Tag: ضلع وسطی

  • کراچی: ضلع وسطی کے ڈوبنے کا خطرہ، احتجاجی ملازمین کے مطالبات تسلیم

    کراچی: ضلع وسطی کے ڈوبنے کا خطرہ، احتجاجی ملازمین کے مطالبات تسلیم

    کراچی: مون سون کی بارشوں کے باعث ضلع وسطی کے ڈوبنے اور صفائی ستھرائی نہ ہونے کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو کو 4 روز سے احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ملازمین کا خیال آ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے ملازمین کے خلاف متعصبانہ اقدامات پر 3 دن سے ہڑتال جاری تھی، لیکن ڈی سی نے ان کے احتجاج کو کوئی توجہ نہیں دی تھی۔

    اب مون سون کی بارشوں کے شروع ہوتے ہی صورت حال کی خرابی کے اندیشے سے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی نے ملازمین کو مذاکرات کے لیے بلا لیا، احتجاجی ملازمین اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، ضلع وسطی کی انتظامیہ نے ملازمین کے مطالبات مان لیے۔

    کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری

    مطالبات کی منظوری کے بعد گزشتہ 3 دن سے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ختم ہو گئی، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے بتایا کہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا ہے، کسی ملازم کی تنزلی نہیں کی جائے گی، اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مطالبات کی منظوری کے ضمانتی ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کو بنایا گیا ہے، ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی ختم کر دی، اور کام شروع کر دیا ہے۔

  • کراچی میں کورونا کی دوسری لہر،  48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی میں کورونا کی دوسری لہر، 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی : شہر قائد میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث ضلع وسطی کے 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور ان مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی کے 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، جن میں نارتھ کراچی کے 4 اور نارتھ ناظم آباد کے 21مقامات شامل ہیں۔

    لیاقت آباد کے 9 اور گلبرگ کے 12 مقامات پر بھی عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے۔

    مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر کاروبار بند رکھنے ، میڈیکل اسٹوراورضروری اشیاکی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

    مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر ٹرانسپورٹ سروس بندش کے احکامات بھی دیئے گئے جبکہ ان مقامات پر گھر کا ایک فرد کو ضروری اشیاکی خریداری کیلئےنکلنے کی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب کراچی میں کوروناسےمتاثرمزیدعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکی تجویز،ضلع وسطی اورشرقی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نےمتعلقہ ڈپٹی کمشنرزکوفہرست بھیج دی ہے۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں 6شادی ہالز،103ریسٹورنٹس بند کردیےگئے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا۔

    این سی اوسی نے صوبوں کو کورونا ایس اوپیز گائیڈ لائنز پر عملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان،کشمیر،اسلام آباد میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔