Tag: ضلع ملیر

  • کراچی کے ضلع ملیر میں ہزاروں سال پرانا  قصبہ دریافت

    کراچی کے ضلع ملیر میں ہزاروں سال پرانا قصبہ دریافت

    کراچی : ضلع ملیر میں موہن جو دڑو سے مشابہت رکھنے والا ہزاروں سال قدیم چھوٹا قصبہ دریافت کیا گیا ، جہاں خواتین کے زیورات، گھروں کے آثار اور پالتو جانوروں کے نشانات ملے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں ہزاروں سال قدیم چھوٹا قصبہ دریافت ہوا ہے ، ماہر آثار قدیمہ رفیق بلوچ نے بتایا موہن جو دڑو سے مشابہت رکھنے والا اللہ ڈنو جومقام دریافت کیا گیا۔

    رفیق بلوچ کا کہنا تھا کہ تاریخی مقام پر خواتین کے زیورات، گھروں کے آثار اور پالتو جانوروں کے نشانات ملے۔

    ماہر آثار قدیمہ نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے امریکی ماہرین کے اشتراک سے دریافت کیا تاہم محکمہ آثار قدیمہ نے ڈی سی ملیر کو تاریخی مقام محفوظ بنانے کے لیے خط ارسال کر دیا ہے۔

  • ضلع ملیر کراچی، زکوٰۃ کے حوالے سے اہم انکشاف

    ضلع ملیر کراچی، زکوٰۃ کے حوالے سے اہم انکشاف

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر قائد میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے صرف ضلع ملیر کے رہائشیوں کو ہی زکوٰۃ اور دیگر امداد دی جاتی رہی۔

    زکوٰۃ اور امداد لینے والے ضلع ملیر کے 10 ہزار سے زائد افراد کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے، اس فہرست میں شامل 100 افراد کو پہلے مرحلے میں بیان کے لیے طلب کر لیا گیا، جب کہ 17 افراد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، اور بیان ریکارڈ کرانے والوں نے زکوٰۃ اور فنڈز نہ لینے کا انکشاف کیا۔

    نیب کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں 2017 اور 18 کے درمیان 50 کروڑ سے زائد کی رقم ضلع ملیر کے رہائشی افراد کو دی گئی۔

    بیان ریکارڈ کرانے والے شہریوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کے علاقائی رہنماؤں نے امداد کے لیے ان کا ڈیٹا مانگا تھا مگر انھیں امداد نہیں دی گئی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل ضلع ملیر کے تمام شہریوں کو نوٹس جاری کیا جائے گا، نوٹس جاری ہونے اور بیان ریکارڈ ہونے کے بعد تحقیقات کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملیر کے علاوہ دیگر اضلاع کے بھی افراد کا سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔