Tag: ضابطہ اخلاق جاری

  • کسی کو یہ حق نہیں وہ کسی کو کافر قرار دے،  محرم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    کسی کو یہ حق نہیں وہ کسی کو کافر قرار دے، محرم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کےعلمائے کرام نےمحرم کیلئے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ کسی کویہ حق نہیں وہ کسی کو کافر قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کےعلمائے کرام نے محرم کیلئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی، 18 نکاتی ضابطہ اخلاق پر تمام علمائے کرام کے دستخط موجود ہیں۔

    چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا کہ تمام شہریوں کافرض ہےریاست کےساتھ وفاداری ،حلف کونبھائیں ، اسلام کے نام پرجبر بغاوت سمجھی جائے گی اور ریاست کی خلاف مسلح کارروائی ،تشدد اور انتشار بھی بغاوت سمجھی جائےگی۔

    قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کسی کویہ حق نہیں وہ کسی کو کافر قرار دے، علما ،مشائخ اورعوام سیکیورٹی اداروں کی بھر پور حمایت کریں۔

    ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ فرقہ واریت تعصبات پرمبنی تحریکوں کاحصہ بننےسےگریز کیاجائے، ریاست ایسےگروہوں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ کوئی شخص کسی قسم کی دہشت گردی کو فروغ نہیں دے گا اور مساجد،منبرو محراب ،امام بارگاہوں سےنفرت انگیز تقاریر نہیں ہوں گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے  انتخاب سے متعلق  ضابطہ اخلاق جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ، جس میں عملے کے مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کل انتخاب سے متعلق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی اور عملے کے مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ اسپیکر باکس، آفیسر باکس اورمہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی تاہم میڈیا گیلری کھلی ہوگی۔

    محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی اسمبلی کی طرف سے جاری شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اراکین کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف گیٹ سے ہوگا۔

    محمد خان بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اسمبلی سیکرٹریٹ کی چاردیواری کےباہرانتظامی معاملات کنٹرول کرے گی اور میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کرے گا۔

  • پاکستان کی طاقت کو للکارنے والا نیست ونابود ہوجائے گا، پیر نورالحق قادری

    پاکستان کی طاقت کو للکارنے والا نیست ونابود ہوجائے گا، پیر نورالحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی طاقت کو جو للکارے گا وہ نیست ونابود ہوجائے گا، مضبوط پاکستان ہی کشمیر کو آزاد کراسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے محرم الحرام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ دنیا بھر میں ظلوم کشمیر کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کی جارہی ہے، بھارت کے اندر سے بھی مظلوم کشمیریوں کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

    مضبوط پاکستان ہی کشمیر کو آزاد کراسکتا ہے جو پاکستان کی طاقت کو للکارے گا وہ نیست ونابود ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فرقوں میں بٹنے کے بجائے سب کو متحد ہوناچاہیے۔

    علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

    ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر محبت اور رواداری کو فروغ دیں گے،ایک دوسرے کے اکابرین کے بارے میں احترام کیا جائے،علما اور مقررین اپنی تقریروں میں اشتعال سے گریز کریں۔

    وفاقی وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس کے بعد وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ فرقہ واریت کشمیریوں کی کسی طرح مدد نہیں کرسکتی۔

    محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے پیمرا اور میڈیا اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نفرت پھیلانے والے لوگوں کو موقع نہ دے۔

  • آسٹریلیا نے پاک بھارت میچ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    آسٹریلیا نے پاک بھارت میچ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کے میچ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

    آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں پاکستان اور بھارت کے ہزاروں تماشائیوں کے جذبات کو کنٹرول کرنا حکام کیلئے درد سر بن گیا، شائقین کرکٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے آسٹریلیا نے ایک ماہ قبل ہی پچاسی نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

     میگا ایونٹ میں روایتی حریف پندرہ فروری کو ایڈیلیڈ اوول کے میدان میں آمنے سامنے ہونگے، گراؤنڈ انتظامیہ نے پاک بھارت میچ کیلئے اضافی خفیہ کیمرے بھی نصب کردئیے گئے۔

     ایڈیلیڈ گراؤنڈ انتظامیہ نے تماشائیوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے پلے کارڈ گراؤنڈ میں نہ لائیں جس سے دونوں ٹیموں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔

     ایڈیلیڈ حکام نے واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ وہ کسی بھی وقت گراؤنڈ کے دروازے بند کرنے کا حق رکھتے ہیں خواہ تمام شائقین اندر داخل ہوئے ہوں یا نہیں، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کئی ماہ قبل ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

  • ملتان این اے149ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    ملتان این اے149ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    ملتان : الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو اننچاس کے ضمنی انتخاب کےلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق خواتین کو ووٹ سے روکنے، پولنگ اسٹیشن یا بوتھ پر قبضہ،جعلی ووٹ، پولنگ اسٹیشن کی چارسو گز حدود میں کیمپ، ووٹر اور سرکاری عملے کو رشوت کی پیشکش اور دھمکانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا عملہ کسی مخصوص جماعت کا نشان نہیں لگا سکتا، اسلحہ کی نمائش پر بھی سخت پابندی ہوگی اور سنگین خلاف ورزی کرنیوالا امیدوار نااہل ہوجائے گا۔

    ڈی سی او ملتان زاہدسلیم گوندل کےمطابق سولہ اکتوبر کو شہرمیں عام تعطیل اور دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کر دیا گیا ہےجبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز، انتخابی فہرستیں اور دیگر انتخابی مواد ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا ہے، حلقے میں مجموعی طور پر دو سو چھیاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک سو چوالیس مردوں اور ایک سو بیالیس خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔

    این اے ایک سو اننچاس میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد تین لاکھ اکتالیس ہزارپانچ سو ستائیس ہے۔