Tag: ضمانت

  • کراچی: فیصل واوڈا کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی

    کراچی: فیصل واوڈا کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی

    کراچی: شاہراہ فیصل پر حکومتی کرپشن کے خلاف دھرنا دینے والے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

    کراچی میں سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد فیصل واوڈا کو رہا کر دیا گیا۔ فیصل واوڈا کو رات کو ان کے ملازم کی شخصی ضمانت کے باوجود پولیس نے انہیں صبح تک رہا نہیں کیا تھا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر موجود رہی۔

    فیصل واوڈا کی گرفتاری، تحریک انصاف کی مرکزی اور کراچی قیادت میں اختلاف *

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو گزشتہ روز شارع فیصل پر دھرنا دینے پر گرفتار کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فیصل واوڈا نے گذشتہ روز ذاتی حیثیت میں شروع کی گئی مہم کے دوران حکومت کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث ٹریفک جام ہونے پر ایس ایس پی راؤ انوار پولیس نفری کے ساتھ پہنچےاور انہیں گرفتار کر لیا۔

    دھرنے کے باعث شارع فیصل پر 5 گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔

    فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی راؤ انوار *

    دوسری جانب ایئرپورٹ تھانے پر فیصل واوڈا کی رہائی سے متعلق تفصیلات جاننے کی کوشش کرنے والے صحافیوں پر بھی پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور انہیں دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا۔

  • قمر منصور کی  ضمانت منظور، 7 روز کے اندر مچلکے میں جمع کروانے کی ہدایت

    قمر منصور کی ضمانت منظور، 7 روز کے اندر مچلکے میں جمع کروانے کی ہدایت

    کراچی :  اشتعال انگیز تقاریر کا کیس ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کو 7 روز کے اندر عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر میں نامزد قمر منصور کے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے  درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کی قبل از گرفتاری منظور کر لی اور انہیں عدالت میں 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے قمرمنصور کو ہدایت کی کہ وہ 7 روز کے اندر عدالت سے رجوع کرکے 30 ہزار روپے کے مچلکےجمع کروائیں بصورت دیگر ضمانت منسوخ کر کے گرفتار کرلیا جائے گا۔

    پڑھیں : رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کو رہا کردیا

    یاد رہے ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کو گزشتہ سال رمضان المبارک میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تفتیش کے لیے رینجرز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں قمر منصور پر پاک فوج کے خلاف تقاریر میں سہولت کار ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    رینجرز کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے قمر منصور کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا تھا تاہم انہیں عدم شواہد اور طبیعت ناسازی کے باعث رینجرز کی جانب سے رہا کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے نامزد میئر وسیم اختر اور روف صدیقی بھی اشتعال انگیز تقریر کیس میں نامزد تھے جنہیں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا تھے تاہم وسیم اختر کو ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ ملیر کے حوالے کیا گیا ہے۔

  • خود کو قانون کے سامنے پیش کیا لیکن ماروی سرمد نہیں آئیں سینیٹر حمد اللہ

    خود کو قانون کے سامنے پیش کیا لیکن ماروی سرمد نہیں آئیں سینیٹر حمد اللہ

    اسلام آباد: عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ میں نے خود کو قانون کو سامنے ہپیش کر دیا ہے،پر معلوم نہیں ماروی سرمد عدالت کیوں نہیں آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حافظ حمد اللہ ماروی سرمد کو ہراساں کرنے کا مقدمے میں اپنی ضمانت کی توسیع کے لیے پیش ہوئے تھے،نجی ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے ساتھ نوک جھونک کے بعد ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹر حمد اللہ اپنے خلاف ہراساں کیے جانے مقدمے کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کردیا ہے اور عدالت جب بھی مجھے بلائے گی،میں پیش ہوجاؤں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود ماروی سرمد عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئیں؟

    اس موقع پر عدالت نے سینیٹر حمد اللہ کے وکیل کی جانب سے ضمانت کے لیے جمع کرائی گئی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے 5 جولائی تک سینیٹر حمد اللہ کی ضمانت میں توسیع کردی۔


    ماروی سرمد کی درخواست پرحافظ حمداللہ کیخلاف مقدمہ درج


    یا درہے چند روز قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مشہور سماجی کارکن اور صحافی ماروی سرمد اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر حمد اللہ کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی، تلخ کلامی کے بعد ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

  • اداکارہ مشی خان کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج

    اداکارہ مشی خان کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج

    راولپنڈی : عدالت نے اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ضمانت کےخلاف درخواست خارج کردی۔

    تفصییلات کے مطابق اداکارہ مشی خان نے فراڈ کیس میں عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔ گزشتہ روزان کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کی گئی تھی۔

    مشی خان پر دو لاکھ روپے لے کر اشتہار میں کام نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کہ اداکارہ نے رقم لے کر اشتہار میں کام نہ کیا۔

    جبکہ مشی خان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ انہوں نے نہ تو رقم وصول کی ہے اور نہ ہی فراڈ کیاہے۔مشی خان نے عدالت میں ضمانت کی توسیع کیلئے درخواست دی۔

    عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پچا س ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

  • گلو بٹ نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

    گلو بٹ نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کے کردار گلو بٹ نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    گلو بٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر اس کے خلاف درج مقدمے میں تمام دفعات قابل ضمانت تھیں تاہم پولیس نے بدنیتی سے اس میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کیں جس کا پولیس کے پاس نہ تو ثبوت موجود ہے اور نہ ہی گواہ، گلو بٹ کے مطابق اس نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ منہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے طیش میں آکر کی جس پر دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہو سکتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ اس کی ذہنی حالت بھی درست نہیں اس لیے ہائی کورٹ ضمانت منظور کرے۔