Tag: ضلع سانگھڑ

  • ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا مزید ایک کنواں دریافت

    ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا مزید ایک کنواں دریافت

    سانگھڑ: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا ایک اور کنواں دریافت کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں تیل و گیس کے ایک اور کنویں کی دریافت میں کامیابی حاصل کر لی ہے، کوٹ نواب سے تیل و گیس سمیت پانی کا ذخیرہ بھی ملا ہے۔

    او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے ابتدائی طور پر یومیہ 125 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، اور یہ سنجھورو بلاک میں تیل و گیس کے 11 ویں کنویں کی دریافت ہے۔

    رواں برس فروری میں پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا تھا، لطیف بلاک موہر ون کنویں سے یومیہ 14.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی امید ہے۔

    بڑی کامیابی : پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    گزشتہ سال اکتوبر میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ‏ذخائر دریافت کیے تھے، جندران ایکس ۔ ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس ‏دریافت ہوئی۔

  • ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ذخیرہ وِیل پانڈھی وَن میں دریافت ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویل پانڈھی وَن میں 3600 میٹر کی کھدائی کے بعد تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

    کنوئیں سے 9 اعشاریہ 12 ملین مکعب فٹ گیس اور 520 بیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا، کمپنی کا کہنا ہے کہ پانڈھی ون کے کنوئیں میں 95 فی صد حصص بہ طور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کے ہیں، جب کہ 5 فی صد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہیں۔

    او جی ڈی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھی لکھ کر مطلع کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ پانڈھی ون کے اسٹرکچر کا خاکہ، اس کی ڈرلنگ اور ٹیسٹ کے مراحل او جی ڈی سی ایل کی اپنی مہارتوں کو استعمال کر کے طے کیے گئے ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ پانڈھی ون میں تیل و گیس کی دریافت کمپنی کی طرف سے تلاش کی بھرپور حکمت عملی اور حکومت کی جانب سے مقامی تیل و گیس کی پیداوار اور تلاش کی ہدایت کا نتیجہ ہے۔

    تیل و گیس کی نئی دریافت سے ملک اور او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈرو کاربن ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

  • ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

    ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

    حیدرآباد: ضلع سانگھڑ میں گیس کے ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی اور تیل سات ہزار بیرل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

    ترجمان پاکستان پیٹرولیم کے مطابق ذخیرے کی دریافت میں گورنمنٹ ہولڈنگس پرائیوٹ لمیٹڈ اور ایشیاء ریسورس آئل لمیٹڈ نے تعاون کیا۔ نئے ذخیرے سے ساٹھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور سات ہزار چار سو بیرل خام تیل نکالا جاسکے گا۔ضلع سانگھڑ میں یہ تیل اور گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے،گیس اور تیل کے ذخیرےکی دریافت سے یومیہ ساڑھے سات لاکھ ڈالر ذرمبادلہ کی بچت ہو گی ذخیرے سے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملکی طلب و رسد میں کمی کا فرق کم کیا جائے گا۔