Tag: ضمانت میں توسیع

  • لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

    لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

    لندن: منی لانڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ، یہ سماعت اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر بند کمرے میں کی گئی۔

    لندن منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر مقدمے کی سماعت بند کمرےمیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے ساتھ ہی پبلک گیلری میں موجود افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر سرفراز مرچنٹ اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں موجود تھے جبکہ الطاف حسین،طارق میر،افتخارقریشی نےمزید وقت مانگتےہوئےپیشی سےمعذرت کی تھی۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جج سے استدعا کئی کہ یہ ایک پیچیدہ کیس ہونے کی وجہ سے سماعت کیلئے مزید وقت درکار ہے، جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔

    عدالت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر پبلک گیلری سے میڈیا اور دیگرلوگوں کو باہر بھیج دیا گیا جبکہ کمرہ عدالت میں پولیس ،سرفراز مرچنٹ اور ان کے وکلا موجود ہیں۔

  • جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں، حکمراں اپنی صفوں کاجائزہ لیں، الطاف حسین

    جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں، حکمراں اپنی صفوں کاجائزہ لیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اُنھیں دھمکیاں دینے کے بجائے حکمراں اپنی صفوں میں جائزہ لیں۔

    حیدرآبادزونل کمیٹی کےارکان سے ٹیلی فون پرگفتگومیں الطاف حسین کا کہنا تھا آئی ایس آئی کے سابق سربراہوں کے خلاف خواجہ آصف کے بیان پر چوہدری نثار خاموش رہے، اُن پرجھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اُنھوں نے ملک کے خلاف بات نہیں کی۔

     الطاف حسین نے کہاکہ اُنھیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجا جاسکتاہے، مافیاز کے ذریعے قتل بھی کرایاجاسکتاہے،اگراُنھیں کچھ ہوجائے تو کارکنان تحریک زندہ رکھیں اورکسی قیمت پرقانون ہاتھ میں نہ لیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین اور دیگرکی ضمانت میں توسیع

    منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین اور دیگرکی ضمانت میں توسیع

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں قائدتحریک الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں 5اکتوبر2015ء تک کی توسیع کردی ہے ۔

    ترجمان نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے سینئرممبرسیدطارق میرکی ضمانت میں 6 اکتوبرجبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانور کی ضمانت میں 7اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام  میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کی تھی۔

  • ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں توسیع، مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم

    ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں توسیع، مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقارمرزا کی ضمانت میں توسیع کردی، عدالتی حکم کے بغیر نئی ایف آئی آرنہ کاٹنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقارمرزا کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ان پر نئے مقدمات قائم نہ کرنے اوران کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنےکی ہدایت کردی، عدالت نے حکم دیا کہ ذوالفقار مرزا کو رینجرز اہلکار اپنی حفاظت میں ان کےگھر پہنچائیں ۔

    اس سے قبل سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا سندھ ہائی کورٹ میں پیشی ہوئے، توجسٹس سجاد علی شاہ نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر ذوالفقار مرزا پر کوئی نیا مقدمہ نہ بنایا جائے۔

    عدالت نے ڈاکٹرذوالفقارمرزاکی سیکیورٹی بھی رینجرز کی سپرد کرنے کی ہدایت کی ۔

     علاوہ ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی عدالت کے باہر پیش آنے والی پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رابطہ کیا اور انہیں ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ سےواقعے کی رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    a

  • ذوالفقار مرزا کی حفاضتی ضمانت میں نو مئی تک توسیع

    ذوالفقار مرزا کی حفاضتی ضمانت میں نو مئی تک توسیع

    حیدرآباد : سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزاکی ضمانت میں نو مئی تک توسیع کردی، تفصیلات کے مطابق عدالت نےحفاظتی ضمانت میں چار روزکا اضافہ کرتےہوئےنومئی تک توسیع کردی۔

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نےذوالفقارمرزاکی دائرکردہ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سےانکارکرتے ہوئےمعاملہ چیف جسٹس کوبھجوادیاہے۔

    ذوالفقار مرزا کےوکیل اشرف سموں نےسندھ حکومت اور پولیس کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔ بینچ میں شامل جسٹس شوکت علی میمن نےذاتی وجوہات پرسماعت سے انکارکردیا۔

    حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےذوالفقار مرزا کے چارحامی دس روزہ تفتیشی ریمانڈ پر بدین پولیس کے حوالے کردیئے۔

    اس سے قبل ڈاکٹر ذوالفقارکی حیدرآبادمیں ممکنہ عدالت کی اطلاع پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی۔جیالوں کی بڑی تعدادعدالت کے باہر جمع ہوگئی۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کےکیس کےدو مدعی انجمن تاجران ضلع بدین کے صدرامتیازعلی میمن اورتاجررہنماتاج محمد ملاح بھی انسداددہشت گردی کی عدالت میں پہنچے۔

    مدعی علیہان نےمیڈیا کو بتایا کہ تین روز قبل ڈاکٹرذوالفقارمرزانےمسلح ساتھیوں کےہمراہ دکانوں پرحملہ کیا اس کے باوجودپولیس ملزمان کوگرفتار نہیں کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیاگیا توتاجربرادری مرزا فارم ہاؤس کا گھیراؤ کرکےشہرمیں شٹر ڈاون ہڑتال بھی کرے گی۔

  • منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کی بھی ضمانت میں توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کی بھی ضمانت میں توسیع

    لندن : منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں بھی وسط جولائی تک توسیع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کی زد میں آئے سرفراز مرچنٹ مدت ضمانت ختم ہونے پر لندن پولیس کے روبرو پیش ہوئے۔

      لندن پولیس نے پاکستانی نژاد تاجر سرفراز مرچنٹ سے دو گھنٹے تک تفتیش کی اور ان کی ضمانت میں وسط جولائی تک توسیع کردی۔

    سرفراز مرچنٹ کو گزشتہ برس منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، سرفراز مرچنٹ پر ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں سے رقم کے غیر قانونی لین دین کا الزام ہے۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی منی لانڈرنگ کے الزمات میں پوچھ گچھ کے بعد جولائی تک ضمانت میں توسیع دی گئی ہے۔

  • سانحہ یوحناآباد: 3افراد کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

    سانحہ یوحناآباد: 3افراد کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

    یوحنا آباد : یوحناآباد میں تین افراد کو کچل کر ہلاک کر نے کے الزام میں گرفتار خاتون کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

    لاہورکی عدالت میں یوحناآباد میں مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والی خاتون کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے مریم صفدر نامی خاتون کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ اپریل تک توسیع کر دی۔

    مریم صفدر پر الزام ہے کہ اس نے سانحہ یو حناآباد کیخلاف مظاہرے کے دوران تین افراد کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سانحہ یوحناآباد کیخلاف مظاہرے کے دوران مریم صفدر اپنی کار میں وہاں سے گزر رہی تھیں کہ مشتعل مظاہرین نے انکی گاڑی پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے برسائے اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    خاتون نے خوف سے تیزی سے اپنی گاڑی نکالنا چاہی جسکے نتیجے میں چار سے زائد افراد گاڑی تلے کچلےگئے۔ ان میں سے تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔