Tag: ضمنی انتخابات

  • پی ٹی آئی کا  قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن  کے بائیکاٹ کا اعلان

    پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی اور جیل میں قید چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر آئندہ تمام ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، تاہم میاں اظہر کی خالی نشست پر انتخاب میں حصہ لیا جائے گا۔

    تحریک انصاف نے واضح کیا کہ سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا، بانی نے کہا ہے کہ نو مئی کیسزمیں پی ٹی آئی ارکان کوناحق سزادی گئی، بنیادی حقوق پامال کیے گئے، یہ انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے۔

    تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، عمران خان کی ہدایت پر اعجاز چوہدری کی نشست کے لیے ان کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو نامزد کیا گیا تھا۔

    سلمیٰ اعجاز نے کہا جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے، پارٹی غیر منصفانہ انتخابی عمل کو تسلیم نہیں کرے گی۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

    پارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی اس فیصلے کے ذریعے یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی غیر منصفانہ انتخابی عمل کو قبول نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کی سات مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں، یہ مقدمات تشدد، جلاؤ گھیراؤ، قتل کی سازش اور اشتعال انگیزی سے متعلق ہیں جو گزشتہ سال ستمبر اور نومبر میں مختلف تھانوں میں درج کیے گئے تھے۔

    وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جبکہ ان درخواستوں پر سماعت یکم ستمبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔

  • عوام جان چکے کہ ترقی کیلئے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے، مریم نواز

    عوام جان چکے کہ ترقی کیلئے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے، مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں فتح یاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام نے ثابت کردیا وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھرپور شعور رکھتے ہیں۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کی ترقی کیلئے نوازشریف کی قیادت ضروری ہے، قوم کی ترقی اور عوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) کا شعار ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کو آگے لیکر جائیں گے، ترقی کا سفر ہر روز تیز تر ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام نے شفاف انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو بھرپور اعتماد سے نوازا ہے، انہوں نے کہ ہم کام کریں گے اور کرتے رہیں گے، ہمارا کام بولے گا۔

    الیکشن 2024 : قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات : تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتخابات کے پر امن انعقاد پر پولیس اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی بھرپور سراہا۔

  • قلعہ عبداللہ، پولنگ اسٹیشن میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ

    قلعہ عبداللہ، پولنگ اسٹیشن میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ

    کوئٹہ: پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں مجک پولنگ اسٹیشن میں مسلح افراد گھس گئے اور پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر ایک امیدوار کے مسلح حمایتی گھس گئے۔ مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں فائرنگ بھی کی۔

    فائرنگ کے بعد مقررہ وقت تک پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ انتخابی عملہ نے بتایا کہ فائرنگ سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اے آر وائی کے مطابق فائرنگ کے سبب علاقے میں کشدیدگی پائی گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ صبح سے ہی علاقے کے حالات ٹھیک نہیں تھے.

    یہاں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا۔ ضلع حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ کس امیدوار کے حمایتی لوگ تھے یا ان کا کس جماعت سے تعلق تھا۔

    فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور پولنگ کا عمل رک گیا، مذکورہ پولنگ اسٹیشن لیویز کی حدود میں آتا ہے اور اسے حساس پولنگ اسٹیشن میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔

  • ضمنی انتخابات کے دوران موبائل فون سروس معطل رہے گی

    ضمنی انتخابات کے دوران موبائل فون سروس معطل رہے گی

    پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران دو صوبوں کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں ضمنی انتخابات کے دوران موبائل فون سروس کو معطل کردیا جائے گا۔

    وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں موبائل فون سروس معطل رہیں گی۔ 21 اور 22 اپریل کو چند اضلاع میں فون سروس عارضی معطل کی جائے گی۔

    پی ٹی اے نے کہا کہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلاتعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

  • ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز  تعینات کرنے کی منظوری

    ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، فوجی دستے کوئیک رسپانس فورس کے طورپر خدمات دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہنا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے۔

    سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی

    یاد رہے پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کل ہوں گے، پولنگ صبح 8سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے جاری رہے گی۔

    انتخاب کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کاعمل شروع ہوگیا ہے ، آراوزانتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران کو دے رہےہیں،پریزائیڈنگ افسران پولیس سیکیورٹی میں سامان لے کر پولنگ اسٹیشنز روانہ ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے این اے 119 اور 132 میں ضمنی انتخاب ہوگا، پنجاب میں 40لاکھ44 ہزار552 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، صوبے میں 2 ہزار 601 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ کے پی میں 892 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ، جس میں 139 حساس پولنگ اسٹیشنزہیں، صوبے میں2 قومی،2 صوبائی نشستوں پر 14لاکھ71ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    اسی طرح سندھ میں این اے 196 میں 2 امیدوار مدمقابل ہیں اور 4 لاکھ 23 ہزار781ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے جبکہ الیکشن کے لئے 303 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، جس میں 158 حساس پولنگ اسٹیشنزہیں۔

    بلوچستان کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب اور ایک میں دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ پی بی 20 اور 22 میں ضمنی انتخاب اور پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ ہو گی۔

    بلوچستان میں 3 لاکھ 96 ہزار246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے، جس کے لئے صوبے میں 354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پولیس ،رینجرز ،فوجی جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئےہیں۔

  • ملک بھر میں  ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی

    ملک بھر میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی

    اسلام آباد : پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے، انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 5 صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ہوں گے ، پولنگ صبح 8سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے جاری رہے گی۔

    پنجاب سے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں 174 امیدوار مدمقابل ہیں۔

    انتخاب کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کاعمل شروع ہوگیا ہے ، آراوزانتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران کو دے رہےہیں،پریزائیڈنگ افسران پولیس سیکیورٹی میں سامان لے کر پولنگ اسٹیشنز روانہ ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے این اے 119 اور 132 میں ضمنی انتخاب ہوگا، پنجاب میں 40لاکھ44 ہزار552 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، صوبے میں 2 ہزار 601 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ کے پی میں 892 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ، جس میں 139 حساس پولنگ اسٹیشنزہیں، صوبے میں2 قومی،2 صوبائی نشستوں پر 14لاکھ71ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    اسی طرح سندھ میں این اے 196 میں 2 امیدوار مدمقابل ہیں اور 4 لاکھ 23 ہزار781ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے جبکہ الیکشن کے لئے 303 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، جس میں 158 حساس پولنگ اسٹیشنزہیں۔

    بلوچستان کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب اور ایک میں دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ پی بی 20 اور 22 میں ضمنی انتخاب اور پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ ہو گی۔

    بلوچستان میں 3 لاکھ 96 ہزار246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے، جس کے لئے صوبے میں 354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پولیس ،رینجرز ،فوجی جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئےہیں۔

  • ’کے پی ضمنی انتخابات چیئرمین پی ٹی آئی کے مخالفین کیلئے ’’ٹریلر‘‘ ہے‘

    ’کے پی ضمنی انتخابات چیئرمین پی ٹی آئی کے مخالفین کیلئے ’’ٹریلر‘‘ ہے‘

    پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کے پی ضمنی انتخابات چیئرمین پی ٹی آئی کے مخالفین کیلئے ’’ٹریلر‘‘ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خواب خرگوش سے جاگ جائیں۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ چوروں، کرپٹ، منافقین کی خیبرپختونخوا کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی، کے پی ضمنی انتخابات چیئرمین پی ٹی آئی کے مخالفین کیلئے ’’ٹریلر‘‘ ہے خیبر پختونخوا کے عوام نے ان کی سیاست کا خاتمہ کر دیا۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے انقلابی ورکرز اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، پی ٹی آئی اپنی قانونی و سیاسی جنگ جاری رکھے گی۔

    بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے انقلابیوں، ظلم اور بدمعاشی کی سیاہ رات چھٹنے والی ہے، حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہو رہا ہے، بس تھوڑا صبر کریں۔

  • پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات میں شرکت پر رائے تقسیم، قیادت کو سینئررہنماؤں کی مزاحمت کا سامنا

    پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات میں شرکت پر رائے تقسیم، قیادت کو سینئررہنماؤں کی مزاحمت کا سامنا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات میں شرکت پر رائے تقسیم ہوگئی اور انتخابات کے بائیکاٹ کے خلاف سینئررہنماؤں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی قیادت کو مشکل کا سامنا ہے ، پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات میں شرکت پر رائے تقسیم ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کو انتخابات کے بائیکاٹ کے خلاف سینئررہنماؤں کی مزاحمت کا سامنا ہے ، پی پی قیادت پی ڈی ایم کےدباؤ پر بائیکاٹ کا مشترکہ فیصلہ چاہتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت اور سینئررہنماوں کی متضاد آرا پرتاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، بلاول بھٹو کو انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے کے لیے پارٹی کی رائےکو ویٹو کرنا ہوگا۔

    ی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے چیئرمین کو ضمنی الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کرنے سے روکا ہے، بلاول بھٹو نے پارلیمانی بورڈ کے بعد ضمنی الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کرنا تھا تاہم مشترکہ بیان جاری نہ ہونے پر پیپلزپارٹی فیصلہ کرنےمیں آزاد ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے پارلیمانی بورڈ کے بعد ضمنی الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کرنا تھا، مشترکہ بیان جاری نہ ہونے پر پیپلزپارٹی فیصلہ کرنےمیں آزاد ہوگی۔

  • ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کردیا

    ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی حالیہ 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تینتیس نشستوں پرضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکاہےاور پولنگ کے لئے جمعرات کا دن مقررکیاہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ جمعرات معمول کا دن ہےاور عوام مصروف ہوں گے، ورکنگ ڈے پر پولنگ سے ووٹرز ووٹ کےحق سے محرومی کےامکانات ہیں اگر مقامی طورپر چھٹی کا فیصلہ کیاجاتا ہےتو بھی ٹرن آؤٹ پرمنفی اثرکےامکانات ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انتخابات، حکام کی سیکورٹی فراہم کرنے سے معذرت

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شیڈول پر نظر ثانی کرےاوراتوار انیس مارچ کو انتخابات کرائے، الیکشن کی تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ آج پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکام کی جانب سے انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی گئی۔

    چیف سیکرٹری نے شرکا کو بتایا کہ انتظامی افراد ، پولیس افسران، اساتذہ کی ڈیوٹیاں انتخابات میں لگائی جاتی ہیں یہی اہلکار مردم شماری میں بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہوں گے اسی دوران بچوں کے امتحانات اور انسداد پولیو مہم بھی ہو گی انتخابات کے لئے عملے کی دستیابی مشکل ہوگی ۔

  • ضمنی انتخابات :مولانا فضل الرحمان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ن لیگ میدان میں آگئی

    ضمنی انتخابات :مولانا فضل الرحمان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ن لیگ میدان میں آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ن لیگ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکمراں اتحاد ضمنی الیکشن لڑنے پر اختلافات کا شکار ہے ، مولانا فضل الرحمان نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان تھا لیکن ن لیگ میدان میں آگئی۔

    ن لیگ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کر دیئے۔

    قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب پر پی ڈی ایم ،پیپلز پارٹی متفقہ فیصلہ نہ کرسکے، ن لیگ کی متفقہ فیصلہ کرنے کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

    پیپلز پارٹی نے انتخابی بائیکاٹ کی مخالفت کر دی تھی، پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کو دو ٹوک جواب دے کر کہا گیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مؤقف پیش کیا تھا کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کے فیصلے ماننے کے پابند نہیں ہے، اور اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے۔

    پی پی کا کہنا تھا کہ ان سے پی ڈی ایم قیادت نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر مشاورت نہیں کی ہے، اگر وہ مشورہ کرتی تو ضرور اس حوالے سے سوچتے۔