Tag: صولت مرزا کے الزامات

  • صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر

    صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر

    اسلام آباد: مچھ جیل میں سزائے موت کے منتظرصولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر کردیا گیا،صولت مرزا وعدہ معاف گواہ بھی بن سکتے ہیں۔

    کے ای ایس سی کے مینجننگ ڈائرکٹر شاہد حامد سمیت تین افرادکے قتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر صولت مراز کی پھانسی ایک ماہ کیلئے موخر کر دی گئی ۔

    صولت مرزا کی جانب سے سرکاری حکام کو معلومات دینےسے متعلق بیان کےبعد حکومت نے صولت مرزا کابیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، تحقیقات کمیٹی صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے آج مچھ پہنچے گی۔

     ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی سطح کے افسران شامل ہیں، گزشتہ شب صولت مرزا نے ایک بیان میں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ، گورنر سندھ عشرت العبادخان اور دیگر سینئر رہنمائوں پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صولت مرزا کے بیان پر شدید ردعمل

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صولت مرزا کے بیان پر شدید ردعمل

    کراچی : ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے الزامات کو میڈیا ٹرائل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا ویڈیو پیغام پاکستانی تاریخ کی انوکھی مثال ہے، آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کاویڈیو بیان نشرنہیں کیا گیا۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بیان سچ ہوتا توعدالتی کارروائیوں میں یہ باتیں ضرورسامنے لائی جاتیں۔

    رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سزائےموت کے درجنوں قیدیوں کے اس طرح بیان نشر کیوں نہیں کیے جاتے، رابطہ کمیٹی کے زمہ داران نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام کو ورغلانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم میں جو بھی مشہور ہو جاتا ہے اسے تحریک سے ہٹا دیا جاتا ہے ، میں نشان عبرت ہوں، عظیم احمد طارق کو الطاف حسین کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔

    صولت مرزا کا اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی لیڑر شپ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے،صولت مرزا نے ایم کیو ایم کے کارکنان سے اپیل کی  ایم کیو ایم میں شامل کارکن مجھ سےعبرت حاصل کریں، ہمیں استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔

    گورنر سندھ کے حوالے سے  کے صولت مرزا نے انکشاف کیا کہ گورنر ہاؤس سے مجرموں کو تحفظ دینے کا کام لیا جاتا ہے۔