Tag: ضلعی انتظامیہ

  • ضلعی انتظامیہ کا رات گئے مری کے مختلف علاقوں میں آپریشن

    ضلعی انتظامیہ کا رات گئے مری کے مختلف علاقوں میں آپریشن

    ضلعی انتظامیہ نے مری میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ نے رات گئے مری کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں، کارروائیاں جھیکاگلی، مسیاڑی، ایکسپریس ہائی وے، شوالہ، فورتھ ویو روڈ پر کی گئیں ۔

    اے ڈی سی آر کا کہنا ہے مری میں تعمیرات اور تعمیراتی میٹریل لانے پر مکمل پابندی ہے، اس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جارہی ہے۔

  • رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کردیا گیا

    رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کردیا گیا

    لاہور: سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر رہائشگاہ کے قریب رکھنے کنٹینرز کو ہٹایا جارہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کے ساتھ اس آپریشن کو شروع کیا گیا ہے کرینوں کی مدد سے زمان پارک کے قریب رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹاکر راستے کھولے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل نگراں حکومت اور عمران خان کے درمیان زمان پارک کی تلاشی پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا تھا۔

    ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں حکومتی ٹیم زمان پارک آئی تھی اور ان سے مثبت گفتگو ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے زمان پارک کی تلاشی دینے سے انکار کردیا

    عمران خان نے بتایا کہ آپریشن کرنے والے پولیس افسران سمیت ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سرکاری حکام کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دی انہیں باور کرایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے تلاشی لینے چاہیں تو لے لیں۔

    اس سے قبل عمران خان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی تھی۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سے تجاوزات ختم کرے ، تجاوزات کے ہٹتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔

  • 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ نے او آئی سی کانفرنس کے پیش نظر 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، تعلیمی اداروں کے ساتھ دیگر ادارے بھی بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے راولپنڈی کی تحصیل اور کنٹونمنٹس کی حدود میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا،22مارچ کو تعلیمی اداروں کے ساتھ دیگر ادارے بھی بند رہیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے او آئی کانفرنس کے سلسلے میں 22 سے 24 مارچ تک مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

  • گوجرانوالہ جلسہ ، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم میں 28 نکاتی معاہدے طے

    گوجرانوالہ جلسہ ، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم میں 28 نکاتی معاہدے طے

    گوجرانوالہ: 16 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم میں 28 نکاتی معاہدے طے پاگیا ، جس میں تمام راستےکھولنے ، کنٹینرزہٹانے اور تمام گرفتارافرادکورہاکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم میں معاہدے طے پا گیا، طویل مذاکرات کے بعد 28 نکاتی معاہدے پراتفاق ہوا ، جس کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ جناح اسٹیڈیم میں ہوگا، جلسے کا وقت سہ پہر3 سے رات12 بجے تک مقرر کیا گیا۔

    معاہدے کے مطابق جلسے میں کورونا ایس اوپیزپرعملدآمدلازمی ہوگا اور بناماسک ،سینیٹائزر کے جلسہ گاہ میں داخل ہونے نہیں دیا جائےگا جبکہ پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے سوا کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا۔

    معاہدےکے نکات میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرےگی ، ملکی سلامتی کےاداروں اورخلاف آئین کوئی تقریرنہیں کی جائےگی اور خلاف ورزی پرجلسہ انتظامیہ کےخلاف مقدمات درج ہوں گے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام راستےکھولنے ، کنٹینرزہٹانے اور تمام گرفتارافرادکورہاکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کوئی چھاپہ مار کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منتظمین کو جلسے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ نے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں۔

  • کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کچرا کنڈیوں کے خاتمے کے لیے کمشنر کو خط

    کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کچرا کنڈیوں کے خاتمے کے لیے کمشنر کو خط

    کراچی: طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خبر کا اثر سامنے آ گیا، ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ائیر پورٹ کے اطراف موجود کچرا کنڈیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

    ایئر پورٹ منیجر نے خط میں لکھا کہ فضائی سفر اور جہازوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کچرا ایئرپورٹ کے اطراف نہ پھینکا جائے، گندگی کی وجہ سے پرندوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو جہازوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والا نیا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ کو خطوط لکھے جا چکے ہیں۔ سی اے اے نے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات کے لیے ضلعی انتظامیہ کو قصور وار قرار دیا تھا۔

    11 دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والا نیا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم بہ حفاظت طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

    اگلے دن پی آئی اے کا ایک اور طیارہ اس وقت حادثے سے بال بال بچا جب لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

  • کچرا اٹھانے اورمشینری کی ذمےداری میئراورضلعی انتظامیہ کی ہے، مصطفیٰ کمال

    کچرا اٹھانے اورمشینری کی ذمےداری میئراورضلعی انتظامیہ کی ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری ختم کر دے، بورڈ ختم کرنے سے میئرکے لیے کچرا نہ اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کچرا اٹھانے اور مشینری کی ذمے داری میئراورضلعی انتظامیہ کی ہے، چاروں ضلعوں میں صفائی کی ذمےداری انہوں نے لے رکھی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 8 ہزارسے زائد عملہ ہے جو نظرنہیں آتا، کروڑوں کی تنخواہیں جا رہی ہیں، میں نے 30 ہزار کروڑ خرچ کیے لیکن حرام نہیں کمایا۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ انہوں نے صرف نالوں کی صفائی اور آلائشیں اٹھانی ہیں، اگرسمت درست نہیں ہوگی توکسی کو بھی بلائیں شہرصاف نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میئرکو لندن کا اختیاردے دیں تو وہاں بھی کچرےکے ڈھیرلگ جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر5 گاربیج کلیکشن پوائنٹ بنا دیں تومسئلہ حل کرنے میں بہت مدد ملے گی، کلیکشن پوائنٹ بنانے سے کچرا ری سائیکل بھی ہوسکے گا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری ختم کر دے، بورڈ ختم کرنے سے میئرکے لیے کچرا نہ اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں رہے گی۔

  • دھرنے والے آج کی تاریخ میں فیض آباد خالی کردیں، آخری وارننگ

    دھرنے والے آج کی تاریخ میں فیض آباد خالی کردیں، آخری وارننگ

    اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر دھرنے کے شرکا کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرکاء آج رات12بجے تک فیض آباد کا علاقہ خالی کردیں، بصورت دیگر نقصان کے ذمہ دار دھرنا قائدین اور شرکاء ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں دھرنے کا آج انیسواں روز جاری ہے لیکن شرکاء عدالتی حکم اور حکومت کی جانب سے بار بار تنبیہ کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکا گزشتہ دو ہفتےسے غیرقانونی طور پرفیض آباد میں بیٹھے ہیں، اس سے قبل بھی ان کو3وارننگ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: دھرنے کے بے تحاشا اخراجات نے حکام کی نیندیں اڑا دیں


    عدالتی حکم پر فیض آباد کے قریب پریڈ گراؤنڈ جلسے کیلئے مختص کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی آخری وارننگ میں کہا ہے کہ دھرنے کےشرکاء دو ہفتے سے قانون کی خلاف ورزی کر رہےہیں۔


    مزید پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوتوہین عدالت کانوٹس جاری


    اگر آج رات12بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو جواب میں بھرپورایکشن کیا جائے گا، آپریشن میں ہونے والے نقصان کی تمام تر ذمہ داری دھرنا قائدین اور شرکاء پر عائد ہوگی۔

  • رائیونڈ مارچ، ضلعی انتظامیہ لاہور کا ضابط اخلاق جاری

    رائیونڈ مارچ، ضلعی انتظامیہ لاہور کا ضابط اخلاق جاری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو رائیونڈ میں جلسے سے متعلق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 39 نکات پر ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تیس ستمبر کو رائیونڈ میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کسی بھی املاک کو نقصان پہنچنے کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

    ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اسٹیج کی لمبائی بیس فٹ سے زیادہ نہیں ہو، کنٹینر پولیس اور پی ٹی آئی کی مشروط رضا مندی سے لگائے جائیں گے، مرکزی اسٹیج پر قائدین کے سوا کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ضابطہ اخلاق کے مطابق تحریک انصاف کسی بھی صورت اڈا پلاٹ کے اطراف کی دکانیں بند نہیں کروائے گی ساتھ ہی ضابطہ اخلاق میں منتظمین کو رات نو بجے جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو ملک میں نئی تاریخ رقم کریں گے،آپ میرے لیے نہیں ملک کے لیے رائے ونڈ پہنچیں۔

  • ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں کارکنوں کی سیاست سبزیوں پر اتر آئی، متوالوں کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی آلو فورس تیارہوگئی، کھلاڑیوں کا دعویٰ ہے کہ آدھا کلو کا آلو عزت اتارنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چھیھچر والی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین میاں ابو بکر نے لیگی کارکنوں کی انڈے اور ٹماٹر فورس کے جواب میں آلو فورس تیار کرلی۔

    چھیھچر والی میں ان کے ڈیرے پر کھلاڑیوں کو آلو پھینکنے کی عملی تربیت بھی دی جا رہی ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ’’گو نواز گو‘‘ لکھا آدھا کلو کا آلو لیگی متوالوں کی عزت اتارنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہوش بھی ٹھکانے لگادے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بر سر اقتدار جماعت کے کارکنوں کی جانب سے کیے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں پر حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے آلو فورس تیار کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کے دوران اگر ان پر حملے ہوئے تو وہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

  • لاہور:غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن 200 دکانیں مسمار

    لاہور:غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن 200 دکانیں مسمار

    لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے دو سو سے زائد دکانیں مسمار کر دیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور کے علاقے ریگل چوک میں کچھ روز قبل دو سو سے زائد غیر قانونی دکانیں تعمیر کی گئیں تھی جو کہ درست نقشے کے بر عکس تھیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے غیر تعمیر کی گئی دکانوں کے خلاف آپریشن کرکے تمام دکانوں کو مسمار کر دیا۔