Tag: صہیب مقصود

  • صہیب مقصود، عامر یامین پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    صہیب مقصود، عامر یامین پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    کراچی: سندھ پولیس کے اہل کاروں نے انٹرنیشنل کرکٹرز سے بھی وصولی کر ڈالی، صہیب مقصود اور عامر یامین رشوت خور اہل کاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے کے بعد ملتان جانے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پولیس نے گھیر لیا، عامر یامین اور صہیب مقصود کو سکرنڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں روکا گیا۔

    دونوں کرکٹرز نے واقعے سے متعلق ٹوئٹس میں بتایا، عامر یامین نے لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ 8 ہزار روپے دو گے تبھی جانے دیں گے ورنہ تھانے چلو، ہم نے بتایا بھی کہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں لیکن پولیس والے نہ مانے اور کہا کہ اگر پیسے نہیں دو گے تو 50 کلومیٹر دور دوبارہ پولیس روکے گی۔

    صہیب مقصود نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ 8 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد پولیس نے ہمیں جانے دیا، سندھ پولیس میں کرپشن بھری ہوئی ہے، دیگر صوبوں میں ہمارے ساتھ ایسا کبھی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کر رہے تھے، کھلاڑیوں کے ساتھ یہ واقعہ گزشتہ رات دیر گئے ہوا۔

  • صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

    صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

    لاہور : پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی قومی اسکواڈ میں انٹری مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں۔

    کچھ دیر قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر اور فزیو نے مڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کا جائزہ لیا اور کمر کی تکلیف کے باعث صہیب مقصود کو قومی اسکواڈ سے باہر کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کم کی تکلیف کی وجہ سے میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ جلد صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ نیشنل ٹی 20 میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان کو شامل کرلیا گیا ہے۔

    قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے بعد محمد وسیم کا بیان آگیا

    پی سی بی کی جانب سے تبدیلیوں کے بعد 15 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم اور شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں۔

    قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کھیلنے کےلیے 15 اکتوبر کو لاہور سے متحدہ عرب امارات کےلیے روانہ ہوگا۔

  • صہیب مقصود انجری کے باعث دورہ بنگلہ دیش سے باہر

    صہیب مقصود انجری کے باعث دورہ بنگلہ دیش سے باہر

    لاہور: پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود انجری کے باعث دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے۔

    صہیب نے کیمپ کے پہلے روز پریکٹس کے دوران بائیں کلائی میں تکلیف کی شکایت کی، جس میں فریکچر بتایا گیا ہے، یہ انجری انہیں ورلڈ کپ سے پہلے بھی تھی جو مکمل طور پر ٹھیک نہ ہوسکی۔ ان کی جگہ سعد نسیم کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    ورلڈ کپ کے دوران بھی صہیب کی فٹنس سوالیہ نشان بن رہی، لیکن سلیکٹرز نے اس کے باوجود انہیں دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم میں شامل کیا۔

    صہیب عالمی کپ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تھے، وہ میگا ایونٹ کے سات میچز میں صرف ایک سو تریپن رنز بناسکے تھے۔

  • صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کےاسیرہوگئے

    صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کےاسیرہوگئے

    سڈنی : چیف سلیکٹر معین خان کی کسینویاتراکےبعد ورلڈکپ کےحوالےسےایک اوراسکینڈل سامنےآگیا۔ کپتان کی بات نہ ماننےوالےصہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کےاسیرہوگئے۔

    صہیب مقصود میدان میں ڈسپلن توڑتےنظرآئے۔ فیلڈنگ پوزیشن کےلئےکپتان کی بات نہ مانی تومصباح الحق جھلا کرخود اس جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ لیکن میدان کےباہرمعاملات کچھ اورتھے،ٹیم ورلڈ کپ کا میچ  ہار ی اور صہیب مقصود نےدل ہارا ۔

    ورلڈکپ میں کھیل سےزیادہ توجہ کہیں اورتھی، صہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سے قربتوں کے سماجی ویب سائٹ پر خوب چرچےہیں ۔

    پورے ورلڈ کپ میں جہاں آسٹریلوی دوشیزہ ہوتی وہاں صہیب مقصود بھی پائے جاتے۔ آسٹریلوی لڑکی اور صہیب مقصود کی ہوٹل کی لابی میں کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

      وطن واپسی سے قبل پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ کٹ بھی آسٹریلوی لڑکی کو تحفہ میں بھی دے ڈالی۔ معین خان کی کسینویاترا اورصہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سےدوستی بتارہی ہیں کہ ٹیم نے آسٹریلیا میں کیا چاندچڑھائے۔

    منہ سےنکلی بات کوٹھےچڑھتی ہے۔ سوشل میڈیا پرتوواہ وا ہوگئی لیکن ٹیم منیجمنٹ اورخود صہیب فی الحال اس دوستانہ تعلق سےا نکاری ہیں۔

  • انضمام الحق جیسی کارکردگی دکھانے کا خواہش مند ہوں، صہیب مقصود

    انضمام الحق جیسی کارکردگی دکھانے کا خواہش مند ہوں، صہیب مقصود

    کراچی : ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بننے والے کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اوراپنے آئیڈیل بیٹسمین انضمام الحق کی طرح کارکردگی دکھانے کے خواہش مند ہیں۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرکٹر صہیب مقصود نے کہا کہ وہ انضمام الحق سے بیٹنگ میں بہتری لانے کیلئے مشورے کرتے رہے ہیں۔

    صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گا،دباؤ میں آئے بغیر کھیلنے سے میچ کا نتیجہ مثبت آسکتا ہے۔

    صہیب مقصود کے مطابق وہ آسٹریلین وکٹوں پر کبھی نہیں کھیلے، وکٹ باونسی ضرور ہیں لیکن بیٹسمینوں کو سپورٹ کرینگی،ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ سے پہلے دورہ نیوزی لینڈ تیاری میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔