Tag: صیہونی فوج

  • صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں 84 فلسطینی شہید

    صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں 84 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے صیہونی فوج کے تازہ ترین کارروائی میں چوارسی فلسطینی شہید ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے کئی گھروں پر رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں 22 بچوں اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطہینی شہید ہوئے۔

    اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد جبالیہ کے اسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔

    اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔

    دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکا، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔

  • صیہونی فوج رفح میں کیا کرنے جارہی ہے؟ اسرائیلی چینل کا انکشاف

    صیہونی فوج رفح میں کیا کرنے جارہی ہے؟ اسرائیلی چینل کا انکشاف

    اسرائیلی چینل کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ رفح میں موجود دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جنوبی اور وسطی غزہ کے کیمپوں میں بسانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ آپریشن چار تا پانچ ہفتے جاری رہ سکتا ہے۔

    گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا کے علاقے کو خطرناک جنگی زون قرار دیتے ہوئے نئے انخلاء کا حکم دیا ہے۔

    اسرائیلی چینل کی جانب سے یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب رہائشیوں نے کہا تھا کہ منگل کے روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے حملے بڑھا دیئے ہیں۔

    وسطی اور جنوبی علاقوں میں فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولہ باری کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں بے گھر متاثرین پناہ لئے ہوئے تھے۔

    حماس کے دفتر کی منتقلی پر قطر کا واضح پیغام

    حماس کے میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک گزشتہ رات غزہ کی پٹی کے شمالی کنارے پر بیت حانون کے مشرق میں ایک بار پھر گھس آئے لیکن شہر میں زیادہ دیر نہیں رکے اور روانہ ہوگئے۔

  • صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا

    صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا

    مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی فوج نے انیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا، تین اطراف سے کار پر فائرنگ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے میں صیہونی فورسز نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی اور کار سوار انیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے قریب قصبے بیتونیا میں ایک کارکو گھات لگا کر نشانہ بنایا، تین اطراف سے کار پر فائرنگ کی گئی۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی شہید اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں قابض اسرائیلی فوج نے جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملے کو جواز بنا کر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی تھی۔

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملے کو جواز بنا کر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

    فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی عمر محض 18 سال تھی، جس کی شناخت مصعب محمد محمود نفل کے نام سے ہوئی تھی۔