Tag: ضعیف خاتون

  • کینٹ اسٹیشن پر ضعیف خاتون سے لاکھوں روپے کے زیورات برآمد

    کینٹ اسٹیشن پر ضعیف خاتون سے لاکھوں روپے کے زیورات برآمد

    کراچی: ریلوے پولیس نے کینٹ اسٹیشن پر خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے ضعیف خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے لاکھوں روپے کے زیورات برآمد کیے ہیں جبکہ اس سے بھاری رقم بھی برآمد ہوئی ہے.

    پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ خاتون سے ملنے والی رقم کی مالیت بھی 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    ریلوے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون سے لاکھوں روپےکے سونے کے زیورات بھی ملے ہیں۔ خاتون گزشتہ کئی گھنٹے سے پلیٹ فارم پرموجود تھی۔

    خاتون کو حراست میں لینے کے بعد 2 افراد اور ایک خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا۔ کینٹ اسٹیشن آنے والے افراد نے خاتون کو والدہ ظاہر کیا ہے۔

  • کرونا کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون

    کرونا کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون

    میڈرڈ: اسپین میں کروناوائرس کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون سامنے آگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریہ برانیاس کرونا سے صحت یاب ہونے والی دنیا کی سب سے معمر خاتون ہے، جس کی عمر 133 سال ہے، اس سے قبل بھی متعدد ضعیف شہری وبا کو شکست دے چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ماریہ ہسپانوی شہر اولوٹ کی رہائشی ہے جنہوں نے مہلک وائرس کو ہرا کر دنیا میں سب سے معمر صحت مریض ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، وہ 4 مارچ 1907 میں امریکا میں پیدا ہوئی۔

    بعد ازاں حالات کے پیش نظر وہ ہجرت کرکے اسپین پہنچی۔ ماریہ نے 1918 اور 1919 کے درمیان اسپین میں فلو وبا کا دور بھی دیکھا جس میں لگ بھگ 50 ملین افراد مارے گئے تھے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار ضعیف شہریوں کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں لیکن مذکورہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

    113 سالہ خاتون مارچ میں کروناوائرس کا شکار ہوئی بعد ازاں انہیں گھر میں قرنطینہ کردیا گیا تھا، ماریہ نے حوصلے سے وبا کا مقابلہ کیا اور بلآخر ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔