Tag: ضمنی انتخاب

  • ضمنی الیکشن این اے246:ایم کیو ایم پی ٹی آئی آمنے سامنے

    ضمنی الیکشن این اے246:ایم کیو ایم پی ٹی آئی آمنے سامنے

    کراچی: تحریک انصاف نے کراچی کے این اے دوسو چھیالیس سے ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد پی ٹی آئی نے متحدہ کے گڑھ سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کرلیا۔

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے دوسو چھیالیس پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران اسماعیل ،نازیہ ربانی اور فردوس نقوی اور دیگر کے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے ہیں۔

    لیکن حتمی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔این اے دوسو چھیالیس کی نشست سابق ایم کیوایم کے رہنما نبیل گبول کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

  • ضمنی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم،نوازلیگ میں دھڑے بندی

    ضمنی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم،نوازلیگ میں دھڑے بندی

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفی منظور ہونے سے قبل ہی راولپنڈی میں ان کے حلقہ این اے 56میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں نے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے اپنے طور پر الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق ایک نشست کیلئے ٹکٹ کے حصول کی خاطر چار مقامی لیگی رہنماؤں نے پارٹی کے اعلی عہدیداروں سے نہ صرف رابطے شروع کر دئیے بلکہ ٹکٹ کے حصول کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا ہے ۔

    جن میں سر فہرست اور مضبوط امیدوار حنیف عباسی بتائے جاتے ہیں دوسرے نمبر پر شکیل اعوان تیسرے نمبر پرسردار نسیم اور چوتھے نمبر پر تھانوں میں مداخلت،بھتہ خوری ،قبضہ کرنے ،جوا خانوں کی سرپرستی کرنے سمیت متعدد الزامات کے باعث متنازعہ لیگی رہنما مرزا منصور احمد بیگ ہیں

    ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حصول کی جنگ میں راولپنڈی مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نہ صرف اختلافات کا شکار ہوگئی بلکہ چار دھڑوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے

  • این اے 149: عامرڈوگر نے 11ہزارسےزائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی

    این اے 149: عامرڈوگر نے 11ہزارسےزائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی

    ملتان: این اے 149 ضمنی انتخابات میں عامرڈوگر نے 11ہزارسےزائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

    غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق این اے 149 کے انتخابی دنگل میں عامر ڈوگر نے جاوید ہاشمی کو پچھاڑ دیا۔ عامر ڈوگر 11 ہزار سے زائد ووٹ سے کامیاب ہوئے۔ عامر ڈوگر نے 58142 اور جاوید ہاشمی نے 47222 حاصل کیے۔ عامر ڈوگر کی کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں بھی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے، عامر ڈوگر کے ڈیرے پر جشن کا سماں، بھنگڑے ، آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

    دوسری جانب این اےایک سواننچاس کےضمنی الیکشن میں جاویدہاشمی نےشکست تسلیم کرلی اور عامرڈوگرکومبارکباد بھی دی۔،

  • ملتان :حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

    ملتان :حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

    ملتان: ملتان :حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخابات کا میدان کل سجے گا ، پولنگ کی تیاریاں مکمل سیکورٹی کے لیئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں، آج انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    ملتان میں جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشت پر ضمنی الیکشن میں صرف آج کا دن رہ گیا ہے،این اے 149 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ کے مطابق گزشتہ رات انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔

    جاوید ہاشمی یہ نشست دوبارہ جیتنے کیلئے پراُمید ہے، جاوید ہاشمی ملتان کا حلقہ ایک سو اُنچاس روایتی طور پر مخدوموں ، قریشیوں اور ڈوگروں کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کا میدان رہا ہیں۔

    این اے 149 کے ضمنی انتخابات کے لئے 286 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں اے کیٹگری کے 106 بی کے 97 اور سی کیٹگری کے 83 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں، ضمنی انتخاب کے لئے 3574 افسران و اہلکار سیکورٹی پر مامور ہونگے جبکہ 987 قومی رضاکار بطور معاون پولیس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

    ضلعی حکومت کی جانب سے 16 اکتوبر کو دفعہ 144 کے نفاذ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے ساتھ ساتھ عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    این اے 149 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر اور پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ مخدوم جاوید ہاشمی جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر جاوید صدیقی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

  • ملتان این اے149ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    ملتان این اے149ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    ملتان : الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو اننچاس کے ضمنی انتخاب کےلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق خواتین کو ووٹ سے روکنے، پولنگ اسٹیشن یا بوتھ پر قبضہ،جعلی ووٹ، پولنگ اسٹیشن کی چارسو گز حدود میں کیمپ، ووٹر اور سرکاری عملے کو رشوت کی پیشکش اور دھمکانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا عملہ کسی مخصوص جماعت کا نشان نہیں لگا سکتا، اسلحہ کی نمائش پر بھی سخت پابندی ہوگی اور سنگین خلاف ورزی کرنیوالا امیدوار نااہل ہوجائے گا۔

    ڈی سی او ملتان زاہدسلیم گوندل کےمطابق سولہ اکتوبر کو شہرمیں عام تعطیل اور دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کر دیا گیا ہےجبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز، انتخابی فہرستیں اور دیگر انتخابی مواد ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا ہے، حلقے میں مجموعی طور پر دو سو چھیاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک سو چوالیس مردوں اور ایک سو بیالیس خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔

    این اے ایک سو اننچاس میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد تین لاکھ اکتالیس ہزارپانچ سو ستائیس ہے۔

  • ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان: این اے ایک سو اننچاس میں ضمنی الیکشن کے دنگل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارمزجمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشست پر سولا اکتوبر کو انتخاب ہونا ہے، جاوید ہاشمی کے کاغذات کچھ دیر میں جمع کرائے جائیں گے، اس نشست پر پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرجاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنماء ملک عون عباس اور خالد خاکوانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی فارم جمع کرائے۔

    اسی طرح پیپلز پارٹی کے ملک عامر ڈوگر نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے، انھوں نےدعویٰ کیا ہے کہ انہیں جاوید ہا شمی کی سپورٹ پر مجبورکیا گیا لیکن انھوں نے انکار کردیا ہے۔

  • پی کے68کاغیرحتمی نتیجہ: پی ٹی آئی کےاحتشام جاوید کامیاب

    پی کے68کاغیرحتمی نتیجہ: پی ٹی آئی کےاحتشام جاوید کامیاب

    ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خا ن کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار احتشام جا وید اکبرنے 37 ہزارووٹ لےکر اے این پی، ن لیگ، جمعیت علما ئے اسلام اور پیپلز پا رٹی کی حما یت یا فتہ آزاد امیدوار مرید کاظم کو شکست سے دوچار کیا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان جو کبھی مو لانا فضل الرحمان کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اب وہاں پا کستان تحریک انصاف کا جادو سر چڑھ کے بول رہا ہے، جس کا بین ثبوت ڈیرہ اسما عیل خان کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار احتشام جا وید اکبر کی کامیابی ہے۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار احتشام جا وید نے جمعیت علما ئے اسلام ،اے این پی ،پیپلز پا رٹی اور ن لیگ کے حما یت یا فتہ امیدوار مرید کاظم کو شکست سے دو چار کیا، کا میابی کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ مو لانا فضل الرحمان اسی حلقے کے ووٹر ہیں یہ کامیابی ایک ایسے وقت ہو ئی ہے جبکہ پی ٹی آٓئی کی تمام تر مرکزی و صوبائی قیادت اسلام آباد دھرنے میں مصروف ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی مخالف جماعتیں اپنی تمام تر قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کے خلاف میدان عمل میں اتریں لیکن عوام کا فیصلہ عمران خان کے حق میں رہا ۔