Tag: ضرب عضب

  • آج میجرراجہ عزیزبھٹی کا یوم شہادت منایا جارہا ہے

    آج میجرراجہ عزیزبھٹی کا یوم شہادت منایا جارہا ہے

    کراچی: ستمبر انیس سو پیسنٹھ کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے نڈرجوان میجرراجہ عزیز بھٹی نے بارہ ستمبر کو جام شہادت نوش کیا۔

    نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے سپوت شہید راجہ عزیز بھٹی اگست انیس سو اٹھائیس کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، راجہ عزیزبھٹی قیام پاکستان کے بعد اکیس جنوری انیس سو اڑتالیس کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے، انہوں نے بہترین کیڈٹ کے اعزاز کے علاوہ شمشیرِاعزازی اور نارمن گولڈ میڈل حاصل کیا اور ترقی کرتے کرتے انیس سو چھپن میں میجر بن گئے، چھ ستمبر کو جب بھارت حملہ آور ہوا تو ایک سو اڑتالیس گھنٹے تک مقابلہ کیا۔

    بارہ ستمبر انیس سو پیسنٹھ کو بی آر بی نہرپرمورچے میں سینہ تان کر بیک وقت ٹینک سکواڈرن، پیدل  فوج اور توپ خانہ سے گولہ باری کی رہنمائی کرتے ہوئے، دشمن کو زبردست جانی نقصان پہنچاکراور  بے پناہ سامانِ حرب تباہ کرکے جام شہادت نوش کیا۔

    نڈراوربہادرجوان میجرراجہ عزیز بھٹی صبح کے ساڑھے نو بجے دشمن کی نقل وحرکت کا دوربین سے مشاہدہ کرنیوالے ہی تھےکہ فولاد کا ایک گولہ انکے سینے کو چیرتا ہوا پار ہوگیا،ایثار کا مجسمہ، فرض شناس عظیم ہیرو نےاپنی جان وطن کی حرمت کے لئے نذردی۔

  • ضرب عضب کیلئے 8ارب روپے آج جاری کئے جائیں گے

    ضرب عضب کیلئے 8ارب روپے آج جاری کئے جائیں گے

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے اخراجات کی مد میں آج آٹھ ارب روپے جاری کریں گی۔

    وزرات خزانہ زرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر حکومت نے آپریشن میں ہونے والے اخراجات کی مد میں پندرہ ارب روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس رقم کی پہلی قسط آٹھ ارب روپے آج اور بقیہ سات ارب رواں ماہ کے آخر تک جاری کردیئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کی مد میں وزارت خزانہ نےبیس ارب روپے جاری کردیئے، یہ رقم آئی پی پیز اور پی ایس او کو ادائیگیاں کیلئے صرف کی جائے گی۔

  • ایس ایس جی پاکستان آرمی دنیا کی دس بہترین اسپیشل آپریشن فورسز کی فہرست شامل

    ایس ایس جی پاکستان آرمی دنیا کی دس بہترین اسپیشل آپریشن فورسز کی فہرست شامل

    اسلام آباد : دنیا بھر کے ممالک اپنی افواج میں اسپیشل سروسز کیلئے خصوصی فورس تشکیل دیتی ہیں، پاکستان کا یہ اعزاز ہے کہ اسپیشل سروسز گروپ کو دنیا کی دس بہترین اسپیشل آپریشن فورسز میں شامل کیا گیا ہے۔

    اسپیشل سروسزگروپ پاکستان آرمی کو بین الاقوامی جریدے نے دنیا کی دس بہترین اسپیشل آپریشن فورسز میں شامل کیاہے،سیاچن کےیخ بستہ میدان ہوں یا سمندر کی گہرائیاں، پاکستانی کمانڈوز اپنے ہدف کونکلنے نہیں دیتے، بین الاقوامی جریدے آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم کے مطابق پاکستانی ایس ایس جیز کواسپیشل آپریشنز،انسداد دہشتگردی، یرغمالیوں کی بحالی،فارن انٹرنل ڈیفنس، ڈائریکٹ ایکشن،حساس معاملات کی تحقیقات میں دنیا کی کئی اسپیشل سروسز پر برتری حاصل ہے،اس کی غیرمعمولی حربی صلاحیت اس کے وقاراوردبدبے میں اضافہ کرتی ہے۔

    بین الاقوامی جریدے نے پاکستانی ایس ایس جیز کو امریکی گرین بیریٹس اور برطانوی ایس اے ایس کے ہم پلہ قرار دیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر بھی کسی ناممکن مشن کو ممکن بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دنیابھر میں بلیک اسٹروکس کے نام سے مشہور پاکستان کے ایس ایس جیز کے ساتھ ایشیا سے صرف روس اور اسرائیل کی اسپیشل فورسز ہی خود کو تسلیم کرانے میں کامیاب ہوسکیں، برطانیہ کی ایس اے ایس کو سرفہرست اور امریکا کے نیوی سیلز کو دوسرے درجے میں رکھا گیاہے،لیکن جنگی جنون میں مبتلا اور پاکستان کے روایتی حریف بھارت کا نام دور تک اس میں شامل نہیں۔

  • اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا، نوازشریف

    اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا، نوازشریف

    اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے شمالی وزیرستان میں اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کوختم کرنےکیلئےشروع کیاگیاہے، میرعلی میں آپریشن کی کامیابی مسلح افواج کےعزم کی دلیل ہے، افواج پاکستان شمالی وزیرستان کودہشت گردوں سےپاک کریں گی۔

  • ضرب عضب بقا کی جنگ ہے، نوازشریف

    ضرب عضب بقا کی جنگ ہے، نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےپاک فوج کے جوان ملک کومحفوظ بنانے کیلئےجانیں قربان کررہے ہیں جن پرفخر ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں میاں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراءاورن لیگ کےرہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس کے شرکا نے شمالی وزیرستان آپریشن کے شہدااورغازیوں کوسلام پیش کیا،وزیراعظم کا کہنا تھاچودہ اگست کو ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےطورپرمنایاجائے،وزیراعظم نےآئی ڈی پیز کی بھرپورامداد کرنے کی بھی ہدایت کی۔