Tag: ضمانت

  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید  کو ضمانت مل گئی

    پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو ضمانت مل گئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی سرکاری ادارے کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی سرکاری ادارے کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریاست مخالف مواد کو پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

    ایف آئی اے لاہور نے یہ مقدمہ انسدادِ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا تھا۔

    پی ٹی آئی کارکن کی نمائندگی وکیل میاں علی اشفاق نے کی اور عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے کوئی بیان یا پوسٹ نہیں کی جسے ریاست مخالف قرار دیا جا سکے، الزامات بے بنیاد اور سیاسی محرکات ہیں۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مجرمانہ شواہد کی کمی پر غور کیا جائے اور اس کے مؤکل کو ضمانت دی جائے، انھیں سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    تاہم ایف آئی اے نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا مواد ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تعریف میں آتا ہے اور مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

    فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کارکن کو 9 مئی کے فسادات کے بعد پارٹی کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے درمیان حالیہ مہینوں میں متعدد قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا

    کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا

    کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن مہداوی نے اپنی بے دخلی کو امریکا کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا، وفاقی امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ محسن مہداوی کو اپنی بے دخلی کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

    غزہ: طالبعلم سمیت متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری کا معاملہ، حماس کا شدید ردعمل

    اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاﺅن ،21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

    واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محسن مہداوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بےدخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔گرین کارڈ ہولڈر محسن مہداوی اسرائیل مخالف مظاہروں میں سرگرم تھے۔

    محسن مہداوی فلسطینی طلبہ کے ایک گروپ کے شریک بانی ہیں، اس گروپ کی تشکیل میں فلسطینی طالب علم محمود خلیل کا بھی اہم کردار تھا۔

    وکیل لونا دروبی نے حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محسن مہداوی اس امید میں امریکا آئے تھے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کرنے کے لیے آزاد ہوں گے، اور صرف اس طرح کی تقریر کے لیے انہیں سزا دی جائے گی۔

  • چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے  پی ٹی آئی کے وکیل کو ضمانت مل گئی

    چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی کے وکیل کو ضمانت مل گئی

    اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو ضمانت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف وکلاء کے احتجاج کیس کی وکیل مصطفین کاظمی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

    انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکیل کی جانب سے وکلاء ایمان مزاری، ہادی علی نے دلائل دیئے۔

    پراسیکیوٹرراجانوید نے وکیل کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ وکیل نے عدلیہ کے خلاف نعرے بازی کی، عدلیہ ملک کا ایک مقدس ادارہ ہے، وکیل و دیگر کئی پی ٹی آئی کارکنان و رہنماؤں نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا ہے۔

    وکیل صفائی نے عدالت کے روبرو کہا کہ مصطفین کی طبی صورتحال اچھی نہیں،احتجاج کے وقت وکیل سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں تھے، انھوں نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں حصہ لیا ہی نہیں۔

    عدالت نے وکیل کی درخواست ضمانت تیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

  • لاہور سے گرفتار متعدد تحریک انصاف کارکنان کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور سے گرفتار متعدد تحریک انصاف کارکنان کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے، لاہور سے گرفتار 17 پارٹی کارکنان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کارکنوں کو پیش کیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔

    عدالت میں پیش کیے گئے کارکنان میں قصور سے گرفتار وقاص طالب، سمیر عادی اور شیر افگن سمیت 17 کارکنان شامل تھے۔

    عدالت نے تمام کارکنان کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

    عدالت نے ملزمان کو 1، 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 3 روز کے دوران ملک بھر سے پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینکڑوں عام کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار کیے گئے کارکنان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت متعدد مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس میں، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    عثمان بزدار نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، عثمان بزدار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سوال نامے کا جواب تیار کرلیا ہے آج نیب آفس میں جمع ہوگا۔

    احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا اگر آپ کا حق بنتا ہوا تو آپ کو انصاف ملے گا، اگر میرٹ پر پورا نہیں اترتے تو ضمانت نہیں ملے گی۔

    جج نے کہا کہ اگر عثمان بزدار نے اپنے آفس کو صاف شفاف طریقے سے استعمال کیا ہے تو ٹھیک ہے، اگر اس میں کوئی غلط یا غیر قانونی کام ہوا تو رپورٹ میں لکھا جائے۔

    عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

    عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

  • فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری، سماعت کل تک ملتوی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

    ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت سماعت کی،  مختصر سماعت میں انہوں نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کا فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کرگئی، جس میں استدعا کی ہے کہ عدالت فواد چوہدری کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔

     سیشن جج طاہر محمود نے درخواست ضمانت کی سماعت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا جس میں سیشن جج نے کہا کہ تھانہ کوہسارکے متعلقہ مجسٹریٹ وقاص احمد درخواست پر سماعت کریں گے۔

    فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی

    سیشن جج کے فیصلے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد نے کہا کہ یہ درخواست ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی لہٰذا وہ اس پر سماعت نہیں کرسکتے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کے انکار پر سیشن جج طاہر محمودنے درخواست ضمانت سننے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کوبھجوائی گئی۔

  • فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی ہے کہ عدالت فواد چوہدری کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کیخلاف بدنیتی پر مبنی،مذموم مقاصد کیلئےمقدمہ کیا گیا، مقدمےکا مقصد فواد چوہدری کو بلیک میل اور دباؤ میں لاناہے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، استدعا ہے عدالت فواد چوہدری کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرے۔

    اس سے قبل اسلام آبادسیشن کورٹ نےفواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی تھی اور چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

    فوادچوہدری نے کمرہ عدالت میں ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کی جوعدالت نے منظور کرلی تھی۔

  • رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

    رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

    کراچی: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ مقدمہ میں رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں ملزم کو 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: محسن داوڑ اورعلی وزیر کا ایجنڈا ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا

    رکن قومی اسمبلی پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت چار مقدمات درج ہیں جن میں سے تین میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے جبکہ ایک مقدمہ میں تاحال ان کی ضمانت منظور نہیں ہوسکی ہے۔ اس سے قبل ایک مقدمے میں سپریم کورٹ اور ایک میں ہائیکورٹ ضمانت منظور کرچکی ہے۔

    علی وزیر کے خلاف مقدمات شاہ لطیف اور سہراب گوٹھ کے تھانوں میں درج ہیں۔

  • ’ضمانت پر رہا افراد کابینہ میں شامل، پرانے پاکستان میں خوش آمدید‘

    ’ضمانت پر رہا افراد کابینہ میں شامل، پرانے پاکستان میں خوش آمدید‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کابینہ میں 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نئی کابینہ کے ارکان پر سخت تنقید کی۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہماری نئی کابینہ کےحالات دیکھیں، شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا کیس ہے، قادر پٹیل پر ہاکس بے اراضی کا کیس ہے اور خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف ضمانت پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حنا ربانی پر بجلی چوری کا کیس ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔

    خیال رہے کہ نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھانے جارہی ہے، کابینہ میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، جاوید لطیف اور دیگر شامل ہیں۔

  • عادی جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    عادی جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ میں عادی جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عادی جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کے خلاف پولیس ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کو گرفتار کیا جائے، ضمانت پر ملزم غائب ہوا تو بھی گرفتاری ضامن کی ہوگی۔

    ایڈیشنل آئی جی کو دی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 216 کے تحت ملزم کی ضمانت کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کی گئی تھی۔

    اس دوران ایس ایچ او ماڈل کالونی انیس ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او انیس ابڑو منشیات کا دھندہ کرتا تھا۔