Tag: ضائع ہونے کا انکشاف

  • پاکستان میں ہزاروں سرنجیں اور کورونا ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف

    لاہور : پاکستان میں کورونا ویکسین کا ہدف پورا نہ ہونے پر ہزاروں سرنجیں اور ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے ہزاروں سرنجیں اور کورونا ویکسین ضائع ہوگئیں۔

    کورونا ویکسین کا ہدف پورانہ ہونے پر ہزاروں سرنجیں اور ویکسین ضائع کردی گئیں ، ڈی ڈی او ہیلتھ سمن آباد کی زیر نگرانی سرنجیں اورویکسین کو ضائع کیا گیا۔

    خیال رہے گزشتہ 2 سال میں پاکستان کو دنیا بھر سے موصول ہونے والی کرونا وائرس ویکسین کے اعداد و شمار سامنے آئے تھے۔

    اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ پاکستان کو کرونا ویکسین کی 30 کروڑ 50 لاکھ ڈوزز موصول ہوچکی ہیں جبکہ پاکستان نے 184.6 ملین ویکسین ڈوزز کی خریداری کی تھی۔

  • پاکستان  میں کورونا ویکسین کی ہزاروں ڈوز ضائع ہونے کا انکشاف

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی ہزاروں ڈوز ضائع ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی 4191 ڈوز ضائع ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، سب سے زیادہ ڈوز سندھ میں ضائع ہوئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضائع شدہ ویکسین کی بڑی مقدار کا مبینہ طور غیر قانونی استعمال ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین ضائع ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکیسن کی 4191 ڈوز ضائع ہوچکی ہیں ،ویکسین کی سب سے زیادہ 1581 ڈوز سندھ میں ضائع ہوئی ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کم ترین 95 ڈوز ضائع ہوئی۔

    پنجاب میں کورونا ویکسین کی ایک ہزار 059، کے پی 801 ڈ وز، بلوچستان میں 404 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسین کی 137 ڈوز اور آزادکشمیر میں کورونا ویکسین کی 114 ڈوز ضائع ہوئیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ضائع شدہ ویکسین کی بڑی مقدار کا مبینہ طور غیر قانونی استعمال ہوا ہے، ضائع شدہ کورونا ویکسین کی کافی خوراکیں مبینہ طور فروخت کی گئی ہیں۔