Tag: ضمنی انتخابات

  • پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی، ذرائع

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے منانے کی کوششوں کے برعکس پاکستان پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن اتحادیوں کی پی پی کو منانے کی کوشش پھر ناکام ہو گئی ہے۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی ہے، اور اتحادیوں کو دو ٹوک جواب دے کر کہا گیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مؤقف پیش کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کے فیصلے ماننے کے پابند نہیں ہے، اور اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے۔

    پی پی کا کہنا ہے کہ ان سے پی ڈی ایم قیادت نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر مشاورت نہیں کی ہے، اگر وہ مشورہ کرتی تو ضرور اس حوالے سے سوچتے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پی پی قیادت کو قائل کرنے کے لیے کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں، پی پی قیادت کو اتحادی رہنماؤں کے ذریعے پیغامات بھی بھجوائے گئے ہیں۔

    پی پی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں کے دباؤ پر کیا ہے، قیادت پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی کا دباؤ ہے۔

  • پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر قائم

    اسلام آباد : پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر قائم ہے، پی پی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے سے اختلاف نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ، جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت صوبائی انتخابات کےانعقادپرمشاورت کی گئی اور پی ڈی ایم کےضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینےکے فیصلے پربھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر قائم ہے۔

    پی پی نے پی ڈی ایم کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلےسےاختلاف نہیں کیا۔

    اس سے قبل رہنما جے یوآئی (ف)مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک ہے،انتخابی اتحادنہیں ،ضمنی الیکشن میں بحیثیت پارٹی حصہ لینےیانہ لینےکافیصلہ قائدین کریں گے۔

  • ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹ 37 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو گیا، پلڈاٹ سربراہ

    ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹ 37 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو گیا، پلڈاٹ سربراہ

    اسلام آباد : پلڈاٹ کے سربراہ جاوید نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات مین پی ٹی آئی کا ووٹ 37 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ جاوید نواز نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ 11ضمنی انتخابات میں ثابت ہوا پی ٹی آئی کی واضح لیڈ آئی ہے ، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ میں اضافہ بھی ہوا۔

    سربراہ پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ مقبولیت کاپیمانہ ووٹ ہوتا ہے، پی ٹی آئی کے ووٹ بڑھے ہیں اور 16 اکتوبر کو 11 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ 37 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو گیا۔

    جاوید نواز نے کہا کہ سب کوپتہ تھا پی ٹی آئی نے اسمبلی میں نہیں جانا لیکن پھر بھی کامیاب ہوئی ، پی ٹی آئی نے اپنی جیت کے ذریعے جو پیغام دینا تھا وہ دے دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کی شرح نکالےتو11حلقوں میں پی ٹی آئی ووٹ بینک بڑھاہے جبکہ 7حلقوں میں پی ڈی ایم کاووٹ بینک کم ہواہے۔

    سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ 3حلقوں میں پی ڈی ایم کاووٹ بینک بڑھالیکن پی ٹی آئی جتنانہیں ہے۔

    دوسری جانب فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (FAFEN) کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 35 فیصد تک گر گیا۔

    فافن کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں صرف تین خواتین سمیت کل 118 امیدواروں نے حصہ لیا۔

  • ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان، اسحاق ڈار نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے

    ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان، اسحاق ڈار نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے

    لندن : ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے بعد نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے بعد نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان ہے، ملاقات میں شکست کے اسباب پر غورکیا جائے گا۔

    یاد رہے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پرنواز شریف پارٹی قیادت پر برس پڑے تھے اور فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    ذرائع نے بتایا تھا پارٹی رہنماؤں نے بھی گلے شکوؤں کے انبار لگا دیئے اور ہار کا سہرا مریم نواز،حمزہ اورپارٹی قیادت کے سرسجا دیا تھا۔

    پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچاس سے زائد جلسے کیے،ہماری قیادت نےانتخابی مہم تک نہ چلائی ، مریم نواز انتخابی مہم چلانے کے بجائے لندن چلی گئیں اور حمزہ گھرسے ہی نہ نکلے۔

    نوازشریف نے شکست کے اسباب جاننے کے لئے پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

  • ضمنی انتخابات میں بدترین شکست : نواز شریف پارٹی قیادت پر برہم

    ضمنی انتخابات میں بدترین شکست : نواز شریف پارٹی قیادت پر برہم

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی بدترین شکست پرقائد نوازشریف نے پارٹی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لیگی وزرا اور عہدیداران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شکست کے اسباب جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    گذشتہ روز ضمنی الیکشن کا میدان پی ٹی آئی نے مارتے ہوئے ن لیگ، اےاین پی اورایم کیوایم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر دھول چٹا دی۔

    تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی آٹھ میں سے چھ اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    عمران خان ایک ساتھ چھ نشستوں پر فتح حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے۔

    قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہ جیت سکی۔

  • الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات

    الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائےگی ، تمام انتخابی عمل کی براہ راست نگرانی کی جائے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، متعلقہ تمام اداروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو ہر قسم کی سیکیورٹی دیناحکومت کی ذمہ داری ہے، عوام بلا خوف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

    یاد رہے وزارت داخلہ نے ضمنی الیکشن کے دوران دہشت گرد کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کو ایک اور مراسلہ بھیجا تھا۔

    وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو مراسلے میں بتایا تھا کہ حاصل معلومات کے مطابق دہشت گرد ضمنی انتخابات میں کارروائیاں کر سکتے ہیں، انتخابات کا محتاط انداز سے انعقاد کیا جائے، سندھ اور کراچی میں الیکشن کے دن یا پہلے کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔

  • ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار کو سجے گا

    ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار کو سجے گا

    کراچی : ملک کے گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار کو سجے گا ، جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار سولہ اکتوبر کو سجے گا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آٹھ حلقوں سے خود امیدوار ہیں، عمران خان آج کراچی میں جلسہ کریں گے۔

    کراچی میں دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جبکہ پنجاب میں تین قومی اور تین صوبائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

    جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی۔

    الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخابات کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

    چھبیس افسران پر مشتمل چھ مانیٹرنگ ٹیمیں پندرہ اکتوبر سے فعال ہوجائیں گی، مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سے ایک روز پہلے اور پولنگ والے دن انتخابی عمل کا جائزہ لیں گی۔

  • ضمنی انتخابات میں بد ترین شکست : ‘پنجاب میں ن لیگ کے ارکان نے استعفے دینا شروع کر دیے’

    ضمنی انتخابات میں بد ترین شکست : ‘پنجاب میں ن لیگ کے ارکان نے استعفے دینا شروع کر دیے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کے اپنے ارکان نے استعفیٰ دینا شروع کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے اپنےارکان نے استعفے دینا شروع کر دیے ہیں ، بدترین شکست کے بعد رانا ثنا کی دماغی حالت پر رحم آتا ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت پوری ہے، یہ کسی کو بھی غائب نہیں کرسکتے، نہ کوئی غائب ہونے کی کوشش کرے گا، لوٹوں کا جو حشر ہوچکا ہے، وہ سامنے ہے، ان کی سیاست ہی ختم ہوچکی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لوٹوں کو آئندہ الیکشن میں نہ ن لیگ ٹکٹ دے گی نہ پی ٹی آئی ، لوٹے نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے، رانا ثنا کے دھاندلی زدہ دماغ میں کوئی پلان ہے تو کہوں گا رسی جل گئی بل نہیں گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تو نہ امیدوار تبدیل ہوسکتا ہے نہ نئے کاغذات نامزدگی جمع ہوجاسکتےہیں، اگر امیدوار بدلنے کا معاملہ ہوتا ہے حمزہ شہباز دستبردار ہوجائے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے، 22 جولائی کو الیکشن ہونا ہے، پنجاب میں16اپریل والی پوزیشن پرواپس جاناہے، حمزہ شہباز کو فوری طور پر خود سائیڈ پر ہوجانا چاہیے۔

  • ضمنی انتخابات :  عوام کی زبردست ترجمانی پر اے آروائی نیوز کو خراجِ تحسین پیش

    ضمنی انتخابات : عوام کی زبردست ترجمانی پر اے آروائی نیوز کو خراجِ تحسین پیش

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے عوام کی زبردست ترجمانی پر اے آروائی نیوز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی زبردست ترجمانی پر اے آروائی نیوزخراجِ تحسین کا مستحق ہے، اے آروائی نیوز نے حق اور سچ پر مبنی رپورٹنگ کر کے ذمہ درانہ صحافت کو فروغ دیا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کی کاوشیں پاکستان سے بے پناہ محبت اور جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہیں، پاکستانی میڈیا کا کردار ہمسایہ ملک کے مقابلے میں انتہائی دانشمندانہ ہے۔

  • پرویزالہٰی  کی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح پرمبارکباد

    پرویزالہٰی کی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح پرمبارکباد

    لاہور : مستقبل کے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی نے عمران خان کو ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی، جس پر عمران خان نے کہا کہ ہم مل کر چلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے رات گئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    پرویزالہی نے عمران خان کو ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی اور اور بعد ائندہ کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی پرمشاورت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پرویزالہی کو کہا کہ ملکر چلیں گے ، جس پر پنجاب کی وزارت اعلی کے امیدوار پرویزالہی نے کہا کہ آپ کی رہنمائی میں ہی عوام کی خدمت کریں گے۔

    پرویزالہی مسلم لیگ ق اور پی ٹی ائی کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلی کےمشترکہ امیدوار ہیں، بائیس جولائی کو وزارت اعلی کا انتخاب ہوگا۔

    خیال رہے گذشتہ روز ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پرویزالہی کو نون لیگ پر واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔