Tag: ضلع ژوب

  • پاکستان میں پولیو وائرس کا تیز پھیلاؤ، کیسز کی تعداد 9 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو وائرس کا تیز پھیلاؤ، کیسز کی تعداد 9 ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک اور پولیو کا کیس سامنے آیا، جس کے بعد ملک بھر میں رپورٹ ہوئے پولیو وائرس کیسز کی تعداد 9 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا، ضلع ژوب کی یوسی حسن زئی اربن ٹو سے ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 28 جون کو ظاہر ہوئیں ، جس کے بعد ملک بھر میں رپورٹ ہوئے پولیو کیسز کی تعداد 9 ہوگئی۔

    پی ایم کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹرملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے، وائرس اب تک ملک میں 9 بچوں کومتاثرکرچکا ہے۔

    ڈاکٹرملک مختاراحمدبھرتھ کا کہنا تھا کہ 7 پولیو کیسز صرف بلوچستان سےرپورٹ ہوئےتھے، اس علاقے میں پولیو کی واپسی تشویشناک ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وائرس کی 50 سے زائد اضلاع میں موجودگی بچوں کیلئے خطرہ ہے۔

  • بلوچستان کے ضلع ژوب میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے پے در پے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 5 ریکارڈ کیا گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

    ضلع ژوب اور گردو نواح میں آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔