Tag: ضمنی انتخابات

  • ملک بھر میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے

    ملک بھر میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں رہ جانے والے حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آر اوز 27 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار 28 سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی۔ آر اوز کے فیصلوں پر اپیل 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

    الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

    ضمنی انتخاب کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ قومی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔

    جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35، این اے 53، این اے 56، این اے 60، این اے 63، این اے 65، این اے 69، این اے 103، این اے 124، این اے 131 اور این اے 243 شامل ہیں۔

    صوبائی اسمبلیوں میں سے پنجاب اسمبلی کے 13، خیبر پختونخواہ کے 9 اور سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2، 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا۔

    ضمنی انتخاب پی پی 3، پی پی 27، پی پی 87، پی پی 103، پی پی 118، پی پی 164، پی پی 165، پی پی 201، پی پی 222، پی پی 261، پی پی 272، پی پی 292 اور پی پی 296 میں بھی ہوگا۔

    پختونخواہ کے پی کے 3، پی کے7، پی کے 44، پی کے 53، پی کے 61، پی کے 64، پی کے 78، پی کے97 اور پی کے 99 میں پولنگ ہوگی۔

    سندھ کے پی ایس 87 اور پی ایس 30 جبکہ بلوچستان کے پی بی 35 اور پی بی 40 میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

  • حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ

    حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ

    لاہور: کلثوم نواز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور رکن اسمبلی حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ لندن روانگی سے قبل پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز میری والدہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کلثوم نواز اور میں وطن واپس آجائیں گے اور این اے 120 کا الیکشن ہم سب کا الیکشن ہے اور ہم سب مل اس ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔


    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن روانہ


    خیال رہے کہ 17 اگست کوبیگم کلثوم نواز پی کے757سےلندن روانہ ہوگئیں تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز 24 ستمبر کو وطن واپس آئیں گی۔


    این اے 120: بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منظور کرلیے تھے۔


    این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں محترمہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو الگ نہیں کیا گیا ہے بلکہ کمپیئن کی ذمہ داری کےلیے پرویز ملک کا نام خود حمزہ شہباز نے ہی تجویز کیا تھا، کیوں کہ حمزہ شہباز اہم دوروں پر جاتے رہتے ہیں اور انہیں سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے260 ضمنی انتخابات :جےیوآئی ف کا امیدوارپہلے نمبر پر

    این اے260 ضمنی انتخابات :جےیوآئی ف کا امیدوارپہلے نمبر پر

    کوئٹہ : قومی اسمبلی کےحلقہ این اے260 کوئٹہ اورچاغی کے ضمنی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 196پولنگ اسٹیشنوں پر جےیو آئی ف کے امیدوارمیر عثمان بادینی آگےہیں۔

    تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260کے ضمنی انتخاب میں 196 پولنگ اسٹیشنز کےغیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کےامیدوارعثمان بادینی 39852 ووٹ لےکرپہلےجبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کےبہادر خان مینگل 27629 ووٹوں کے ساتھ دوسرےنمبرپرہیں۔

    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جمال ترکئی 13408 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی چوتھے جبکہ تحریک انصاف پانچویں نمبر پرہے۔

    یاد رہےکہ این اے260 میں 320پولنگ اسٹیشنوں کوانتہائی حساس اور50 کوحساس قراردیا گیاتھا۔صوبائی حکومت نےالیکشن کےدن کوئٹہ اور چاغی کے اسکول اور کالج آج بندرکھنے کا اعلان کیاتھا۔

    واضح رہے کہ این اے 260 کی نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چکوال پی پی 23میں ضمنی انتخابات‘پولنگ کاآغاز

    چکوال پی پی 23میں ضمنی انتخابات‘پولنگ کاآغاز

    چکوال : پنجاب کےشہر چکوال کےحلقے پی پی 23 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کےعمل کا آغاز ہوگیاہے جوشام پانچ بجے تک جاری رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرچکوال کے حلقے پی پی 23میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کاعمل شروع ہوگیا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہےگا۔

    چکوال کےحلقے پی پی 23 میں تحریک انصاف کے سلطان سرخرو اعوان اور مسلم لیگ نواز کے شہریار اعوان میں کانٹے کےمقابلے کاامکان ہے۔

    حلقے کے کل2 لاکھ اٹھاون ہزار اناسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ان میں ایک لاکھ اکیس ہزار ایک سو باون خواتین ووٹرزبھی شامل ہیں۔

    چکوال کے حلقے پی پی 23 میں مجموعی پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے ہےجن میں ایک سو اڑسٹھ مشترکہ جبکہ خواتین کے لیے پندرہ الگ پولنگ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارعلاقے کی معروف شخصیت اورسابق وزیرملک سلیم اقبال کےنواسے ہیں۔


    رکن صوبا ئی اسمبلی ملک ظہور انور اعوان انتقال کر گئے


    یاد رہےکہ یہ نشست رواں سال فروری میں ملک ظہور اعوان کی وفات سے خالی ہوئی تھی،ان کی جگہ انتخاب میں حصہ لینے والے ملک شہریاراعوان ان کے بھتیجے ہیں۔

    واضح رہےکہ حلقے کے کل امیدوار آٹھ ہیں جن میں سے اکثریت آزاد امیدواروں کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • لاڑکانہ میں اے ایس آئی نے کانسٹیبل کو قتل کردیا

    لاڑکانہ میں اے ایس آئی نے کانسٹیبل کو قتل کردیا

    لاڑکانہ: صوبہ سندھ کےشہرلاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کےدوران ڈیوٹی پرمعمورپولیس اہلکار لڑ پڑے،فائرنگ میں ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ کی یونین کونسل کارانی میں ممبر ضلع کونسل کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن بٹڑا پرڈیوٹی پرمعموردوپولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔

    اس موقع پرفائرنگ میں پولیس اہلکار صدر الدین جونیجو شدید زخمی ہوگیا جسے چانڈکا اسپتال لاڑکانہ منتقل کیا گیا جہاں پروہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی خان لاشاری کوحراست میں لے لیا ۔

    پولیس کے مطابق اہلکاروں میں جھگڑا ذاتی تنازع پر ہوا۔فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل آدھے گھنٹے تک روکا گیا جس کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کرادی گئی

    خیال رہےکہ سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، بدین، جیکب آبادمیں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، پولنگ شام چار بجےتک بغیر کسی وقفے کےجاری رہےگی۔

    سندھ کےشہرسکھر میں چارنشستوں کےلیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں یونین کمیٹی 25سعید آباد اور یوسی 9 نواں گوٹھ میں چیئرمین کی نشست شامل ہے۔

    یوسی 6وارڈ نمبر1 اور یوسی 7 وارڈ 2 کے جنرل ممبرزکےلیے بھی ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب خیرپورمیں9 نشستوں پرعوام اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں جبکہ ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کی ایک یونین کونسل کےضلع کونسل ممبر کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

    ادھر میرپورخاص کےوارڈ نمبر10 پرکونسلرکے انتخاب کےلیے پولنگ جاری ہے۔

    واضح رہےکہ بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے2وارڈز میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں جبکہ جیکب آباداورشکارپورمیں ایک ایک نشست پر انتخاب ہورہاہے۔

  • زیارت: حلقہ پی بی7میں ضمنی انتخاب کےلیےپولنگ جاری

    زیارت: حلقہ پی بی7میں ضمنی انتخاب کےلیےپولنگ جاری

    زیارت : بلوچستان اسمبلی کےحلقے پی بی 7زیارت سنجاوی میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی7میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجےتک جاری رہے گی ۔ضمنی انتخاب میں8امیدوارحصہ لےرہے ہیں۔

    بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 7زیارت کی یہ نشست جے یوآئی(ف)کے رکن گل محمددومڑکے انتقال کے بعدخالی ہوئی تھی۔

    پی بی7 کی اس نشست پرتحریک انصاف کےنورمحمد،جےیوآئی ف کے خلیل الرحمان اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےسردار حبیب الرحمان دومڑ کے درمیان کانٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔


    مزید پڑھیں:این اے 267: ضمنی انتخابات جاری، 17 امیدوارمیدان میں


    ضمنی الیکشن کے لیےحلقے میں59پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکپ حلقے میں21پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرا ر دیاگیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کےمطابق حلقے پی بی 7زیارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 59 ہزار 728 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 32 ہزار 395 اور 27 ہزار 333 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔

    واضح رہےکہ پی بی7حلقےمیں پولنگ کےدوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سےنمٹنے کےلیےدو ہزار سےزائد سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

  • کراچی: این اے258میں ضمنی انتخابات ملتوی

    کراچی: این اے258میں ضمنی انتخابات ملتوی

    کراچی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے24 نومبر کو قومی اسمبلی کی نشست این اے258 پر ہونے والی ضمنی پولنگ ملتوی کردی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں 24 نومبر کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 پر ضمنی انتخابات 28نومبر تک ملتوی کردیے گئے۔

    ڈی جی رینجرزسندھ میجرر جنرل بلاول اکبر نے الیکشن کمیشن سے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ دفاعی نمائش دوہزار سولہ کے انتظامات کے سبب رینجرز مصروف ہے جس کی وجہ سے این اے دوسواٹھاون پر ضمنی پولنگ ملتوی کی جائے۔

    الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے پولنگ کی نئی تاریخ 28نومبر مقرر کردی۔این اے دوسواٹھاون کے ضمنی معرکے کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرر دیاگیاہے۔

    یاد رہے کہ این اے258کی نشست ن لیگ کے عبدالحکیم بلوچ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نےقومی اسمبلی کی نشست این اے258میں ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

  • اپنے ملک کا ایجنٹ ہوں، را کا ایجنٹ نہیں، مصطفیٰ کمال

    اپنے ملک کا ایجنٹ ہوں، را کا ایجنٹ نہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پی ایس پی رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ایجنٹ ہیں را کے نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے کے ایجنٹ ہوتے تو سارے مسائل ایک فون کال پر حل ہو جاتے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئےکراچی کے سابق ناظم اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ میں را کا ایجنٹ نہیں،ملک میں تخریب کاری نہیں کرارہا،گٹرمیں رہ کرخود کوصاف نہیں کیا جاسکتا، اسٹیبلشمنٹ کاایجنٹ ہوتا تو انیس قائمخانی پرمقدمہ نہ بنتا اور سارے مسئلے ایک فون کال پرحل ہوجاتے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم والے جس طرف ہیں اس طرف راکے ایجنٹ ہیں، کچھ لوگ ایک رات حراست میں رہ کر کارکنوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا وہ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہوتے تو ان کی پارٹی کے صدرجھوٹے مقدمے میں جیل میں نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے وہ ہیں جن پر بائیس اگست کو غداری کا مقدمہ بنا اور تئیس تاریخ کو اسٹیبلشمنٹ سے سرٹیفیکٹ لے کر باہر آگئے۔

    مصطفی کمال کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کراچی اور حیدرآباد میں چاکنگ لندن کے حکم پر ہوئی، ایم کیوایم پاکستان کے لندن سے رابطے ہیں۔

  • عوام نے گھروں سے نہ نکل کر ایم کیو ایم کے خلاف فیصلہ دے دیا، مصطفیٰ کمال

    عوام نے گھروں سے نہ نکل کر ایم کیو ایم کے خلاف فیصلہ دے دیا، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کراچی والوں نے خاموشی سے 30 سال سے جاری زیادتیوں کا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے 30 سال سے ہونے والے ظلم اور زیادتیوں کا خاموشی سے جواب دے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کو ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نہ نکل کر قاتلوں کے خلاف فیصلہ سنا دیا کہ بس اب بہت ہوگیا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس الیکشن کے لیے ایم کیو ایم کے جن کارکنان نے محنت کی اور کام کیا ہم انہیں اپناتے ہیں اور ہمیں ان سے ہمدردی ہے۔ ان ایم کیو ایم کارکنان اور ان افراد کے لیے جنہوں نے ایم کیو ایم کو 15 ہزار ووٹ ڈالے، ہم دعا کرتے ہیں کہ جلد سے جلد وہ بھی سچائی کو قبول کرلیں۔

    اس کے بعد مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار نے جھوٹ بول کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی، انہیں بدگمان کیا لیکن کل کا رزلٹ یہ بتاتا ہے کہ عوام نے قائد ایم کیو ایم کے ساتھ فاروق ستار اور کمپنی کو بھی مسترد کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے فاروق ستار کا بھی مینڈیٹ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے آئین تبدیل کر کے اور الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرکے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی لیکن عوام نے انہیں بھی مسترد کردیا۔ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ قائد ایم کیو ایم اللہ کو یا اسکاٹ لینڈ یارڈ کو پیارے ہوں تو قیادت ان کی جھولی میں گرے۔

    واضح رہے کہ کل ہونے والے پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار 21 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ایم کیو ایم کے امیدوار 15 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم نے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کل الیکشن ٹریبونل میں اپنی درخواست جمع کروائے گی۔

  • سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان

    سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان

    کراچی : ضمنی انتخابات پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں متحدہ اور پی ایس 22 سے پی پی کے امیدواران نے فتح اپنے نام کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے حلقہ پی ایس 106 سے ایم کیو ایم کے امیدوار محفوظ یار خان اٹھارہ ہزار ایک سو سینتیس ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی پی پی کے سردارعبدالصمد دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

    پی ایس 117 کے نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار قمر عباس گیارہ ہزار سے زائد ووٹ کے لیے فاتح قرار پائے ہیں.

    دوسری جانب نوشہروفیروز پی ایس 22 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر اٹھائیس ہزار سے زائد ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے عارف مصطفیٰ چھ ہزار ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم تقریباً 7 فیصد رہا ہے۔