Tag: صومالیہ

  • صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ گاڑی میں سوار دوخودکش بمبار افریقی یونین کےامن دستوں کےاڈےمیں داخل ہونےکی کوشش کررہےتھے،ایک حملہ آور نے گاڑی کو دھماکےسےاڑایاجبکہ دوسرے نےپیدل اندرداخل ہونےکی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےزخمی ہونے کےبعد اس نے بھی دھماکہ کردیا.

    SOMALIA POST 3

    یاد رہے کہ افریقی یونین کامشن موغادیشوکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب ہی واقع ہے،دھماکےاس قدر شدیدتھے کہ قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے.

    somalia post 1

    پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر سیکورٹی اہلکارہیں،حملےمیں بارہ افرادزخمی بھی ہوئے.

    somalia post 2

    *صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے.

    *صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ، نو افراد جاں بحق

    اس سے قبل گذشتہ سال صومالیہ کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں کینیا سے تعلق رکھنے والے دواورصومالیہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد بم حملے میں میں ہلاک ہوگئے

    واضح رہے کہ ہوائی اڈے کے قریب دھماکے کر نے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے.

  • صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اسلامی شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت میں ناسو ہابولڈ ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس کا کنٹرول واپس لے لیا ہے.

    حکام کے مطابق پہلے ایک خودکش حملہ آور نے ہوٹل کے گیٹ پر آتشیں مواد کو پھاڑ کر حملہ کیا جس کے بعد حملہ آور ہوٹل میں داخل ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی گارڈز، عام شہری اور کچھ حملہ آور شامل ہیں.

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چار تھی جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ہوٹل کے باہر کام کرنے والی خواتین بھی شامل ہیں.

    یاد رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں ایک اور ہوٹل میں کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ یہ ہوٹل دارالحکومت کے جنوب میں واقع ہے اور یہ اکثر سیاست دانوں اور سیاحوں کے زیر استعمال رہتا ہے.

  • صومالیہ میں دو خود کش کار بم دھماکوں میں 21افراد ہلاک

    صومالیہ میں دو خود کش کار بم دھماکوں میں 21افراد ہلاک

    کِسمایو: صومالیہ میں دو خود کش کار بم دھماکوں میں فوجیوں سمیت اکیس افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔

    صومالیہ کے شہر کِسمایومیں واقع فوجی بیس میں پہلا خود کش کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سولہ فوجی ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوئے۔

    دوسراکار بم دھماکہ موگیڈسو کے ریلوے اسٹیشن پر کیا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، واقع کی زمہ شدت پسند گروپ الشباب پر عائد کی گئی ہے ۔

    واضح رہے کہ الشباب کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کی گئیں ہیں جس کے بعد الشباب کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • موغادیشو: جزیرہ ہوٹل دہشت گردی کا نشانہ بنا ،11 ہلاک

    موغادیشو: جزیرہ ہوٹل دہشت گردی کا نشانہ بنا ،11 ہلاک

    صومالیہ کے جزیرہ ہوٹل کے باہر کار بم دھماکے اور فائرنگ میں گیارہ افراد مارے گئے متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت موغا دیشو میں جزیرہ ہوٹل کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، ہوٹل کے باہر ہونے والے یکے بعد دیگرے دو کار بم دھماکوں میں گیارہ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سترہ زخمی ہوئے۔

    زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں، کسی گروپ نے فوری طور پر دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔