جائے گا، صولت مرزا کا ویڈیو بیان برطانوی حکومت کے بھی حوالے کردیا گیا ہے ۔

    وفاقی وزارت داخلہ نے صولت مرزا کے لئے نئی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو مجرم کے بیان پر تحقیقات کرے گی۔

  • صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس

    صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کی ہمشیرہ کی جانب سے دائر درخواست پر رٹ نے اعتراض لگا دیا۔

    صولت مرزا کی ہمشیرہ نے درخواست دائر کی تھی کہ صولت مرزاکے نظر ثانی اپیل عدالتی عظمیٰ زیر سماعت ہے لہذا ڈیٹ وارنٹ جاری نہیں کیئے جاسکتے ہیں۔

     عدالت نے ڈیٹ وارنٹ معطل کرنے کیلئے احکام جاری کرے، سندھ ہائی کورٹ کی رٹ برانچ نے درخواست ڈیٹ وارنٹ کی کاپی نہ ہونے کے باعث غیر موئر قرار دے دیا۔

    صولت مرزا کے وکیل کا کہنا ہےدرخواست کل پھر جمع کرائی جائےگی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا کی انیس مارچ کیلئے ڈیٹ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    ڈیتھ وارنٹ روکنے کے لئے درخواست صولت مرزا کی بہن نے دائر کی، درخواست گزار صولت مرزا کی ہمشیرہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرِسماعت ہے، اسلئے ڈیتھ وارنٹ روکا جائے۔

  • کراچی: صولت مرزا کی پھانسی روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    کراچی: صولت مرزا کی پھانسی روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    ڈیتھ وارنٹ روکنے کے لئے درخواست صولت مرزا کی بہن نے دائر کی، درخواست گزار صولت مرزا کی ہمشیرہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرِسماعت ہے۔ اسلئے ڈیتھ وارنٹ روکا جائے۔

    گزشتہ روز صولت مرزا کی پھانسی کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے گئے تھے، صولت مرزا کی سزائے موت پر 19 مارچ کی صبح ساڑھے پانچ بجے عملدرآمد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا نے 5جولائی 1997 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کے ای ایس سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد، ان کے ڈرائیور اشرف بروہی اور گن مین خان اکبر کے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

    اس تہرے قتل کے جرم میں صولت مرزا کو مئی 1999پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

    صولت مرزا نے بالترتیب سندھ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور صدرِ پاکستان سے رحم کی اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

    صولت مرزا کو 2014 میں سیکیورٹی کے سبب کراچی سے مچھ جیل بلوچستان منتقل کیا گیا تھا۔