Tag: ضمانت کیلئے درخواست

  • شہباز شریف نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    شہباز شریف نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں ، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےمنی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ، وکیل امجدپرویز نے درخواست دائر کی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کاریفرنس دائرہوچکا، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سےجیل میں قیدہوں، تمام ریکارڈنیب کےپاس ہے،نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی۔

    شہباز شریف نےاپنی درخواست میں نیب کوفریق بنایا ہے اور استدعا کی ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتارہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور کورونا ویکسین لگوانے کے لیے دو روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے گذشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • مزار قائد کے تقدس کی پامالی کیس :  مریم نواز کا ضمانت کیلئے  درخواست نہ دینے کا فیصلہ

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی کیس : مریم نواز کا ضمانت کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ

    کراچی : مزار قائد کے  تقدس  کی پامالی کیس میں مریم نواز نے ضمانت کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وکیل ن لیگ کا کہنا ہے کہ جس نے گرفتار کرنا ہے آئے مریم نواز گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے وکیل کی جانب سے بیان میں کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف مقدمےمیں غیرقانونی دفعات لگائی گئیں، مقدمے کیلئے سندھ  پولیس پر دباؤ ڈالا گیا جبکہ ایف آئی آر میں مریم نواز، مریم اورنگزیب کا نام بھی شامل ہے۔

    وکیل ن لیگ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوگیا ہےمریم نواز ضمانت کیلئے کوئی درخواست نہیں دیں گی، جس نے گرفتار کرنا ہے آئے مریم نواز گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر واپس لی جائے ، یہ جھوٹا اور بوگس کیس ہے اس میں کوئی صداقت نہیں، مزار کےکسٹوڈین کےعلاوہ کوئی بھی مدعی نہیں بن سکتا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواتین ونگ کے عہدے داران سے مقامی ہوٹل میں ملاقات اور اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس کے بعد مقامی ہوٹل کی لابی میں خواتین سے غیر رسمی بات چیت میں ورکرزسے ان کے خاندان کی خیریت دریافت کی تاہم مریم نے اس موقع پراپنے خاوند کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

    مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ دیر میں اپنے شوہر کی گرفتاری کے حوالے سے ردعمل دوں گی۔

    یاد رہے گزشتہ روز مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوائے تھے، جس پر کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنوں کے خلاف برگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

  • گرفتاری کا خوف، خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین  کی  عبوری ضمانت کیلئے درخواست

    گرفتاری کا خوف، خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست

    کراچی : گرفتاری کے خوف سے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین نے عدالت سے رجوع کیا ، جس پر عدالت نے تینوں کی 16 اکتوبرتک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ، گرفتاری کے خوف سے خورشید شاہ کے دو بیٹوں فرخ شاہ اور زریق شاہ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    دوسری جانب خرشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین سید قاسم علی شاہ نے بھی ضمانت کی درخواست کردی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاریوں کے بعد ان کی بھی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، نیب تحقیقات میں شامل ہونے کو تیار ہیں مگر ضمانت دی جائے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے پی پی رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا

    بعد ازاں سند ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں اور فرنٹ مین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور 16 اکتوبرتک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

    عدالت کی درخواست گزاروں کو 5،5لاکھ روپے مچلکےجمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تینوں درخواست گزاروں کونیب سےتعاون کی ہدایت کی۔

    یاد رہے دو روز قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

  • علیم خان نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

    علیم خان نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ، جس میں کہا گیا نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنےکاحکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی، علیم خان کی جانب سے ان کے وکیل عدنان شجاع بٹ نےدرخواست دائرکی۔

    درخواست میں علیم خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائداثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا، تمام اثاثے اور کمپنیاں گوشواروں میں ظاہر کر چکےہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا نیب کی جانب سے لگائے الزامات بےبنیادہیں، اختیارات کےناجائز استعمال کاالزام غلط ہے، آج تک کوئی شکایت نیب کے پاس نہیں آئی۔

    علیم خان نے استدعا کی نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنےکاحکم دے۔

    گذشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے کیس میں سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے علیم خان کو دو اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا۔

    مزید پڑھیں : علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

    بعد ازاں عدالتی سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شعیب صدیقی نے کہا کہ علیم خان کی درخواست ضمانت جلد دائر کی جائے گی،ہمیں عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، نیب نے سیاسی دباو پر کاروائی کی اور تحقیقات میں کچھ سامنے نہیں لا سکا۔

    واضح رہے 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا، علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اورعدالتوں پریقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔