Tag: ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ

  • مولانا فضل الرحمان کا  ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور احتجاجی جلسوں کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور احتجاجی جلسوں کا اعلان

    اسلام آباد : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اوراحتجاجی جلسوں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں احتجاجی جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ووٹ کے حق کیلئے متحد کرنا ہوگا، پشین میں 25اپریل کو جلسہ کیا جائے گا جبکہ کراچی میں 2 مئی اور پشاور میں 9 مئی کوجلسہ ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ پشاور جلسے کے بعد لاہور کے لئے تاریخ کا تعین کریں گے، اس سلسلے میں دیگرسیاسی جماعتوں سےبھی رابطہ کررہے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہائیکورٹ ججزکہہ رہےہیں کہ ہمارے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے اور خواجہ آصف نے ماضی کے دریچوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، الیکشن کمیشن بےبس ہے، ان کو نتیجہ مرتب کرنےکی اجازت نہیں۔

  • پیپلز پارٹی کی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی دھمکی کام کرگئی

    پیپلز پارٹی کی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی دھمکی کام کرگئی

    اسلام آباد : حکومت نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا پیپلزپارٹی کا مطالبہ تسلیم کر لیا، اب حکومت ایم کیو ایم، اے این پی کو ضمنی الیکشن بائیکاٹ پر قائل کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یپلزپارٹی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے معاملے پر حکومت نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا پیپلزپارٹی کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم، اے این پی کوضمنی الیکشن بائیکاٹ پر قائل کرے گی ، پی پی کو ایم کیوایم،اےاین پی کےضمنی الیکشن لڑنےپرتحفظات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر اتحاری جماعتوں کا مشترکہ بیان جاری کیا جائے گااتحادی جماعتوں کا مشترکہ بیان حکومت کی جانب سے جاری ہو گامشترکہ بیان جاری نہ ہونے پر پیپلزپارٹی فیصلہ کرنےمیں آزاد ہو

    ذرائع کے مطابق حکومت ایم کیو ایم، اے این پی کو ضمنی الیکشن لڑنے سے روکے گی،جس کے بعد ضمنی الیکشن بائیکاٹ پر اتحاری جماعتوں کا مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کا مشترکہ بیان حکومت کی جانب سے جاری ہو گا، ضمنی انتخابات کےبائیکاٹ پرمشترکہ بیان جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کیلئے کراچی کا سیاسی میدان خالی چھوڑنا ممکن نہیں، پارٹی نے چیئرمین کو ضمنی الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کرنے سے روکا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے پارلیمانی بورڈ کے بعد ضمنی الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کرنا تھا، مشترکہ بیان جاری نہ ہونے پر پیپلزپارٹی فیصلہ کرنےمیں آزاد ہوگی۔

  • ضمنی انتخابات :مولانا فضل الرحمان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ن لیگ میدان میں آگئی

    ضمنی انتخابات :مولانا فضل الرحمان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ن لیگ میدان میں آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ن لیگ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکمراں اتحاد ضمنی الیکشن لڑنے پر اختلافات کا شکار ہے ، مولانا فضل الرحمان نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان تھا لیکن ن لیگ میدان میں آگئی۔

    ن لیگ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کر دیئے۔

    قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب پر پی ڈی ایم ،پیپلز پارٹی متفقہ فیصلہ نہ کرسکے، ن لیگ کی متفقہ فیصلہ کرنے کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

    پیپلز پارٹی نے انتخابی بائیکاٹ کی مخالفت کر دی تھی، پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کو دو ٹوک جواب دے کر کہا گیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مؤقف پیش کیا تھا کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کے فیصلے ماننے کے پابند نہیں ہے، اور اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے۔

    پی پی کا کہنا تھا کہ ان سے پی ڈی ایم قیادت نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر مشاورت نہیں کی ہے، اگر وہ مشورہ کرتی تو ضرور اس حوالے سے سوچتے۔