Tag: صیہونی

  • یہودی جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی، شہباز شریف

    یہودی جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی، شہباز شریف

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے غزہ میں یہودی جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی، عالمی برادری سنجیدگی سے نوٹس لے۔

    یہ بات انہوں نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاپسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ہے، آئی اے ای اے فی الفور صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے۔

    ن لیگ کے صدر نے کہا کہ دنیا صیہونی ریاست کی انتہا پسندی اور ایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے، صیہونی ریاست کایہ پاگل پن پوری دنیا کو بھسم کرنے کے مترادف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نہتی، بے گناہ آبادی کے قتل عام پر خاموشی کے مزید بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، ایٹم بم گرانے کا بیان مستقبل کی سوچ اور ارادوں کا پتہ دے رہا ہے۔

    صیہونی جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی، عالمی برادری، سلامتی کونسل، اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لے، اسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا بھرپور آغاز کریں۔

  • ”ایک ترانہ مجاہدینِ فلسطین کے لیے”

    ”ایک ترانہ مجاہدینِ فلسطین کے لیے”

    اسرائیلی درندوں کی مشین گنوں سے نکلتی گولیوں سے خون میں نہاتی، گولہ بارود کے سبب ملبے کا ڈھیر بنتی ارضِ فلسطین کئی عشروں سے اقوامِ عالم کی بے حسی کا ماتم کررہی ہے۔ مظلوم فلسطینی امنِ عالم کے داعی اور انسانیت کا درس دینے والے ممالک کی خاموشی اور بے بسی پر تعجب کرتے ہیں۔

    آج ایک بار پھر فلسطین میں‌ ہر طرف آگ اور خون دکھائی دے رہا ہے۔ حالیہ دنوں‌ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور فضائی حملوں میں بچّوں سمیت کئی مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور صورتِ حال بگڑتی جارہی ہے۔

    پاکستان کے نام ور شاعر فیض احمد فیضؔ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف 1983ء میں ایک نظم ”ایک ترانہ مجاہدینِ فلسطین کے لیے” لکھی تھی۔ ان کی اس نظم میں شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے اور فتح کی نوید سنائی گئی ہے۔ نظم ملاحظہ کیجیے۔

    ”ایک ترانہ مجاہدینِ فلسطین کے لیے”

    ہم جیتیں گے
    حقا ہم اک دن جیتیں گے
    بالآخر اک دن جیتیں گے

    کیا خوف زیلغارِ اعدا
    ہے سینہ سپر ہر غازی کا

    کیا خوف زیورشِ جیشِ قضا
    صف بستہ ہیں ارواحُ الشہدا
    ڈر کاہے کا

    ہم جیتیں گے
    حقا ہم اک دن جیتیں گے

    قد جاءَ الحقُّ و زھَق الباطل

    فرمودۂ ربِّ اکبر
    ہے جنت اپنے پاؤں تلے
    اور سایۂ رحمت سر پر ہے
    پھر کیا ڈر ہے

    ہم جیتیں گے
    حقا ہم اک دن جیتیں گے
    بالآخر اک دن جیتیں گے

  • صیہونیوں نے الخلیل سمیت متعدد علاقوں میں گھر مسمار کرکے زمین پر قبضہ کرلیا

    صیہونیوں نے الخلیل سمیت متعدد علاقوں میں گھر مسمار کرکے زمین پر قبضہ کرلیا

    غزہ : یہودیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل کی صیہونی فوج نے دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغات کے درخت کاٹ کر پورا باغ اجاڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صیہونیوں کی ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی فلسطینیوں کی سرزمین پر ناجائز قبضے کی پالیسی آج جاری ہے، یہودیوں نے الخلیل اور دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرکے زمین پر قبضہ کرلیا۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیلی فوج نے بلڈوزر لیکر الخلیل میں فلسطینیوں کو بندوق کے زور پر مجبور کیا کہ وہ اپنے گھروں کو خود منہدم کردیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج نے مزید ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑتے ہوئے دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغات کے درخت کاٹ کر پورا باغ اجاڑ دیا۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کی زمین پر قبضہ کرکے اسے ناجائز صیہونی ریاست کے دارالحکومت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، امریکی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے مالدووا نے اعلان کیا کہ وہ اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردے گا۔