Tag: ضمانت پر رہا

  • امریکی جج کا اسرائیل مخالف فلسطینی کارکن محمود خلیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    امریکی جج کا اسرائیل مخالف فلسطینی کارکن محمود خلیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے اسرائیل مخالف فلسطینی کارکن محمود خلیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے فلسطین نواز طالبعلم محمود خلیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

    خلیل اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکلاء کی زبانی دلائل سننے کے بعد نیویارک اور نیو جرسی کے امریکی ڈسٹرکٹ جج مائیکل فاربیارز نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو حکم دیا کہ وہ شام تک دیہی لوزیانا میں طالبعلم کو جیل میں قید سے رہا کر دے۔

    تاہم طالبعلم کی فوری رہائی واضح نہیں کیونکہ لیوزی اینا کے جج نے وفاقی عدالت کے حکم کے باوجود انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث ان کی فوری رہائی غیر یقینی ہو گئی ہے۔

    امریکہ کے قانونی مستقل رہائشی خلیل کا کہنا ہے کہ انہیں آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ان کی سیاسی تقریر کی سزا دی جا رہی ہے۔

    یاد رہے 8 مارچ کو غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف فلسطین کے حق میں مظاہرے کے دوران محمود خلیل فلسطین کو لیوزی اینا میں گرفتار کر لیا۔ ، دو گھنٹے سماعت کےدوران وفاقی عدالت کے جج نے تسلیم کیا محمود خلیل کو فلسطین کے حق میں تقریرکی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

    بعد ازاں لوزیانا کی امیگریشن عدالت نے کولمبیا یونیورسٹی کے گرین کارڈ ہولڈر طالب علم محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شامی طالب علم محمود خلیل کو امریکا سے ملک بدر کرنے کا حکم

    اپریل میں بیٹے کی پیدائش پر بھی محمود خلیل کو اہلیہ اوربچے سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں گریجویشن کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرنے دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے مظاہروں کو "دشمنی” قرار دیتے ہوئے ان میں شریک غیر ملکی طلباء کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا اور محمود خلیل اس پالیسی کے تحت کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے طالبعلم تھے۔

  • پی ٹی آٸی  کارکن خدیجہ شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

    پی ٹی آٸی کارکن خدیجہ شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آٸی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں کے مقدمات میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آٸی کی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاورحملہ کیس میں ضمانت منظورکرلی۔

    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جناح ہاؤس حملے کے تین ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے نے سلمان قادری ، ارباز خان ، عثمان شریف ، شہباز علی ، فیاض احمد، احمد سلیم اور حافظ اسامہ کی ضمانت کی درخواستیں بھی منظور کر لیں، اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں تھی۔

    یاد رہے 11 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آٸی کی کارکن خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملوں کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل پرنے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • رضوانہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    رضوانہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

    سیشن عدالت نے سومیا عاصم کے ایک لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی اور ملزمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سول جج کی اہلیہ ملازمہ تشدد کیس کے سلسلے میں شامل تفتیش ہوئی تھیں، ملزمہ جج کی اہلیہ سومیہ عاصم نے خصوصی ٹیم کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    جج کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بچی ہمارے گھر پر ملازمہ نہیں تھی اور نہ کام کرتی تھی، بچی کی امداد کے طورپر اس کے والدین کو اب تک 60 ہزار روپے بھیجے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمہ سومیہ عاصم کا کہنا تھا کہ پیسے شوہر سول جج عاصم حفیظ کے موبائل سے آن لائن بھیجے تھے، بچی پر کوئی تشدد نہیں کیا اسے اسکن الرجی تھی، بچی کے سر پر چوٹ کیسے لگی ہمیں نہیں معلوم۔

  • شاہد خاقان اور احسن اقبال کو آج ضمانت پر رہا کیے جانے کا امکان

    شاہد خاقان اور احسن اقبال کو آج ضمانت پر رہا کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو آج ضمانت پر رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگی رہنماؤں کی ضمانت منظور کی تھی، ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد احتساب عدالت رہائی کے روبکار جاری کرے گی۔

    رہائی کے روبکار اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو آج بھجوائے جائیں گے، خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی 7 ماہ اور احسن اقبال 2 ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

    نیب کا شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ

    دوسری طرف نیب نے شاہد خاقان اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شاہد خاقان اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت منظور کر لی اور دونوں لیگی رہنماؤں کی ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔

  • سابق وزیراعظم کے معاون  خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

    سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

    راولپنڈی: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے سابق معاون  خصوصی عرفان صدیقی کو ضمانت منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، عدالت نے عرفان صدیقی کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    عرفان صدیقی کی جانب سے عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے، مقامی مجسٹریٹ نے رہائی  کے لیے روبکار جاری کردی۔

    [bs-quote quote=”عرفان صدیقی کو تیس ہزار ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے ان کی ضمانت لی جس کے بعد اسپیشل مجسٹریٹ نے تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض نواز شریف کے سابق معاون خصوصی کی ضمانت منظور کرلی۔

    واضح رہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی عرفان صدیقی نے نہیں کی بلکہ ان کے بیٹے نے مکان کرایے پر دیا تھا۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ نواز شریف کے سابق معاون خصوصی عرفان صدیقی کو گزشتہ جمعے کی رات اسلام آباد سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

  • قندیل بلوچ قتل کیس : مفتی عبدالقوی سینٹرل جیل ملتان سے ضمانت پر رہا

    قندیل بلوچ قتل کیس : مفتی عبدالقوی سینٹرل جیل ملتان سے ضمانت پر رہا

    ملتان : ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو ستائیس روز بعد سینٹرل جیل ملتان سے ضمانت پر رہا کردیا گیا، مفتی عبدالقوی کو انیس اکتوبر کو عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پرعدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کو 27 روز بعد ملتان سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا، عدالت نے ان کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

    کیس کی سماعت کے موقع پر سیشن جج کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ملزم عبدالقوی کیخلاف پولیس کی جانب سے ناکافی ثبوت جمع کرائے گئےاور موبائل فون کے ریکارڈ سے متعلق ریکارڈ میں ٹھوس ثبوت نہ مل سکے۔

    بعد ازاں مفتی عبدالقوی نے رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جتنے دن حوالات میں رہا بلڈ پریشر نارمل رہا، انہوں نے کہا کہ میری تفیتیش کے دوران پانچ افسران تبدیل ہوئے، پانچویں افسر نے تفتیش مکمل کی۔


    مزید پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کو گرفتارکر لیا گیا


    واضح رہے معروف ماڈل اور ممتاز شوبز شخصیت قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا ،قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے اُن کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو ہلاک کرکے گاؤں فرار ہو گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • رؤف صدیقی ضمانت پر رہا،پی آئی بی میں پُرتپاک استقبال

    رؤف صدیقی ضمانت پر رہا،پی آئی بی میں پُرتپاک استقبال

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی روف صدیقی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ،سینٹرل جیل سے وہ ڈاکٹر فاروق ستار اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پی آئی بی پہنچنے جہاں اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

    پی آئی بی میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی دفتر پر میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی روف صدیقی کا کہنا تھا کہ میری ضمانت پر رہائی اس بات کی غماز ہے کہ ہم حق پر ہیں اور جلد اس کیس سے باعزت بری ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں پر ایسے کڑے وقت آتے رہتے ہیں، مقدمات بھی بنتے ہیں پیشیاں بھی جھیلنی پڑتی ہیں اور قید و بند کی صعوبتوں سے بھی گذرنا پڑتا ہے،اللہ کا شکر ہے کہ میں اس سارے امتحان میں ثابت قدم رہا۔

    اسی سے متعلق : وسیم اختر،انیس قائم خانی، اورروف صدیقی کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا

    رؤف صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کرنے پر شکر گذار ہوں جب کہ جیل میں قید میں ایم کیو ایم رہنماؤں میئر کراچی وسیم اختر،کنور نوید جمیل،شاہد پاشا،گلفراز خٹک اور قمر منصور کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے حوصلہ بندھائے رکھا۔

    rauf-post-2

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام اور کارکنان کو خوشخبری سنائی کہ جلد دیگر کارکنان اور رہنما بھی رہا ہوں گے اور ہمارے درمیان ہوں گے۔

    rauf-post-1

    قبل ازیں رؤف صدیقی اپنی رہائی کے بعد سینٹرل جیل کے باہر موجود سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار سمیت رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم،اراکین صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی،جمال احمد،رؤف صدیقی کے اہلِ خانہ اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

  • سانحۂ ماڈل ٹاؤن کا اہم کردار گلو بٹ رہا

    سانحۂ ماڈل ٹاؤن کا اہم کردار گلو بٹ رہا

    لاہور: سانحۂ ماڈل ٹاؤن میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانےکامشہورترین ملزم گلوبٹ آج صبح عدالت نے رہا کردیا گیا، اس کی رہائی کےموقع پرعوام کی جانب سے انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبٹ جو کہ 17 جون کو سانحۂ ماڈل ٹاؤن کاسب سے واضح کردارتھا لاہورہائیکورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا ، گلوبٹ کی رہائی کیمپ جیل لاہور سے عمل میں آئی۔

    گلو بٹ کی رہائی کے موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد جیل کے دروازے کے باہر جمع تھی اورمشتعل مظاہرین نے شدید غم وغصہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

    اے آر وائی نیوزکے نمائندے بابرخان کےمطابق گلوبٹ کو جیل کےوی آئی پی دروازے سے باہر نکالا گیا جہاں اس کا کزن راشد بٹ اسے نئے ماڈل کی سفید کار میں بٹھا کر لے گیا، جیل انتظامیہ کے مطابق قید کے دوران گلوبٹ سے کسی بھی شخص نے ملاقات نہیں کی اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس کے خاندان سے کوئی شخص جیل آیا ہو۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے اس موقع پرموجودہ حکومتی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’’گلو کریسی‘‘ قراردے دیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ضمانت پررہا اور باون کارکنوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی سمیت دیکر گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔

    اعظم سواتی اور کارکنوں کو گذشتہ روز تھانہ گلبرگ پولیس اور فیکٹری ایریا پولیس نے سولہ ایم پی او اوردیگر دفعات کے تحت گرفتار کیاتھا،آج صبح سترہ کارکنوں کو فیکٹری ایریا اور پینتیس کو گلبرگ پولیس اسٹیشن سے عدالت لایا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

    عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، پاکستان تحریک انصاف نے گرفتاریوں کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان جی ٹی روڈ ایوب پارک کے قریب ،عامر چوک اور زیرہ پوائنٹ پردھرنا دیں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

    جسٹس سید افتخار حسین شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلو بٹ کیخلاف درج مقدمے میں شامل تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

    پولیس نے بدنیتی سے دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات بعد میں عائد کی ہیں۔ گلوبٹ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث ہے نہ اس کے خلاف اقدام قتل کا کوئی ثبوت یا گواہ موجود ہے، گلوبٹ ذہنی طور پر درست نہیں، اسے علاج معالجے کی ضرورت ہے، لہذا عدالت ضمانت منظور کرے۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ گلوبٹ کے عمل سے معاشرے میں دہشت پھیلی، اسی لئے دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر گلوبٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔