Tag: ضرب عضب آپریشن

  • ضرب عضب: ڈیڑھ سال میں 3400دہشتگرد ہلاک 458جوان،افسران شہید ، آئی ایس پی آر

    ضرب عضب: ڈیڑھ سال میں 3400دہشتگرد ہلاک 458جوان،افسران شہید ، آئی ایس پی آر

    روالپنڈی: دہشتگردوں کی کمر توڑکرانفرااسٹرکچرتباہ کردیا، ضرب عضب میں ڈیڑھ سال کے دوران تین ہزار چارسودہشتگرد ہلاک آٹھ سو سینتیس ٹھکانے تباہ جبکہ چار سو اٹھاون جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن ضرب عضب کے اعداد و شُمار جاری کر دئے، ضرب عضب کے ڈیڑھ سال میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کاانفراسٹر کچر تباہ کردیاگیاہے،ڈیڑھ سال میں چونتیس سو دہشتگرد مارےگئے، جبکہ دہشتگردوں کی آٹھ سو سینتس کمیں گاہیں راکھ کا ڈھیر ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر مُطابق دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار چار سو اٹھاون جوان اور افسران نےجام شہادت نوش کیا فوجی عدالتوں کےقیام کےبعدگیارہ ملٹری کورٹس میں ایک سو بیالیس کیس بھجوائےگئے۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق فوجی عدالتوں سے اکتیس دہشتگردوں کو سزائیں دی گئیں۔دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےانٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشنز جاری رہیں گے۔

  • آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے، ترجمان پاک فوج

    آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کا پہلا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ۔

    انہوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ ہمارے اہداف حاصل ہو رہے ہیں۔ ہم جتنا جلد ممکن ہو آپریشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں شدت پسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    شوال میں کارروائی کے بارے میں فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد صورتحال پاک فوج کے کنٹرول میں ہے افغانستان فرار ہو جانے والے عسکریت پسندوں کے بارے میں جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ ان کی نشاندہی کے باوجود ان کیخلاف کاروائی نہیں کی گئی۔

  • پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، عاصم سلیم باجوہ

    پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، عاصم سلیم باجوہ

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے ۔

    غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجو ہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان میں اب کوئی نو گو ایریا باقی نہیں رہا ،بلکہ فوج نے تمام قبائلی علاقوں تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں فوج سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کے لے فنڈز دینے پر متحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں،انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خطرے کے باوجود پولیو مہم کامیاب رہی۔