Tag: ضلع نوشہرہ

  • گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق

    گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق

    نوشہرہ : نو شہرہ کے علاقہ پبی میں گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ پبی میں اچانک گھر کی چھت گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم تینوں جانبر نہ ہو سکیں۔

    ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جائے وقعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور ملبے تلے دبی خواتین کو نکال کر تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال لائی گئی خواتین راستے میں ہی خون زیادہ بہہ جانے کے باعث جاں بحق ہو گئی تھیں، ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کےحوالے کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کے وقت گھر کے مرد روزگار کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے جب کہ بچے اسکول گئے ہوئے تھے اس لیے وہ محفوظ رہے تا ہم گھر میں موجود خواتین اس حادثے کا شکار بن گئیں۔

    علاقہ مکینوں نے حادثے کی وجہ گھر کی خستہ حالی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ غربت کے باعث یہ گھرانہ اپنے مکان کی مرمت نہیں کرا پا رہا تھا اور حادثہ کا شکار ہو گیا۔

  • نوشہرہ:پولیس اور کالعدم تنظیم کے ارکان میں مقابلہ،2ملزم گرفتار

    نوشہرہ:پولیس اور کالعدم تنظیم کے ارکان میں مقابلہ،2ملزم گرفتار

    ضلع نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں پولیس اور کالعدم تنظیم کے ارکان کے ساتھ مقابلے کے بعد دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ملزموں کے قبضے سے خطرناک اسلحہ اور 3گرنیڈ بھی قبضے میں لے لیے گئے، دونوں گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے ارکان علاقے میں کسی بڑی واردات کیلئے موجود تھے، فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔